2025-02-22@10:12:26 GMT
تلاش کی گنتی: 709
«ملک محمد احمد خان نے کہا»:
(نئی خبر)
حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر ) حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے پاسپورٹ کی اشاعت اور ترسیل میں غیر معمولی تاخیر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 250 ملین کی بڑی آبادی والے ملک میں یہ بات نا قابل قبول ہے کہ روزانہ صرف 50,000 پاسپورٹس کی اشاعت جیسا بنیادی عمل بھی حکومتی مشینری کے لیے ممکن نہیں ہور ہا۔انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کی تاخیر سے چھپائی اور وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے کاروباری برادری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، خاص طور پر ان افراد کو جو بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کے خواہاں ہیںیہ نمائشیں پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے ، تجارتی معاہدے حاصل...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس کررہے ہی، قیصر شریف، ضیاالدین انصاری ، صاحبزادہ طارق اللہ بھی موجود ہیں لاہو ر( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر سے آئی ہوئی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبقاتی اور استحصالی نظام عوام کا خون چوس رہا ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے حکومت کے بقول قومی خزانہ کو ڈیڑھ ہزار ارب...
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر وکیل لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے لطیف کھوسہ کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی، سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ لطیف کھوسہ کا نام ای سی ایل میں ہے اور ایک مقدمہ درج ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا چالان جمع کروا دیا گیا ہے؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ابھی چالان جمع نہیں کروایا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے، یہ 7 اے ٹی اے کیا ہے، کیا انہیں گرفتار کرنا ہے؟ ڈی ایس پی لیگل نے جواب...
ویب ڈیسک: ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ملک بھر میں پاسپورٹس کے بروقت اجرا کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹئے فعال رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو جاری کیے گئے احکامات میں کہا گیا ہے کہ شہری اب ملک بھر کے 227 پاسپورٹ دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کر سکتے ہیں۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بروقت اجرا یقینی بنانے کے لیے کیا گیا اور اس وقت ملک بھر میں...
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ توڑنے کی خبریں آرہی ہیں۔ پاکپتن میں لائیو سٹاک کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف دور کے بعد ایک بار پھر معیشت کے لیے اچھی خبریں آنے لگی ہیں، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، لائیو سٹاک سکیم حاصل کرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے وقت پاکستان کے ڈیفالٹ اور ملک کے دیوالیہ ہونے کی خبریں آتی...
لاہور: وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام کے بعد سیاست میں استحکام ضروری ہے جس کےلیے بانی پی ٹی آئی کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا ہے کہ سیاسی استحکام ملک کے لیے بہت ضروری ہے، ملک میں مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے، اگرکسی کو کسی کیس میں ریلیف ملنا ہے توعدالتوں سے ملے گا۔ مصدق ملک نے کہا کہ مذاکرات آگے بڑھنے کے لیے ہورہے ہیں، مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ضرور ملاقات ہونی چاہیے، ، امید رکھتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پربے بنیاد کمپین چلائی جارہی ہیں، شائد بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے، عدالت میں...
اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ مفاد پرستوں کے ٹولہ نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے ملک کے ہر ادارے کو لوٹا ہے۔ موجودہ ملکی حالات کے ذمہ دار بھی یہی سیاسی عناصر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مفاد پرست ٹولے نے ہمیشہ ملک کو لوٹا ہے۔ موجودہ حالت کی ذمہ دار یہی سیاسی جماعتیں ہیں۔ ان خالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ و دیگر نے اپنے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان جیسا بہادر، ایماندار، اصول پسند کوئی لیڈر نہیں آیا۔ جس پارٹی کا لیڈر بہادر اور...