عمران خان واحد مقبول لیڈر ہیں، خدارا ان کی دانائی سے فائدہ اٹھائیں، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان واحد لیڈر ہں جو چاروں صوبوں میں مقبول ہیں اور ملک کو جوڑ سکتے ہیں، خدارا ان کی دانائی اور تجربے سے فائدہ اٹھائے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دوسرے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمر ایوب نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے رابطہ منقطع کردیا گیا ہے اور جیل مینوئل کے مطابق انہیں سہولیات نہیں دی جارہی ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کی جیلیں سیاسی قیدیوں سے بھری ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: فارم 47 والے باہر جا کر مہنگائی کم ہونے کا کہیں تو انہیں جوتے پڑیں گے، عمر ایوب
ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو اپنے پاؤں پہ کھڑا ہونا چاہیے اور کہنا چاہیے کہ اب بس بہت ہوگیا۔
عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں آرہی اور منفی گروتھ ریٹ ہے، جو یہ کہتا ہے کہ مہنگائی کم ہوئی ہے وہ میرے ساتھ بازار کا دورہ کرے، یہ سب جھوٹے دعویٰ کررہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز جہاں جاتی ہیں مسلح قافلے کے ہمراہ جاتی ہیں، حالات یہ ہیں کہ بلوچستان کے 8 اضلاع میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا جاتا ہے نہ قومی ترانہ وہاں گایا جاتا ہے، وہاں گوریلا لڑائی ہورہی ہیں، بلوچستان جیسے باپردہ علاقے میں خواتین مہرنگ بلوچ کے ساتھ حقوق کے لیے باہر نکلی ہیں، بلوچستان کے ممبران ہمیں کہتے ہیں کہ آپ ہماری نمائندگی کریں، وہ خود بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ملک کو 1971 جیسی صورتحال درپیش ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
عمر ایوب نے کہا کہ 1970 میں جنرل یحییٰ خان نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے مگر کچھ ہی وقت میں سقوط ڈھاکا ہوا۔
اس موقع پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ اس وقت ملک میں ظالمانہ قوانین بنائے جارہے ہیں جس سے آوازیں بند کی جارہی ہیں اور آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے، قوانین ایسے بنائے جائیں جو عوام اور اداروں کی بھلائی کے لیے ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بنیادی مسئلہ دھاندلی زدہ انتخابات سے جڑا ہے، معیشت کا سب کو علم ہے کہ کیا صورتحال ہے، جب تک شفاف انتخابات نہیں ہوں گے ملک آگے نہیں جائے گا نہ ہی استحکام آئے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
imran khan شبلی فراز عمر ایوب عمران خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شبلی فراز عمر ایوب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے نے کہا کہ
پڑھیں:
چین اور امریکہ کو باہمی احترام کے اصولوں پرعمل پیرا رہنا چاہیئے، چینی وزیرخارجہ
اقوام متحدہ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران امریکہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات کی۔بد ھ کے روزوانگ ای نے کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو ایک مشترکہ فورس تشکیل دینے کی ضرورت ہے اور کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لیے بڑے ممالک کو ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے، دونوں بڑے ممالک کو ساتھ چلنے کا درست راستہ تلاش کرنا چاہیے اور مزید عملی اور فائدہ مند کام کرنے چاہئیں جن سے دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ ہو۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اجلاس میں شریک امریکی کاروباری اور اسٹریٹجک حلقوں کے نمائندوں کی جانب سے چین امریکہ تعلقات اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے عزم کو سراہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ وہ چین امریکہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔امریکہ چین تعلقات پر قومی کمیٹی، امریکہ چین بزنس کونسل اور امریکن چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان مستحکم تعلقات کو برقرار رکھنا دونوں ممالک اور دنیا کے لیے فائدہ مند ہے ۔ وہ چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں اور چین میں سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رکھیں گے۔