اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری 2025ء ) ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی پر حکومت نے فائیو جی کے جلد آغاز کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی کے معاملے پر بحث ہوئی جہاں پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی سبین غوری نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست روی کی کئی وجوہات ہیں جن پر حکومت کام کر رہی ہے، اس سال کے وسط تک انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آجائے گی اور فائیو جی سروس بھی لانچ کر دی جائے گی۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے کہا کہ ’انٹرنیٹ کی اتنی ناقص صورتحال ہے کہ کوئی ویڈیو ڈاؤن لوڈ نہیں ہوتی کیوں کہ انٹرنیٹ تو چلتا ہی نہیں‘ اسی طرح پیپلز پارٹی ہی کی ایک اور رکن شگفتہ جمانی نے کہا کہ ’بلاول بھٹو زرداری نے درست کہا تھا کہ پتا نہیں کون سی مچھلی ہے جو صرف پاکستان کی ہی کیبل کھا جاتی ہے،‘ اس پر پارلیمانی سیکرٹری سبین غوری نے جواب دیا کہ ’کوئی نہ کوئی مچھلی تو ہے جو انٹرنیٹ کیبل کاٹ جاتی ہے مگر وہ کون سی مچھلی ہے یہ ہمیں بھی معلوم نہیں‘۔

(جاری ہے)

اسی معاملے پر وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کہہ چکی ہیں کہ ’دنیا کی سب سے بڑی سب میرین کیبل پاکستان آچکی جس سے امید ہے انٹرنیٹ کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا، پی ٹی اے انٹرنیٹ کی سپیڈ کو دیکھتا ہے، پی ٹی اے نے ملک میں دو سال میں اپنی فریکوئنسی کو ڈبل کیا ہے، پانچ ماہ کے دوران آئی ٹی ایکسپورٹ میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یہ واحد انڈسٹری ہے جس نے ٹریڈ سرپلس بھی شو کیا، پاکستان میں انٹرنیٹ کے صارفین کی تعداد میں 25 فیصد ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’موبائل براڈبینڈ پر زیادہ ترمسائل ہوئے ہیں، ہم انٹرنیٹ سے متعلق کاروباروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، پاشا نے تین کمپنیوں کا بتایا جہاں پوارا پاکستان 274 میگاہرٹز پر کام کررہا ہے، 8 سب میرین کیبلز ہیں جن میں سے ایک اپنی زندگی پوری کرچکی ہے، دنیا کی سب سے بڑی سب میرین کیبل پاکستان آچکی ہے اس سے امید ہے انٹرنیٹ کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا‘۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انٹرنیٹ کی ملک میں

پڑھیں:

اوپوکا نیافون آنے کوتیار،قیمت کتنی؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اوپو موبائل فون فائنڈ این فائیو ماڈل اگلے ہفتے عالمی مارکیٹس میں لانچ کیا جائے گا۔ کمپنی نے بالآخر تصدیق کر دی ہے کہ اس کا اگلا فولڈ ایبل فون چین اور دیگر مارکیٹوں میں ایک ہی تاریخ کو آئے گا۔

گیجٹ 360 ویب سائٹ کے مطابق فائنڈ این فائیو ہینڈ سیٹ تھری ڈی پرنٹ ٹائٹینیم الائے کے ساتھ آئے گا اور اس میں ٹرپل آؤٹر کیمرہ سیٹ اپ ہونے کی توقع ہے۔ کمپنی نے فولڈ ایبل فون کے ڈیزائن کو تین رنگوں میں بھی ظاہر کیا ہے اور ان میں سے ایک چین سے باہر دستیاب نہیں ہوگا۔

اوپو فائنڈ این فائیو 20 فروری کو سنگاپور میں ایک ایونٹ میں لانچ کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق ایونٹ شام سات بجے شروع ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ فولڈ ایبل فون کو چین اور عالمی مارکیٹوں میں ایک ساتھ لانچ کیا جائے گا۔ فرم نے پہلے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ چین میں آنے والے ایونٹ میں اوپو واچ ایکس ٹو بھی لانچ کرے گی۔

اوپو فائنڈ این فائیو جیڈ وائٹ، ساٹن بلیک، اور ٹوائی لائٹ پرپل رنگ میں دستیاب ہوگا۔

اوپو فائنڈ این فائیو کے ایک لیک سکرین شاٹ یہ کولکام کی سات کور سنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چپ کے ساتھ 512 جی بی سٹوریج اور 16جی بی ریم کے ساتھ لیس ہو گا، جسے 12جی بی غیر استعمال شدہ سٹوریج کو استعمال کر کے بڑھایا جا سکتا ہے۔

یہ باہر سے ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ سے لیس ہوگا جس میں 50 میگا پکسل پرائمری کیمرہ کے ساتھ 50 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کے سینسر ہوں گے جو بالترتیب ٹیلی فوٹو اور الٹرا وائیڈ کیمرے ہو سکتے ہیں۔ اس میں 8 میگا پکسل کے دو کیمرے بھی ہوں گے، ایک کور سکرین پر اور ایک اندرونی ڈسپلے پر۔

ہم یہ بھی توقع کر سکتے ہیں کہ یہ اینڈرائیڈ 15 پر چلے گا۔ لیک ہونے والے سکرین شاٹ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ یہ ڈبلیو 80 (وائرڈ) اور ڈبلیو 50 (وائرلیس) چارجنگ کے لیے سپورٹ کے ساتھ ایم اے ایچ 5600 بیٹری کے ساتھ ہوگا۔
مزیدپڑھیں:سیاحوں کے لیے بڑی خبر ؛برف باری شروع

متعلقہ مضامین

  • ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کب بڑھے گی؟ قومی اسمبلی میں وضاحت
  • خیبرپختونخوا حکومت کا بی آر ٹی منصوبے کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ
  • سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے میں ناکام،ریڈبسیں خراب ہونے لگیں
  • اوپوکا نیافون آنے کوتیار،قیمت کتنی؟
  • آغا علی نے طلاق کے دو سال بعد دوسری شادی کا عندیہ دیدیا
  • حکومت کا شدید مخالفت کے بعد پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ
  • حکومت نے شدید مخالفت کے بعد پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دیدیا
  • کرم کے لیے ایمرجنسی ادویات کی کھیپ روانہ، ہیلی کاپٹر سروس بھی جاری
  • ’انِ سروس ڈیتھ پالیسی‘ میں تبدیلی، دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچے ملازمت سے محروم