سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے.

وزیرِ اعظم کی جانب سے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی گئی، انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرِ ستان میں علیحدہ علیحدہ آپریشنز میں 15 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ 

لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے

 وزیرِ اعظم نے آپریشنز کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف، نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان کو خراج عقیدت پیش کیا ، ساتھ ہی شہداء کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے، دہشتگردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے.

  انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ملک کے امن کو خراب کرنے کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے.  

گھریلو ملازمہ کی پُراسرار موت، تحقیقات شروع

انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر وطن کی حفاظت کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں. پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ملک کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم پر انہیں سلام پیش کرتی ہے.  

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سیرین ڈیموکریٹک فورسز کردوں کی نمایندہ نہیں‘ وزیراعظم کردستان

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے نیم خودمختار علاقے کردستان کے وزیر اعظم مسرور بارزانی نے کہا ہے کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز تمام کردوں کی نمائندگی نہیں کرتی ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے پڑوسی ملک شام میں سیاسی عمل میں کردوں کی شمولیت کی حمایت کا اعلان کیا۔ مسرور بارزانی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عراقی کردستان کے علاقے میں اسرائیل کی موجودگی کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ عراقی کردستان بین الاقوامی اتحادی افواج کی میزبانی کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کردستان کے علاقے میں مزید سعودی کمپنیاں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں بجٹ میں ان کا منصفانہ حصہ نہیں ملتا۔ جہاں تک بغداد کے ساتھ معاشی مسائل کا تعلق ہے تو انہوں نے کہا اس کی نوعیت سیاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک امریکی صدر ٹرمپ سے براہ راست کوئی بات نہیں کی ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے ساتھ مذاکرات کے خاتمے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شام کے صدر احمد الشرع نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کی افواج شام کی تمام سرزمین پر اپنی خودمختاری کو ایک ہی اتھارٹی کے تحت مسلط کریں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، امیر مقام
  • خیبر پختونخوا میں 15 خوارج کو جہنم واصل، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز نے ایک بارپھر دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، محسن نقوی
  • سیرین ڈیموکریٹک فورسز کردوں کی نمایندہ نہیں‘ وزیراعظم کردستان
  • خیبر پختونخوا میں کامیاب کاروائیوں پر صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز ، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز ، 13خوارج ہلاک
  • سانحہ فیصل چوک مال روڈ کے شہداء کی آٹھویں برسی، پنجاب پولیس کی جانب سے خراج عقیدت