ملک پر ڈاکوؤں کا راج ہے، ان سے ملک نہیں چلے گا، اعظم سواتی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ملک پر ڈاکوؤں کا راج ہے، ان سے ملک نہیں چلے گا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ ہمارے پیارے ملک پاکستان میں ڈاکوؤں کا راج ہے۔ فیصلہ ساز ان کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔ بار کونسلز بِک جائیں تو یہی حال ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا نے کہا تھا کہ میرا کوئی بنیادی حقوق کا معاملہ نہیں تھا، لیکن جب جج کے پاس جاتا تھا تو انصاف ملتا تھا۔ اعظم سواتی نے کہا کہ مجھ پر تشدد کیا گیا ، سارے مقدمات میں ضمانت کے باوجود مجھے فٹبال کی طرح مارا گیا ۔ بانی پی ٹی لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے ۔ میرے پاکستان کے لوگو! اس ملک کو بانی پی ٹی آئی کا نظریہ بچا سکتا ہے۔ میں فیصلہ کرنے والے بھائی اور بچوں سے کہتا ہوں اس ملک کو بچائیں ۔ان ڈاکوؤں سے یہ ملک نہیں چلے گا۔
پاکستانی زمیندار کی راکھی ساونت کو مفتی قوی سے شادی پر کروڑوں کی پیشکش
دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اعظم سواتی کو 13 مارچ تک حفاظتی ضمانت دے دی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اعظم سواتی نے کہا
پڑھیں:
دستاویزات میں رد و بدل اور انسانی اسمگلنگ: سندھ ہائی کورٹ میں صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد
سندھ ہائی کورٹ نے صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
سندھ ہائی کورٹ کراچی میں دستاویزات میں رد و بدل اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمہ میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت وکیل صفائی عامر منصوب قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق یہ معاملہ 2019 کا ہے، ایف آئی اے کی جانب سے ایف آئی آر 2024 میں درج کی گئی۔
انکا کہنا تھا کہ جن دفعات پر مقدمہ درج کیا گیا، الزام کے تحت وہ مقدمے میں نہیں ہونے چاہیے۔ ملزم کی جانب سے دستاویزات میں کوئی جعل سازی نہیں کی گئی۔
انھوں نے کہا استغاثہ کے مطابق بچیوں کے نام تبدیل کیے گئے۔ عامر منصوب قریشی ایڈووکیٹ نے کہا ٹرسٹ کے پاس بچوں کے اصل نام سے متعلق کوئی دستاویز نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے انسانی اسمگلنگ، صارم برنی کی اہلیہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری انسانی اسمگلنگ کیس: صارم برنی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا صارم برنی کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل آگیاجسٹس امجد علی سہتو نے کہا ایف آئی آر کے مطابق امریکی قونصل خانے نے شکایت کی تھی۔ وکیل صفائی نے کہا جب بچے ملک سے باہر ہی نہیں گئے تو ٹریفکنگ کے الزام کیسے عائد کیے گئے؟۔ وکیل صفائی نے کہا ملزم ایک سال سے جیل میں ہے۔
کیس کے تفتیشی افسر نے کہا قونصل خانے میں دستاویزات میں بچوں کو لاوارث قرار دیا گیا۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا امریکی حکومت نے شکایت کی کہ چند برسوں میں بہت سے بچوں کو منتقل کیا گیا۔