مودی کی ٹرمپ سے ملاقات کے بعد امریکا نے ہتھکڑی لگا کر مزید بھارتی ڈی پورٹ کردیے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
امریکا نے اپنے ہاں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستان اور بھارت سمیت مختلف ملکوں کے مزید 119 افراد کو ملک بدر کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرتے ہوئے مذکورہ پناہ گزینوں کو فوجی طیارے کے ذریعے پانامہ بھیجا گیا ہے جہاں سے انہیں ان کے ملکوں کی سمت روانہ کردیا جائے گا۔
صدر ہوزے راؤل مولینو نے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کا ایک طیارہ دارالحکومت پانامہ سٹی کے مغرب میں ہاورڈ ایئرپورٹ پر اترا اور اس میں سوار 119 تارکین وطن کو ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا۔
صدر مولینو نے کہا کہ ملک بدر ہونے والوں میں ایشیائی ممالک کے شہری شامل ہیں اور اسی سلسلے میں جلد ہی امریکا سے مزید طیارے بھی پہنچیں گے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی امریکی سرحد پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا اور لاکھوں تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
صدر ہوزے راؤل مولینو نے ٹرمپ انتظامیہ کو امریکا سے بے دخل کیے گئے تارکین وطن کو عارضی طور پر اپنے ملک روکنے کی پیشکش کی تھی۔
104 بھارتی واپس پہنچ چکے، 487 مزید ڈی پورٹ ہوں گے
دریں اثنا بھارت کی حکومت نے کہا ہے کہ امریکی حکام مزید 487 بھارتی شہریوں کو بھارت واپس بھیج رہا ہے۔
رواں ہفتے امریکی فوجی طیارہ سی-17 میں ہتھکڑیوں اوربیڑیوں میں جھکڑے 104 بھارتی شہریوں کو امریکا سے واپس پہنچایا گیا تھا جنہیں ملک پہنچنے پر رہا کردیا گیا۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ 487 بھارتی شہریوں کی حتمی بے دخلی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی نظام انصاف کے تحت ان کی قانونی پوزیشن اور اسٹیٹس تشویش ناک ہے۔
امریکی فوجی طیارہ امرتسر میں پہنچا تھا جہاں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے بے دخل کیے گئے بھارتیوں کی پہلی کھیپ پہنچا دی گئی تھی، یہ وہ بھارتی تھے جو غیرقانونی طریقے سے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کے ڈی پورٹ ہونے والے ان شہریوں کو طیارے سے باندھا گیا تھا، انہیں ہتھکڑیا اور بیڑیاں بھی لگی ہوئی تھیں اور بھارت پہنچنے کے بعد ہی انہیں رہا کردیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا میں مقیم غیرقانونی پناہ گزین بھارتی شہری ڈی پورٹ بھارتی غیر قانونی شہری پاکستانی شہری ڈی پورٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا میں مقیم غیرقانونی پناہ گزین بھارتی شہری ڈی پورٹ بھارتی غیر قانونی شہری پاکستانی شہری ڈی پورٹ بھارتی شہری کہ امریکی ڈی پورٹ نے کہا
پڑھیں:
بھارت اور قطر کے مابین اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 فروری 2025ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور قطر کے امیر کے درمیان منگل اٹھارہ فروری کو ہونے والی بات چیت کے دوران کئی دوطرفہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی پیر کی رات کو بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچے تھے۔
وزیر اعظم مودی نے پروٹوکول کی درکنار کرتے ہوئے ہوائی اڈے پر جاکر قطر کے امیر شیخ تمیم بن احمد الثانی کا خیرمقدم کیا تھا۔
بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کو شاہ رخ خان نےقطر سے رہائی دلائی؟
قطر کے امیر شیخ تمیم بن احمد الثانی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں منگل کے روز نئی دہلی میں کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے اور دونوں میں کئی اہم دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔
(جاری ہے)
قطر کے امیر دو روزہ سرکاری دورے پر پیر کی رات کو نئی دہلی پہنچے تھے، جس کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا دورہ "ہماری بڑھتی ہوئی کثیر جہتی شراکت داری کو مزید رفتار فراہم کرے گا۔
"قطر: جاسوسی کے الزام میں قید بھارتی بحریہ کے سابق اہلکار رہا
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں کہا، "دونوں رہنماؤں نے تجارت، توانائی، سرمایہ کاری، اختراعات، ٹیکنالوجی، خوراک کی حفاظت، ثقافت اور عوام کے درمیان تعلقات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، بھارت-قطر تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔"بھارت: قطر میں سزائے موت منسوخ لیکن اہل خانہ پھر بھی ناراض
بھارت اور قطر کے درمیان آمدن پر ٹیکس کے حوالے سے دوہرے ٹیکس سے بچنے اور مالی چوری کی روک تھام کے لیے ایک نظرثانی شدہ معاہدے کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔
اس کا اعلان حیدرآباد ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا اور قطر کے وزیر اعظم اور بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اس معاہدے کا تبادلہ کیا۔
مودی نے شیخ تمیم کا استقبال کیاگزشتہ شب جب قطر کے امیر نئی دہلی پہنچے تو بھارتی صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ان کی حکومت کے کئی سینیئر وزراء نے ان کا استقبال کیا تھا۔
قطر نے بھارتی بحریہ کے سابق آٹھ اہلکاروں کی سزائے موت میں کمی کر دی
مودی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں لکھا، "میں اپنے بھائی قطر کے امیر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر گیا تھا۔
ان کے بھارت میں نتیجہ خیز قیام کی خواہش ہے۔"قطری امیر کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے جس میں وزراء، اعلیٰ حکام اور تجارتی وفد بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل قطر کے امیر نے مارچ 2015 میں بھارت کا سرکاری دورہ کیا تھا۔
'جاسوسوں' کو سزائے موت پر بھارت اور قطر کے تعلقات کشیدہ
بھارتی حکام کے مطابق قطر کے امیر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کثیر جہتی شراکت داری کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔