ٹاسک فورس نے تعمیراتی شعبے میں معاشی نمو تیز کرنے پر بات کی، عارف حبیب
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب
معروف صنعت کار عارف حبیب نے کہا ہے کہ ٹاسک فورس نے پراپرٹی سیکٹر نہیں، بلکہ تعمیرات کے شعبے میں معاشی نمو تیز کرنے پر بات کی ہے، ہماری توجہ پلاٹوں کی خریداری بڑھانے پر نہیں۔
جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن ’پاکستان کےلیے کر ڈالو‘ میں پاکستان بزنس کونسل کے سی ای او احسان ملک، معروف صنعت کار محمد علی ٹبا اور معروف صنعت کار عارف حبیب نے بھی اظہار خیال کیا۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے اعتراف کیا ہے کہ ہم غلط سائیڈ پر جاچکے ہیں، ٹیکس شرح کم کرنی چاہیے۔
عارف حبیب کا کہنا تھا کہ انڈسٹری سے زیادہ تعمیرات پر ٹیکس ہے جو 115 فیصد ہے، گھروں کی فروخت کیش میں کرنے سے چیزیں دستاویزی نہیں رہتیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے حکومت ٹیکسوں کی وصولی بھی نہیں کرسکتی، جو پرانی غلطیوں کی تلافی کر کے شفاف طریقے سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔
معروف صنعت کار نے مزید کہا کہ ٹیکس میں کمی کی بات ایڈوانس ٹیکس کلیکشن سے متعلق ہو رہی ہے۔ جتنا ٹیکس ہے وہ تو دینا ہی پڑے گا، تجویز پیشگی ادائیگی میں کمی کی ہے۔
احسان ملک نے کہا کہ اگر زیادہ معاشی نمو برقرار رکھنی ہے تو اس کا طریقہ برآمدات میں اضافہ ہی ہے، ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کےلیے اچھی مالیاتی پالیسی کی ضرورت ہے۔
معروف صنعت کار محمد علی ٹبا نے کہا کہ صنعتی شعبے پر مہنگی بجلی، اضافی ٹیکس اور ملکی صورت حال کا بوجھ ہے، حل یہ ہے کہ توانائی کا شعبہ ڈی ریگولیٹ کیا جائے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بیچ دیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: معروف صنعت کار نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
معروف گلوکارہ کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل
عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ شکیرا کو معدے کی تکلیف کے باعث پیرو کے ہسپتال میں داخل کردیا گیا، طبیعت کی خرابی کے باعث گلوکارہ نے اپنے کنسرٹ منسوخ کردیے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق شکیرا کا علاج جاری ہے، تاہم طبیعت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں گلوکارہ شکیرا نے کہا کہ وہ ہسپتال میں ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں پرفارم کرنے سے روک دیا ہے۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ پرفارم نہ کرنے پر دکھی ہیں، وہ تمام جلد پیرو کے عوام سے ملنے کے لیے پرجوش ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق گلوکارہ شکیرا جمعہ کے روز پیرو پہنچی تھیں جہاں انہیں اتوار اور پیر کے روز پرفارم کرنا تھا۔