مریم نواز کا آسان کاروبار پروگرام” کا آغاز: نوجوانوں کو جلاؤ گھیراؤ کی سیاست سے دور رہنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں "آسان کاروبار پروگرام” کا آغاز کیا اور نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست سے گریز کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ ہم مثبت راستے پر چلیں اور مسائل کا حل امن و سکون سے نکالیں۔
مریم نواز نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 10 لاکھ سے لے کر 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے دیے جا رہے ہیں، جو تین سال کی آسان اقساط پر واپس کیے جائیں گے۔ تقریب کے دوران، وزیر اعلیٰ نے قرضے وصول کرنے والوں سے بات کی اور کہا کہ ان قرضوں کی واپسی ان کی زندگی میں تبدیلی لائے گی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معاشی استحکام حاصل کیا ہے اور مہنگائی میں کمی کی ہے۔ پنجاب میں آٹا سستا ہے اور روٹی کی قیمت 12 روپے ہے۔ مریم نواز نے پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس دور میں ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، اور عالمی سرمایہ کار پاکستان سے نکل گئے
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
مریم نواز کی کارکردگی صرف ٹک ٹاک تک محدود ہے، رہنماپیپلزپارٹی
لاہور: جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی صرف ٹک ٹاک تک محدود ہے اور لاہور کے سوا پنجاب کے باقی اضلاع کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک ہورہا ہے۔
پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پرردعمل میں کہا کہ لاہور میں اربوں کے ترقیاتی فنڈز دے کر باقی پنجاب کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے تاجروں کے کاروبار تباہ کردیئے ہیں اور کسان ، تاجر اور مزدور طبقہ ان کی پالیسیوں کی بدولت ابتری کا شکار ہے۔
حسن مرتضیٰ نے کہا گورنر پنجاب صوبے کا آئینی سربراہ ہے اور حکومت کی کوتاہیوں کی نشاندہی کرنا ان کا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں حکومت سندھ کی کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کہنے کہلانے سے وزیراعظم نہیں بنواتی بلکہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آتی ہے اور پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا روک سکتے ہو تو روک لو۔