Jasarat News:
2025-02-20@20:05:15 GMT

روزہ انسان کو انسانیت کی معراج تک پہنچاتا، راشد نسیم

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

کراچی( اسٹاف رپورٹر)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے الحدید ٹائون کراچی میں استقبال رمضان کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک میں انسانوں کے لیے بہترین ٹریننگ کا بندوبست کیا ہے، یہ ایک ایسی تربیت ہے جودنیا کی کسی بھی یونیورسٹی میںمیسر نہیں، روزہ انسان کو انسانیت کی معراج تک پہنچاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں جس ملک میں واقع ہیں، وہاں کے حکمران کرپٹ اور مالی بددیانتی میں ملوث ہیں، پاکستان میں بھی رولنگ کلاس طبقہ ان یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ ہے، یہی لوگ ملک پر حکمرانی کرتے ہیں، آج ملک کا بچہ بچہ لاکھوں روپے کا مقروض ہے۔ رمضان المبارک اور روزہ انسانیت کو اخلاقی لحاظ سے ایمان دار بناتا ہے۔ موجودہ اور سابق حکمران جماعتوں نے ملکی وسائل لوٹے اور مال بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ ہو جائے تو پاکستان چند عرصے میں ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے۔ سابق امیر ضلع ملیر محمد اسلام اور ناظم علاقہ عبدالعزیز ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل چار روزہ مندی کے بعد تیزی، ایک لاکھ 13 ہزار کی سطح بحال

کراچی:

وزیر خزانہ کی دورہ سعودی عرب سے وابستہ مثبت توقعات، انشورنس سیکٹر کی بڑھتی خریداری سرگرمیوں اور لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل چار روزہ مندی کے بعد منگل کو تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 12ہزار اور 1لاکھ 13ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بحال ہوگئیں۔

تیزی کے سبب 57.17فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت 1کھرب 61ارب 10کروڑ 48لاکھ 58ہزار 814روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروباری دورانیے میں وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب ایک موقع پر 102 پوائنٹس کی مندی اور بعدازاں سیمنٹ فرٹیلائزر بینکنگ آئل اینڈ گیس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں خریداری سرگرمیوں کے باعث 1509پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں دوبارہ پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی۔

نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1344.95 پوائنٹس کے اضافے سے 113088.48پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 502.31پوائنٹس کے اضافے سے 35308.90پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 809.42پوائنٹس کے اضافے سے 70076.70پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 3165.09پوائنٹس کے اضافے سے 169985.58پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم پیر کی نسبت 6.61فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 54کروڑ 50لاکھ 5ہزار 593 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 446 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 255 کے بھاو میں اضافہ 139 کے داموں میں کمی اور 52 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں رفحان میظ کے بھاو 140.28روپے بڑھکر 9529.61 روپے اور لکی سیمنٹ کے بھاو 55.35روپے بڑھکر 1459.65روپے ہوگئے جبکہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بھاو 92.80روپے گھٹ کر 853.54 روپے اور سفائر فائبرز کے بھاو 59.44روپے گھٹ کر 1039.96 روپے ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • خواتین اپنے حقوق کیلئے آپ کی طرف دیکھ رہی ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط
  • چین میں پاکستانی طلبہ نے ہمت اور انسانیت دِکھا کر ملک کا نام روشن کر دیا
  • شہید سید حسن نصراللہ کا مقاومتی کردار، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی مرکزی رہنما جماعت اسلامی کا انٹرویو
  • چیمپئنز ٹرافی 2025:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے پہلے ولیمسن اور نسیم شاہ کا بیان
  • نیوزی لینڈ کے کئی پلیئرز اچھی فارم میں ہیں: نسیم شاہ
  • تپن بوس امن کا پیامبر اور انسانیت کا علمبردار
  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل چار روزہ مندی کے بعد تیزی، ایک لاکھ 13 ہزار کی سطح بحال
  • امام بخاریؒ ایک نابغہ روز گار محدث
  • تصوف کا سفر پروفیسر احمد رفیق اختر! زمرد خان