اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 1 کروڑ سے زائد مالیت کی 148.825 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئیں۔ پشاور میں حیات آباد ٹول پلازہ رنگ روڈ  کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے  72 کلو گرام چرس اور  9.

6 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔

گوجرانوالہ میں لاری اڈا جی ٹی روڈ کے قریب بیگز سے 62.4 کلو گرام چرس اور 4.8 کلو گرام افیون برآمد کر کے  2 ملزمان کو  گرفتارکر لیا گیا۔ گولڑہ موڑ اسلام آباد کے قریب غیر ملکی باشندے سے 28 گرام کوکین برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کلو گرام

پڑھیں:

خوشاب: 1 ہزار روپے کی مالیت کے جوتے چوری ہونے پر شہری نے پولیس بلالی

فوٹو: فائل

پنجاب کے ضلع خوشاب میں بس اسٹینڈ سے شہری کے جوتے چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

جوتے چوری ہونے پر شہری نے 15 پر کال کر کے پولیس کو بلا لیا اور بیان دیا کہ اس نے ایک ہزار روپے میں دکان سے جوتے خریدے تھے۔

شہری کا کہنا تھا کہ بس کا ٹکٹ خریدتے ہوئے جوتے کاؤنٹر پر رکھے تھے، جو چوری ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کی مدعیت میں جوتے چوری کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ڈمپرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 142 چالان، 27 گاڑیاں ضبط
  • کوریئر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب
  • موٹروے پولیس نے 5 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات،2 لاکھ 30 ہزار  روپے مالک کے حوالے کر دی
  • بلوچستان سے کراچی کروڑوں مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • خوشاب: 1 ہزار روپے کی مالیت کے جوتے چوری ہونے پر شہری نے پولیس بلالی
  • کینیڈا، ہانگ کانگ بھیجے جانے والے پارسل سے 13 کلو سے زائد افیون برآمد
  • گوادر: پسنی میں گاڑی سے 54 کلو آئس برآمد
  • نان کسٹم پیڈ و چوری شدہ گاڑیوں کیخلاف پہلی بار ایکسائز، کسٹم اور پولیس کا مشترکہ کریک ڈاؤن کا آغاز
  • برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے بھنگ کا تیل، ویڈ برآمد
  • امن و امان اور پولیس کریک ڈاؤن پر ڈمپر مالکان کا احتجاجاً کچرا اٹھانے سے انکار