واشنگٹن حادثے کے وقت فوجی ہیلی کاپٹر کی ٹریکنگ بند ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں تباہ ہونے والے طیارے کے واقعے میں فوجی ہیلی کاپٹر کی ٹریکنگ بند ہوگئی تھی۔ یہ ٹیکنالوجی ائر ٹریفک کنٹرولرز کے لیے طیاروں کی نقل و حرکت کو بہتر طریقے سے ٹریک کرنا ممکن بناتی ہے۔ ریپبلکن سینیٹر کروز امریکی سینیٹ کی کامرس، سائنس اور ٹرانسپورٹیشن کمیٹی کے رکن ہیں جنہوں نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ساتھ حادثے کے بارے میں بند کمرے میں بریفنگ حاصل کی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں دریائے پوٹومیک پر فوجی ہیلی کاپٹر اور امریکن ائرلائن کے طیارے کے خوفناک تصادم میں 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ 20 سال سے زیادہ عرصے میں مہلک ترین امریکی فضائی حادثہ تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کے لیے جاری جنگ آج ختم ہوگئی، امریکی صدر
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کے کھیلوں اور ٹیموں سے ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو خارج کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے۔(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں خواتین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کے لیے جاری جنگ آج ختم ہوگئی۔ خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کھلاڑیوں کی جگہ مردوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔