UrduPoint:
2025-04-15@09:33:29 GMT

شام کی اگلی حکومت یکم مارچ سے کام شروع کر دے گی، الشیبانی

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

شام کی اگلی حکومت یکم مارچ سے کام شروع کر دے گی، الشیبانی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 فروری 2025ء) شام میں عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے دعویٰ کیا کہ ان کے ملک میں حکومت سازی کا عمل آئندہ ماہ اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔ متحدہ عرب امارات میں جاری 'ورلڈ گورنمنٹس سمٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے بدھ کو الشیبانی نے کہا، ''یکم مارچ سے کام شروع کرنے والی حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی کہ تمام شامی عوام کی نمائندگی کرے اور ملک کے تنوع کا خیال رکھے۔

‘‘

ترکی، عراق، شام اور اردن کا داعش کے خلاف مشترکہ کارروائی کا فیصلہ

شام کے عبوری صدر کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات

تقریباً دو لاکھ شامی مہاجرین واپس وطن جا چکے، اقوام متحدہ

شام میں مختلف مسلم انتہا پسند گروہوں نے مل کر پچھلے سال بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

(جاری ہے)

عبوری حکومت کی قیادت محمد البشیر نے سنبھال لی اور جس کی مدت یکم مارچ تک ہے۔

اسد حکومت کے خاتمے میں ملوث مرکزی تحریک حیات التحریر الشام کے سربراہ احمد الشرح کو پچھلے ماہ ملکی صدر مقرر کر دیا گیا۔ انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ وہ شام پر کئی برس حکمرانی کرنے والی البعث پارٹی کے ساتھ ملک کر اسد دور کے بعد کے قانونی معاملات طے کریں۔ نئی انتظامیہ نے یہ بھی کہہ رکھا ہے کہ تمام شامی شہریوں کی نمائندگی کے لیے قومی سطح کا ڈائیلاگ شروع کیا جائے گا۔

تاہم ابھی تک اس کے لیے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اس ماہ ایک انٹرویو میں احمد الشرح نے کہا تھا کہ انتخابات کرانے میں پانچ سال تک لگ سکتے ہیں۔ شام کے ایران اور روس کے ساتھ تعلقات

عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا کہ سالہا سال تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کے دوران اسد حکومت کی حمایت کی وجہ سے شام کے لیے ایران اور روس کے ساتھ تعلقات ایک 'کھلے زخم‘ کی مانند ہیں۔

تاہم دبئی میں 'ورلڈ گورنمنٹس سمٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عندیہ دیا کہ ماسکو اور تہران حکومتوں کے ساتھ کچھ مثبت پیش رفت بھی سامنے آئی ہے۔ انہوں نے اس بارے میں تفصیل نہیں بتائی۔

الشیبانی نے دمشق حکومت کے مغرب کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی خواہش اور ضرورت پر خاصی توجہ دی۔ انہوں نے شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ چودہ برس کی جنگ کے بعد ملک میں بحالی شروع کرنے کے لیے لازمی ہے۔

دبئی میں 'ورلڈ گورنمنٹس سمٹ‘ میں شامی حکومتی وزراء کی شرکت ایک بڑی پیش رفت ہے۔ سابق باغیوں نے بڑی تیزی کے ساتھ ملک کی ساکھ اور صورتحال میں بہتری کے لیے کام کیا اور عالمی برادری کی تائید حاصل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

ع س / ک م (اے ایف پی، اے پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے الشیبانی نے حکومت کے کے ساتھ شام کے کے لیے

پڑھیں:

پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

سٹی42: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 20 اپریل سے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی آئی اے ہفتہ وار دو پروازیں اتوار اور بدھ کے روز روانہ کرے گی۔

ترجمان کے مطابق باکو کیلئے ان پروازوں سے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دو طرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو فروغ ملے گا۔ قومی ایئرلائن باکو روٹ کو کاروباری طور پر کامیاب بنانے کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی سروس سے مسافروں کو براہ راست، آسان اور آرام دہ سفری سہولت میسر آئے گی، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کا باعث بنے گی۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا اسرائیل کیخلاف 20اپریل کو ملک گیر مارچ کرنے کا اعلان
  • حکومت نے بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور شروع کردیا
  • تاریخی سنگ میل: مارچ 2025 میں ترسیلات زر 4.1 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار مسرت
  • ”میٹا “کے خلاف انسداد اجارہ داری کے مقدمے کی سماعت آج شروع ہو گی
  • کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے تو ذہن سے نکال دے، فضل الرحمان
  • پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • ملک میں پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن آج سے شروع 
  • ملک میں پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل شروع ہوگا
  • پی ڈی ایم حکومت میں خیبر پختونخوا میں دہشت گرد پھر شروع ہوئی، ظاہر شاہ طورو
  • 585 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی کر دی گئی