بانی پی ٹی آئی بار بار خط لکھ کر مدد مانگتے ہیں: بیرسٹر عقیل
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک—فائل فوٹو
وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی بار بار خط لکھ کر مدد مانگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارے معاملات حل کریں۔
ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلا خط بانئ پی ٹی آئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھیں گے اور اس کا جواب بھی نہیں آئے گا۔
بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ آرمی چیف دو ٹوک مؤقف اختیار کر چکے ہیں کہ سیاست میں ان کا کوئی کردار نہیں، یہ خط کہیں موصول نہیں ہونا، اگر موصول ہو بھی گیا تو وزیرِ اعظم کو بھیجا جائے گا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 1 نہیں 100 خط لکھ دیں کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ لگتا ہے بانئ پی ٹی آئی کے قلم کی سیاہی ختم ہو جائے گی مگر خط لکھنے کی عادت ختم نہیں ہو گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں خط و کتابت سے نکل کر اس قوم کا سوچنا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر عقیل ملک پی ٹی آئی خط لکھ
پڑھیں:
پارٹی سے نکالے جانے پر شیر افضل مروت کی بھی خاموشی توڑ دی، سخت بیان جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے پارٹی سے نکالے جانے پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ ڈی۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں روزانہ کی ٹرولنگ سے بیمار ہو گیا ہوں،پارٹی ڈسپلن کی وجہ سے سازشیوں کو جواب نہیں دے سکا،مجھے اپنی پارٹی کے لوگوں نے بار بار بدنام کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کان کے کچے ہیں لوگوں کی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں وفاداری کا بدلہ یوں لیا جائے گا تو بانی تحریک انصاف کے لیے کوئی آگے نہیں آئے گا،ایک خاتون سازشی نے بھی میرے خلاف سازش رچائی ہے، ان کامزید کہنا تھا کہ میرے پاس بہت سے ان کہی کہانیاں ہیں۔
پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے: وزیراعظم
مزید :