معیشت ٹھیک کرنے کیلئے مزید محنت درکار ہے،وزیرِ اعظم
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے مگر ابھی مزید محنت درکار ہے،جب ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے، سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے،پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا، باہمی اتفاق و اتحاد سے ہی ملک کو ترقی دی جا سکتی ہے،مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آ گئی ہے، بینکوں کا مارک اپ ریٹ بہتر ہوا ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہو گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں، حکومت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی۔(جاری ہے)
شہباز شریف نے کہاکہ جب ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے، سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا، باہمی اتفاق و اتحاد سے ہی ملک کو ترقی دی جا سکتی ہے۔
انہوںنے کہاکہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آ گئی ہے، بینکوں کا مارک اپ ریٹ بہتر ہوا ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی پر پوری ٹیم کی کاوش شامل ہے، سرکاری افسران کو بھی دن رات محنت کرنا ہو گی۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے ہر اسٹیک ہولڈر کو خلوص نیت سے کام کرنا ہو گا، فوج ملکی سلامتی کے لیے جانوں کی قربانیاں دے رہی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ ملک کو کے لیے
پڑھیں:
ملکی معیشت درست سمت پر گامزن، پاکستان ترقی کا سفر کر رہا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے، پاکستان اب ترقی کا سفر کر رہا ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ان کی ٹیم معاشی استحکام کے لیے پر عزم ہے۔ رائٹ سائزنگ کے لیے مکمل پلان تیار کیا ہے، اداروں کے تمام امور کو دیکھ کر ہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: سالانہ ریونیو ہدف پورا کریں گے، کوئی منی بجٹ نہیں آئےگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پینشن اصلاحات کی گئیں ہیں، اصلاحاتی عمل سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا۔ معاشی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں بنیادی اصلاحات کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان معیشت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب