بہاولپور:چولستان میں زرعی ترقی کے حوالے سے "گرین پاکستان” منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں کسانوں کو زرعی سہولتیں ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کا افتتاح آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کیا۔
آرمی چیف نے اس منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف پنجاب کی زرعی صنعت کے لیے ایک اہم قدم ہے بلکہ پورے ملک کی زرعی ترقی کی بنیاد بھی ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک فوج ملک کی معاشی ترقی کے لیے اپنی مکمل حمایت فراہم کرے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس منصوبے کے ذریعے کسانوں کی فلاح اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی بات کی اور کہا کہ یہ اقدام زراعت کے شعبے میں انقلاب لانے کی ایک شروعات ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

آرمی چیف کا  کل گرین پاکستان انیشی ایٹیو‘کے پراجیکٹس کا دورہ 

 آرمی چیف کل ’’گرین پاکستان انیشی ایٹیو‘‘ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کرینگے ، اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر حکومتی شخصیات بھی موجود ہونگی۔ دورے میں جی پی آئی کے ’’سمارٹ ایگری فارم‘‘، ’’گرین ایگری مال‘‘ اور ’’تحقیقی سہولت مراکز‘‘ کا افتتاح بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کل ’’گرین پاکستان انیشی ایٹیو‘‘ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر دیگر اہم حکومتی شخصیات بھی ان کے ہمراہ ہونگی۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے گرین پاکستان انیشیٹو (جی پی آئی) کے تحت 14 فروری کو آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام اس دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے۔آرمی چیف کے دورہ کے دوران جی پی آئی کے ’’سمارٹ ایگری فارم‘‘، ’’گرین ایگری مال‘‘ اور ’’تحقیقی سہولت مراکز‘‘ کا افتتاح بھی شامل ہے، اس دوران شرکاء کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہی بھی دی جائے گی۔دورہ کے دوران جی پی آئی کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ میں استعمال ہونے والی زرعی مشینری اور جدید ٹیکنالوجی کی نمائش بھی رکھی گئی ہے۔ زرعی شعبے کے بارے میں آگاہی کیلئے ماڈل فارمز دورے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔پیرووال اور مظفرگڑھ میں تیار کئے گئے ماڈل فارمز کسانوں کو جدید زرعی تکنیکوں سے روشناس کرائیں گے، آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام کے دورے سے جی پی آئی کے زرعی ترقیاتی منصوبوں کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی، آرمی چیف
  • گرین پاکستان منصوبے کا آغاز،تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز ،چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی شرکت
  • آرمی چیف اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران کا گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ
  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا آرمی چیف کے ہمراہ ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ
  • آرمی چیف آج گرین پاکستان انیشیٹو کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے 
  • آرمی چیف آج گرین پاکستان انیشیٹو کے مختلف منصوبوں کا دورہ کریں گے
  • آرمی چیف کا  کل گرین پاکستان انیشی ایٹیو‘کے پراجیکٹس کا دورہ 
  • آرمی چیف اور حکومتی شخصیات ’’گرین پاکستان انیشیٹو‘‘ کا جائزہ لیں گے
  • آرمی چیف کل ’’گرین پاکستان انیشیٹو‘‘ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے