متنازع پیکا ترمیمی بل کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں صحافیوں کا احتجاج اور بھوک ہڑتال WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)متنازع پیکا ترمیمی بل کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں صحافیوں کا احتجاج جاری ہے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے کا بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔


پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا ہم فیک نیوز اور ریگولیشن کے خلاف نہیں، اگرحکومت کی نیت درست تھی تو پھر مشاورت کیوں نہیں کی۔
لاہور پریس کلب میں بھی صحافیوں کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔
پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ 14 فروری کو لائحہ عمل کا اعلان کرکے اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے، سیاسی جماعتیں اپوزیشن میں چیمپئن بنتی ہیں اور حکومت میں آکرگلا دباتی ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی پریس کلب میں بھی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیے گئے ہیں، مظاہرین نے کہا کہ پیکا کا نفاذ آزادی صحافت اور آزادی اظہار پر حملہ ہے۔
پشاور پریس کلب کے باہر صحافیوں کے احتجاج میں کہا گیا کہ پیکا جیسا کالا قانون قبول نہیں،کوئٹہ میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا۔
اس کے علاوہ حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹہ، نواب شاہ، ملتان، بہاولپور،گوجرانوالہ، نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی، اوستہ محمد، صحبت پور، سبی اور اسکردو میں بھی احتجاج کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کئی علاقوں میں بارش اور برفباری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوات میں آسمان سے سفید گالوں کی برسات شروع ہو چکی ہے، اور کالام اور مالم جبہ میں شدید برفباری کا نیا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، لاہور سمیت کئی شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش و برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم ان علاقوں میں بارش یا برفباری کی پیشگوئی نہیں کی گئی۔ گزشتہ روز لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسکردو، استور، پاراچنار میں منفی 4، ہنزہ اور بگروٹ میں منفی 2 اور کالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سوات میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے وادی کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد نے سوات کا رخ کیا ہے تاکہ برفباری کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد ،پیکا ایکٹ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جارہاہے
  • پیکا قانون کے خلاف صحافیوں کے ملک بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپ مظاہرے
  • پیکا ایکٹ کیخلاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز
  • اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان
  • کوئٹہ، پیکا ترمیمی بل کیخلاف صحافیوں کا علامتی بھوک ہڑتال کا فیصلہ
  • پی ایف یو جے کا پیکا ایکٹ کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • پیکا ایکٹ کیخلاف صحافیوں کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرینگے، کاظم میثم
  • پیکا ایکٹ کے خلاف صحافتی تنظیم کا بھوک ہڑتال کا اعلان