Jasarat News:
2025-04-15@09:44:39 GMT

ملک میں صحیح جمہوریت اور فلاحی ریاست کی ضرورت ہے

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

پشاور(آئی این پی )قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئر مین سکندر حیات خان شیر پائونے ملک میں صحیح جمہوریت اور فلاحی ریاست کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل ملک میں ہونے والے انتخابات نے ملک میں مزید سیاسی عدم استحکام پیدا کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گائوں شیرپائو میں شہید وطن حیات محمد خان شیرپائو کی کامیاب برسی کے انعقاد پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پارٹی کے صوبائی چیئرمین نے تمام عہدیداران اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ مستقبل میں بھی متحد ہوکر پارٹی کاز اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے عملی جدوجہد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ برسی میں ہر مکتبہ فکرکے لوگوں کی شرکت سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد میں شرکت نے اس تاثر کو غلط ثابت کردیاکہ نوجوان ایک خاص جماعت کے ساتھ ہیں۔انہوں نے برسی جلسہ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت کو اس بات کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شہید قائد حیات محمد خان شیرپائو اور ملی رہبر آفتاب احمد خان شیرپائو سے والہانہ عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی فلاحی ریاست چاہتے ہیں جس میں آئین کا عوام پر یکساں اطلاق ہواورتمام ریاستی ادارے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایک فیڈریشن ہے اس لیے تمام وفاقی اکائیوں کو مکمل صوبائی خود مختاری دینے سمیت ان کو اپنے وسائل پرمکمل اختیار دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پختونوں کی محرومیوں کا ازالہ کرکے ہمارے صوبے کے ساتھ وسائل کی تقسیم اور دیگر قومی پالیسیوں میں مرکز کی طرف سے سوتیلی ماں جیساسلوک فوری طور بند ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ جاری سیاسی محاذ آرائی کا سارا نقصان عوام کو پہنچ رہا ہے کیونکہ سیاسی تنائو اور چپقلش کی بدولت قومی اور عوامی مسائل پس پشت چلے گئے ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت تیسری بار بھی عوام کے لئے کچھ نہیں کر رہی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اہم ترجیح صوبہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبودنہیں بلکہ اپنے لیڈر کو جیل سے نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی غفلت اور لاپرواہی کی بدولت صوبے کے جنوبی اور ضم اضلاع میں بے امنی پھیل چکی ہے اوردہشت گردی کے واقعات میںآئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ہوئے کہا کہ ملک میں

پڑھیں:

اسٹیج ڈراموں میں خواتین اداکار کیسے ملبوسات زیب تن کریں؟ منظوری حکومت دے گی 

پنجاب میں اسٹیج اداکارائیں اب اپنے ملبوسات بھی صوبائی حکومت سے منظور کروائیں گی۔ 

رپورٹ کے مطابق ڈرامے میں ملبوسات کیسے ہوں گے، وہ بھی حکومت منظور کرے گی، نئے ڈراما ایکٹ میں اداکاراؤں کے ملبوسات صوبائی حکومت کی مانیٹرنگ ٹیم سے پاس کروائیں جائیں گے۔

خواتین اداکاروں کے ملبوسات بھی ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزی میں شامل ہیں، کئی اداکارائیں ملبوسات ہی ایسی تیار کرواتی ہیں جو ڈراما ایکٹ کے خلاف ہوتے ہیں، ڈراما ایکٹ اسی ہفتے اسمبلی سے پاس ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختوخوا واجبات: وفاقی حکام کا صوبائی حکومت کے مؤقف سے اتفاق
  • ہمارا نظریاتی و سیاسی اختلاف ہوسکتا ہے لیکن ریاست پر کوئی اختلاف نہیں، گورنر سندھ
  • اسٹیج ڈراموں میں خواتین اداکار کیسے ملبوسات زیب تن کریں؟ منظوری حکومت دے گی 
  • اگر وقف اراضی کا صحیح استعمال کیا جاتا تو مسلم نوجوان پنکچر نہ بناتے، نریندر مودی
  • خیبر پختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے، مشیر خزانہ کے پی
  • ہم ریاست فلسطین کے قیام کے اپنے حق سے کبھی دستبردار نہ ہونگے، حماس
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب
  • خیبرپختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے، مشیر خزانہ کے پی
  •   عالمی اتحاد، جامع ترقی ‘اخلاقی کثیرالجہتی کیلئے نا گز یر: یوسف رضا گیلانی 
  • جے یو آئی پنجاب کا پی ٹی آئی سے اتحاد سے متعلق اہم فیصلہ