لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی محنت سے پاکستان کی معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے اور آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کو تسلیم کیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی اسمبلی کے اراکین نے لاہور میں ملاقات کی، جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ معیشت کے اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، اور پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور معاشی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی محنت کے نتیجے میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے، اسٹاک ایکسچینج کی سطح بلند ہو چکی ہے اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، جس کا اعتراف آئی ایم ایف نے بھی کیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ایک شخص نے بے ایمانی کے ساتھ اقتدار حاصل کیا اور ملک کی بنیادوں کو ہلا دیا، مگر مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی ترقی اور فلاح کے لیے اپنی قربانیاں دیں اور آئندہ بھی ملک کی خدمت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خوشحالی اور رونقیں واپس آ رہی ہیں، اور پاکستان سیاہ اندھیروں سے باہر آ رہا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہی عوام کے لیے ریلیف فراہم کرتی ہے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے۔

محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو میں کہا کہ 1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی میں کہیں آگے کھڑا ہوتا۔ مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں۔ شہباز شریف بہت محنت کررہے ہیں۔ لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی  اور اطمینان نظر آ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچالیا۔  اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کی ایک نئی روشن مثال قائم کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام آئے تو عوام کی خدمت کی مثال بننا ہی پڑتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے نواز شریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے اور ہم سب اِن کے سپاہی ہیں۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ ہمیشہ ن لیگ کے دور میں ملک کو ترقی، روشنی ، خوشیاں اور رنگ ملتے ہیں۔ نظام کی اصلاح جو مریم نواز نے کی اس کی مثال نہیں ملتی۔ ای ٹینڈرنگ کا شفاف نظام شروع کیا گیا۔ میرٹ پر یکساں اور معیاری ترقی کا سفر آگے بڑھ رہا ہے۔ واہگہ ٹورازم کوریڈور کی تعمیر بے مثال ہے۔ اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پربھی مشاورت ہوئی۔ ملاقات میں پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اوردیگر بھی موجود تھے۔

 

 

 

 

 

 

 

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی استحکام کی کامیاب حکمت عملی کی تعریف کی
  • مسلم لیگ (ن) نے ملکی معیشت کو دوبارہ ترقی کی راہ پر ڈال دیا،نواز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات، پاکستان کے لئے آئی ایم ایف پروگرام ، حکومتی اصلاحات سے میکرو اکنامک استحکام پر تبادلہ خیال
  • محنت سے عوامی خدامت جاری رکھنا ہے ، نوازشریف قائد ترقی کا نام ، مریم نواز: تجاوزات خاتمے سے متاثرہ چھوٹے کاروبار کی بحالی کا حکم
  • پائیدار ملکی ترقی کیلئے ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا : وزیراعظم 
  • شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں‘ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں‘ نواز شریف
  • مسلم لیگ ن ملک میں ترقی لاتی ہے، اللہ کرے ہم پھر ٹیک آف کر سکیں، نواز شریف
  • اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں: نواز شریف
  • مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے، نواز شریف