شام: عبوری حکومت سے شفاف و آزادانہ انتخابات یقینی بنانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 فروری 2025ء) شام کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی جیئر پیڈرسن نے ملک کے عبوری حکام پر زور دیا ہے کہ وہ جمہوری حکومت کی جانب مشمولہ منتقلی یقینی بنائیں جس کے لیے شفافیت، قانون پر عملدرآمد اور منصفانہ انتخابات ضروری ہیں۔
سلامتی کونسل کو شام کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے ملک کے قائم مقام صدر احمد الشرح کے وعدوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اداروں، عبوری حکومت اور صوبائی قانون ساز اداروں سمیت ہر جگہ اور ہر معاملے میں قابل بھروسہ اور مشمولہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام میں خواتین کو بطور خاص تحفظ درکار ہے۔ وہ فیصلہ سازی اور اہم عہدوں پر اپنا بامعنی کردار چاہتی ہیں۔ عبوری اداروں میں بھی انہیں جائز نمائندگی ملنی چاہیے تاکہ ان کی بات سنی جا سکے اور شامی خواتین کی صورتحال اور حقوق سے متعلق مسائل میں بھی ان کی رائے اور فیصلے شامل ہونے چاہئیں۔
(جاری ہے)
سلامتی کے خدشات اور معاشی مسائلجیئر پیڈرسن نے کہا کہ ملک میں سلامتی کی نازک صورتحال سے سیاسی پیش رفت کو خطرات لاحق ہیں۔
ملک کے شمال مشرقی حصے میں روزانہ لڑائی کی اطلاعات سننے کو مل رہی ہیں۔ اس میں توپخانے سے گولہ باری اور فضائی حملے بھی شامل ہیں جن سے شہریوں اور شہری تنصیبات کو نقصان ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں، حالیہ دنوں رہائشی علاقوں میں کار بم حملوں سے بھی بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں۔انہوں نے شمال مشرقی علاقے میں عبوری حکام اور کردوں کے زیرقیادت شامی جمہوری فورسز (ایس ڈی ایف) کے مابین بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکہ، ترکیہ اور دیگر علاقائی و قومی کرداروں پر زور دیا کہ وہ امن و استحکام کی خاطر حقیقی سمجھوتے ممکن بنائیں۔
نمائندہ خصوصی نے شام پر عائد پابندیوں کے ملکی معاشی استحکام پر منفی اثرات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک نے یہ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں وہ کم از کم توانائی اور مالیات جیسے اہم شعبوں کو ان سے چھوٹ دیں۔ بہت سے شامی شہری محض سیاسی اصلاحات کو ہی ترقی کا پیمانہ نہیں سمجھتے بلکہ ان کے لیے خوراک کی قیمتیں، بجلی تک رسائی اور روزگار کے مواقع بھی بہت اہم ہیں۔
بگڑتا انسانی بحرانامدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کی نائب سربراہ اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل جوئس مسویا نے کونسل کو بتایا کہ مسائل کے باوجود ملک میں فراہم کی جانے والی انسانی امداد کی مقدار کو بڑھایا جا رہا ہے۔
گزشتہ سال نومبر کے بعد اقوام متحدہ نے شام میں 33 لاکھ لوگوں کو غذائی مدد پہنچائی ہے۔ جنوری میں خوراک، طبی سازوسامان اور بنیادی ضرورت کی دیگر اشیا لے کر 94 ٹرک ترکیہ کے ساتھ سرحدی راستے سے شام میں آئے۔
امداد کی یہ مقدار اس سے پہلے سال اسی عرصہ میں بھیجی گئی مدد سے تین گنا زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بالخصوص شمالی علاقوں میں شروع ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں ترکیہ کی سرحد کے قریبی علاقے منبج سے 25 ہزار لوگوں نے نقل مکانی کی ہے۔ سلامتی کے خطرات کی وجہ سے تشرین ڈیم کی مرمت کے کام میں رکاوٹ آ رہی ہے جو ہزاروں لوگوں کو پانی اور بجلی مہیا کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔
علاوہ ازیں، علاقے میں بکھرے گولہ بارود سے شہریوں کی زندگی اور امدادی کوششوں کو خطرہ لاحق ہے۔امدادی وسائل کی قلتجوئس مسویا نے بتایا کہ مالی وسائل کی قلت کے باعث درجنوں طبی مراکز بند ہو جانے کا خدشہ ہے جبکہ پناہ گزینوں کے کیمپوں میں پانی اور نکاسی آب کی خدمات پہلے ہی معطل ہو چکی ہیں جس سے 635,000 لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ امریکہ کی جانب سے امدادی پروگراموں کو دی جانے والی مالی مدد روکے جانے سے غیریقینی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ امدادی مالی وسائل کی فراہمی میں تاخیر یا ان کی معطلی سے ضروری خدمات تک بدحال لوگوں کی رسائی متاثر ہو گی۔
پناہ گزینوں کی واپسیدسمبر 2024 کے بعد تقریباً 270,000 شامی پناہ گزین ہمسایہ ممالک نقل مکانی ختم کر کے وطن واپس آئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ایک حالیہ جائزے سے اندازہ ہوتا ہے کہ بیرون ملک مقیم شامی پناہ گزینوں کی ایک چوتھائی سے زیادہ تعداد آئندہ سال ملک واپس آنا چاہتی ہے۔
جوئس مسویا نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی پائیدار، محفوظ اور باوقار واپسی روزگار، طبی خدمات، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے پر بڑی سرمایہ کاری کا تقاضا کرتی ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ پناہ گزینوں انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
پاکستانی مزدورں کی ہلاکت، وزیر اعظم شہباز شریف کا ایران سے کارروائی کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اپریل 2025ء) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں ایرانی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس ''بہیمانہ فعل‘‘ کے محرکات کو منظر عام پر لائیں اور ہلاک شدگان کی لاشیں ان کے اہل خانہ تک پہنچانے کے انتظامات کریں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں زور دیا کہ ایرانی حکام فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کریں اور انہیں سزا دیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔
انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے اٹھائے گی۔ واقعے کی تفصیلاتہفتے کے روز نامعلوم مسلح افراد نے ایران کے صوبے سیستان-بلوچستان کے ایک علاقے میں واقع ایک ورکشاپ میں گھس کر پاکستانی مزدوروں پر حملہ کیا، جہاں وہ سو رہے تھے۔
(جاری ہے)
حملہ آوروں نے ان مزدوروں کو باندھ کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تمام آٹھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
اس کے بعد حملہ آور وہاں سے فرار ہو گئے۔ بلوچستان لبریشن آرمی کا دعویٰبلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، جو پاکستان میں علیحدگی کی تحریک چلا رہی ہے، نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ یہ گروپ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور غیر مقامی مزدوروں پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔ بلوچستان، جو رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، مسلمان شدت پسندوں، فرقہ وارانہ گروہوں اور قوم پرست علیحدگی پسندوں کے حملوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ایرانی سفارت خانے کا ردعملپاکستان میں ایرانی سفارت خانے نے اتوار کے روز اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ''غیر انسانی اور بزدلانہ‘‘ عمل قرار دیا۔ سفارت خانے کے ایک بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی خطے کے لیے مشترکہ خطرہ ہے اور اس کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردی نے گزشتہ چند عشروں میں ہزارہا بے گناہ انسانوں کی جانیں لی ہیں۔
بلوچستان میں کشیدگیپاکستانی صوبہ بلوچستان، جس کی سرحدیں ایران اور افغانستان سے ملتی ہیں، طویل عرصے سے بدامنی کا شکار ہے۔ تازہ خونریز واقعہ پاک-ایران تعلقات پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے، کیونکہ دونوں ممالک سرحدی مسائل اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کر رہے ہیں۔
بی ایل اے کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی ریاست بلوچستان کے وسائل کا استحصال کر رہی ہے، جبکہ مقامی بلوچوں کو ان کے معاشی اور سیاسی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
بی ایل اے پاکستان اور چین کے مشترکہ اقتصادی منصوبے 'سی پیک‘ کو بھی بلوچ وسائل کی ''لوٹ‘‘ قرار دیتی ہے اور اس کے تحت مختلف منصوبوں کو نشانہ بناتی آئی ہے۔پاکستانی حکومت بی ایل اے کو ایک دہشت گرد تنظیم سمجھتی ہے، جو قومی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔ حکومت پاکستان بی ایل اے کی سرگرمیوں کو پاکستان کے خلاف مسلح بغاوت قرار دیتی ہے۔ اسلام آباد حکومت کا الزام ہے کہ بی ایل اے کو بھارت کی حمایت حاصل ہے، تاہم بھارت ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔
حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ سی پیک جیسے منصوبے بلوچستان کی ترقی کے لیے اہم ہیں اور بی ایل اے انہیں سبوتاژ کر کے صوبے کو پسماندہ رکھنا چاہتی ہے۔
ادارت: مقبول ملک