احتجاج کریں لیکن انتشار پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، بیرسٹر عقیل ملک
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف نے کہا کہ بہت سی باتوں پر اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں اور لے کر چلتے ہیں، پی ٹی آئی دور میں نون لیگ کی تقریباً ساری قیادت جیلوں میں تھی۔ 18ویں ترمیم کے بعد زیادہ تر اختیارات صوبوں کو منتقل ہوگئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ یہ احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو احتجاج کریں، احتجاج سے کسی نے منع نہیں کیا، احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بہت سی باتوں پر اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں اور لے کر چلتے ہیں، پی ٹی آئی دور میں نون لیگ کی تقریباً ساری قیادت جیلوں میں تھی۔ 18ویں ترمیم کے بعد زیادہ تر اختیارات صوبوں کو منتقل ہوگئے ہیں، کرم کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنا صوبائی معاملہ ہے۔
ہم ہمسایوں کے ساتھ برابری کی سطح پرتعلقات چاہتے ہیں، ہماری خارجہ پالیسی کلیئر ہے، تمام پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، خارجہ معاملات کو دیکھنا وفاق کا مینڈیٹ ہے کسی صوبے کا نہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ میاں صاحبان کے ذاتی تعلقات ہیں، ایک طرف پی ٹی آئی مولانا کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرتی ہے، دوسری طرف مولانا پر ان کے لیڈران تنقید کرتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چاہتے ہیں
پڑھیں:
میری والدہ کو حال ہی میں زہر دیا گیا: مشال ملک
مشال ملک— فائل فوٹوحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ میری والدہ کو حال ہی میں زہر دیا گیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اور کشمیر کی بیٹی ہوں، ہمیں تو یہی پیغام ملتے ہیں کہ سب آپ کے ساتھ ہیں لیکن ہمیں عملی اقدامات چاہئیں۔
مشال ملک نے کہا کہ وکلاء کمیونٹی نے ہمیشہ کشمیر کا ساتھ دیا، جب بھی میں یہاں آتی ہوں مجھے بہت ہمت ملتی ہے، سب لوگ یکجا ہیں اور تحریک کو سپورٹ کرتے ہیں، ہماری پوری تحریک کو لیڈر لیس کیا جا رہا ہے، رہنما جیلوں میں ہیں۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں استحصال کشمیر کے موضوع پر سیمینار ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ جوڈیشل ٹیرر ازم کیا جارہا ہے، کشمیری قوم کو کبھی ہندوستان کی عدالتوں سے انصاف نہیں ملا۔
مشال ملک نے یہ بھی کہا کہ مودی کشمیر پر ظلم کر رہے ہیں۔