وزیراعظم نے مہنگائی میں مزید کمی کی نوید سنادی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ہم نے حکومت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی
پی ٹی آئی دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں مہنگائی مزید کم کرنے کی نوید سنا دی۔شہباز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے ، مگر ابھی مزید محنت درکار ہے ۔ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے ۔ہم نے حکومت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے ، جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے ۔ پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا، جس نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ باہمی اتفاق و اتحاد سے ہی ملک کو ترقی دی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ملک میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ پر آ گئی ہے ۔ بینکوں کا مارک اپ ریٹ بہتر ہوا ہے ، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہو گا ۔ ان شا اللہ۔ اس کامیابی میں پوری ٹیم کی کاوش شامل ہے ۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران کو بھی دن رات محنت کرنا ہوگی۔ ملک کی ترقی کے لیے ہر اسٹیک ہولڈر کو خلوص نیت سے کام کرنا ہو گا ۔ فوج ملکی سلامتی کے لیے جانوں کی قربانیاں دے رہی ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: شہباز شریف کے لیے
پڑھیں:
ہماری منزل تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہے، شہباز شریف
لندن(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری منزل تیزی سےترقی کرتا پاکستان ہے، بیلاروس میں زراعت سمیت مختلف امور پربات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے۔ لندن پہچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیلاروس کا دورہ نہایت ہی کامیاب رہا، اپنے دورے کے دوران وہاں کی فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ معدنیات کے حوالے سے مشینری بھی بیلا روس میں بنتی ہے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنیات کےاخزانے سے نوازا ہے، وہاں کی زراعت کی مہارت سے ہم بھی فائدہ اٹھائیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بیلاروس زراعت کے حوالے سے خصوصی تعاون کرے گا، دورے کے دوران وہاں مختلف شعبوں کے افراد سے ہماری سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو بیلا روس میں روزگار ملے گا، میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کی خدمت کررہا ہوں ، تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہماری منزل ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کے لگام دے، دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ ہو رہی ہیں،انہوں نے کہ افغانستان پرمنحصرہےکہ ہمسائےکی طرح رہناہےیاتنازعات کےساتھ؟
مزیدپڑھیں:میچ کے دوران محمد عامر نے قریب آکر کیا کہا تھا؟ صائم ایوب نے بتا دیا