اسلام آباد: کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور  کشمیری علیحدگی پسند رہنما مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے فکری، قانونی اور ٹھوس سیاسی کوششوں کی ضرورت ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری لاک ڈاؤن، پابندیوں اور بنیادی سہولیات کی کمی کو برداشت کر رہے ہیں جو اس خطے میں بھارت کے غیر انسانی رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

مشال ملک نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی راستہ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے  کہا کہ بھارت منظم طریقے سے کشمیریوں کی نسل کشی اور منصوبہ بندی کے ذریعے  اپنی بستیاں آباد کرنے کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی انتخابات کے ڈرامے کو مسترد کر دیا ہے، جنہیں انہوں نے ہیرا پھیری سے تعبیر کیا، افضل گورو سے لے کر مقبول بٹ اور اب یاسین ملک تک کشمیری رہنماؤں نے سخت ظلم و ستم کا سامنا کیا ہے اور اس مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور ان کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کشمیری رہنما مقبول بٹ کا یوم شہادت ، مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہوگی

سرینگر : ممتاز آزادی پسند کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کے 41ویں یوم شہادت پر غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جائے گی، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں اور رہنماﺅں نے دی ہے۔

حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیری عوام کو محمد مقبول بٹ پر فخر ہے جنہوں نے پھانسی کے پھندے کو چوما لیکن آزادی کے اپنے مطالبے پر سمجھوتا نہیں کیا۔

بھارت نے محمد مقبول بٹ کو 11 فروری 1984 کو کشمیریوں کے مطالبہ حق خودارادیت میں اہم کردار ادا کرنے پر نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں خفیہ طور پر پھانسی دے دی تھی۔ انہیں تہاڑ جیل کے احاطے میں ہی سپرد خاک کیا گیا۔ بھارتی حکام نے مقبوضہ علاقے کے عوام کی طرف سے مسلسل مطالبے کے باوجود شہید رہنما کا جسد خاکی تدفین کےلیے ان کے اہل خانہ کے حوالے نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • دوحہ میں منعقدہ تقریب میں مقررین نے کشمیر کاز کو اجاگر کیا
  • کشمیری حریت رہنما مقبول بٹ کو تہاڑ جیل میں پھانسی کیوں دی گئی تھی؟
  • مہر گڑھ کو اہم سیاحتی مقام بنانے کے لیے کوششوں کی اشد ضرورت ہے. محکمہ ثقافت بلوچستان
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے شہید محمد مقبول بٹ کو شاندار خراج عقیدت
  • کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • کشمیریوں کو مسلسل ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مشعال ملک
  • ایک عہد، حوصلے اور امید کا دن
  • شہدادپور،جماعت اسلامی خواتین کے تحت ہفتہ کشمیر کا انعقاد
  • کشمیری رہنما مقبول بٹ کا یوم شہادت ، مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہوگی