طلبہ ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
راولپنڈی(ویب ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کے مستقبل کے معمار ہیں، طلبہ ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان بھر سے نوجوانوں کی نمائندگی کرنے والے یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ سے خطاب کیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، طلبہ ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں، پاکستانی نوجوان ملک کے مستقبل کے معمار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، پاک فوج کا ہر سپاہی مادر وطن کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور اقدار کو اپنانا ضروری ہے، ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنانے کے لیے متحد رہیں، سرحد پار دہشت گردی پاکستان کے لیے بڑا چیلنج ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلباء کو تعلیمی میدان میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی،انہوں نے طلبہ کو ایسی مہارتیں حاصل کرنے کی ترغیب دی جو انہیں ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خاص طور پر سرحد پار سے دہشت گردی کے خطرے پر بھی خیالات کا اظہار کیا۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو حراست میں لے لیا گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی ترقی میں مثبت کردار ادا آرمی چیف
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، عطاءاللہ تارڑ
وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ پاکستان میں اوورسیز پاکستانی کنونشن کا انعقاد خوش آئند ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو سراہنے کا موقع ہے
ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی ملک کی شان ہیں، کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔
عطاءاللہ تارڑنے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، اوورسیز پاکستانی ہر سال اربوں ڈالر کی ترسیلات وطن بھیجتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز ہمارے سروں کا تاج ہیں، اوورسیز پاکستانیز جہاں بھی بستے ہیں، اس کنونشن کے انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی معیشت بہتر ہوئی ہے، ان شاءاللہ پاکستان مزید ترقی کرے گا۔