2025-02-03@21:49:40 GMT
تلاش کی گنتی: 3886

«جہیز کا»:

(نئی خبر)
     اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی سرمایہ کاروں کے وفدکے سربراہ و ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے رچرڈ گرینل کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ کیا گیا تھا اور رچرڈ گرینل نے جو بات کی وہ پاکستان سے متعلق اپنی انڈرسٹینڈنگ کے مطابق کہا، اب پاکستان کے بارے میں پہلے سے زیادہ بہتر انڈرسٹینڈنگ ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں جینٹری بیچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، صدر ٹرمپ کی سربراہی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں،...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)  سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے بند لفافوں میں 9 مئی کیسز کا ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ پیش کردیا ہے، ججز نے ریکارڈ واپس کر دیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ہمارا ملک اتنا ٹرینڈ ہوچکا کہ 8 ججز کے فیصلے کو 2 لوگ بیٹھ کر غلط کہہ دیتے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔  جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ملٹری ٹرائل کس بنیاد پر چیلنج ہو سکتا ہے۔ وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ مجاز عدالت نہ ہو، بدنیتی پر...
    راولپنڈی (این این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہم نے مطالبات میں جوڈیشل کمشن بنانے کا کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا کیونکہ حکومت چاہتی نہیں تھی مذاکرات ہوں اور مسائل کا حل نکلے۔ حکومت پہلے جواب شیئر کریں تو غور کرتے۔ راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے لیکن حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ کہا کہ 28 جنوری کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے۔ اگر حکومت ہمارے ساتھ جواب پہلے شیئر کرتی تو غور کر لیتے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کارڈ سے پی ٹی آئی کو مایوسی ہوئی۔ علی امین گنڈا پور مجھے وزارت اعلیٰ پر بھی نظر نہیں آ رہے۔ آج (ن) لیگ حکومت کی ضمانتی تحریک انصاف ہے۔ اب تو بانی پی ٹی آئی کہہ  رہے ہیں ان کے رہنما کمپرومائزڈ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی سطح پر نہ مذاکرات ہیں نہ ڈیل ہے نہ ڈھیل ہے۔ بانی پی ٹی آئی کچھ آفر ہی نہیں کر سکتے تو ڈیل کیا ہو گی؟۔ ٹرمپ کارڈ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔ پی ٹی آئی کیلئے پنجاب میں کوئی نہیں ہے۔ کوئی نیہں نکلے گا۔ اس حکومت میں بھی ایک شہزاد اکبر اور...
    گوادر،آل پارٹیز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات ہورہے ہیں جو کامیاب رہے
    کراچی (آن لائن)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گیس آ نہیں رہی، اربوں روپے خرچ کیوں ہورہا ہے، ڈیڑھ برس سے شہر کی خدمت کر رہے ہیں، سڑک کو بنانے کے لیے حکومت نے ایک پیسہ بھی نہیں دیا، ہم چاہتے ہیں بہتر طریقے اور شفافیت کے ساتھ کام ہو۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈیڑھ برس سے ہم اس شہر کی خدمت کر رہے ہیں، اس سڑک کو بنانے میں وفاق اور صوبائی حکومت نے ایک پیسہ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود آئل ٹرمینل کی کمپنی سے بات کی تھی، آئل کمپنیز سے پیسے لیے ٹیکس کی مد میں اور کام کر کے دکھایا۔ میئر کراچی نے...
    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی شاندار اداکاری اور جرات مندانہ انتخاب کے لیے مشہور ہیں۔ لیکن ان کے گزشتہ دس سال کے باکس آفس کے نتائج ایک الگ کہانی بیان کرتے ہیں۔  جہاں کنگنا نے "کوئین” اور "تنو ویڈز منو” جیسی کامیاب فلمیں دی ہیں، وہیں ان کی حالیہ فلمیں باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ کنگنا کی کل 31 فلموں میں سے 22 فلاپ قرار دی گئی ہیں۔ ان کی حالیہ ریلیز "ایمرجنسی” چھٹی مسلسل ناکام فلم ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں، ان کی 11 میں سے 10 فلمیں فلاپ ہوئیں، صرف "مانیکرنیکا – دی کوئین آف جھانسی” (2019) اوسط درجے کی کامیابی حاصل کر سکی۔ فلمی تجزیہ کار ترن آدرش کا کہنا...
    کراچی اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق نے بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنے پوائنٹ آف آرڈر پر سوال کیا کہ کے الیکٹرک کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک حکام نے یقین دلایا تھا کہ کراچی میں رات 12 بجے سے صبح 7 بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی جبکہ صورت حال اس کے برعکس ہے کیونکہ اب بھی میرے حلقہ انتخاب شاہ فیصل کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوںمیں 16سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ محمد فاروق فرحان نے کہا کہ کیاہم اس ایوان میں صرف قرارداد ہی پاس کرتے رہیں گے، کوئی ایساطریقہ کار اختیار کیا جائے کہ کے الیکٹرک...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سرینا چوک انڈر پاس پروجیکٹ کا دورہ کر رہے ہیں
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 58 ویں کانووکیشن سے خطاب کر رہے ہیں
    راولپنڈی(آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے سپریم کورٹ ججز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جا رہے ہیں، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ نہ پاکستان تحریک انصاف کو اور نہ عمران خان کو انصاف مل سکے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ 8فروری کے احتجاج کے حوالے سے رہنماؤں کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔ القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہایک خاص ایجنڈے کے تحت سزائیں دی جارہی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے...
    راولپنڈی(آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل محمد فیصل ملک نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں پراسیکیوشن کا اصل کیس 9 مئی کی منصوبہ سازی ہے اور اس سے متعلق اب تک کوئی دستاویز یا شواہد پیش نہیں کرسکے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کیس میں آج ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے ، بنیادی طور پر اس کیس میں سازش کا الزام ہے ۔میں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سازش سے متعلق اب تک کوئی شواہد مواد پیش نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آج پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کوئی یو ایس بی جمع کرانی ہے کوئی بھیشواہد...
    راولپنڈی (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، عمران خان ہرگز ڈیل نہیں چاہتے، جب مرضی کی ڈیل اور ڈھیل نہیں ملی تو ان کی بے قصور بیگم کو جیل میں ڈالا گیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے قید و بند کی صعوبتیں برداشت رہے ہیں ، عمران خان اور ان کی اہلیہ پر تمام مقدمات بے بنیاد جھوٹ کی بنیاد پر اور سیاسی انتقام کے تحت قائم کئے گئے ہیں ، عمران خان نے 8 فروری کواحتجاج کی کال اس لئے...
    کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) بلوچستان کے مسائل کا حل مشاورت، بات چیت، سیاسی جدوجہد اور آئینی مزاحمت ہے‘ جبری گمشدگی کا مکمل خاتمہ، حقیقی سیاسی نمائندگان اور ناراض شہریوں کیساتھ مذاکرات کرنے ہوںگے ‘حکومت دہشت گردی کیخلاف اپنے سیکورٹی اداروں کی مہارت کو بڑھائے‘مسئلے کو ایک ایس ایچ او کی مارقراردیا جار ہاہے‘جنرل ایوب خان کے دور سے لے کرآج تک بلوچستان میں ظلم وجبر کا نظام قائم ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، جماعت اسلامی پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل، مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور معروف ماہر توانائی انجینئر سید فراست شاہ اور سینئر صحافی، تجزیہ کار، مصنفہ اور ٹیلی ویژن اینکر نسیم زہرہ نے جسارت کے اس سوال کے جواب...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت دفاع نے سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس کا ریکارڈ آئینی بینچ میں پیش کردیا۔ عدالت عظمیٰ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری ٹرائل کے طریقہ کار پر دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ جج، ایڈووکیٹ جنرل حلف اٹھاتا ہے کہ غیر جانبداری کو برقرار رکھے گا، سپریم کورٹ اس سماعت میں ہر کیس کا انفرادی حیثیت سے جائزہ نہیںلے سکتی۔ انہوں نے استدلال کیا کہ عدالت عظمیٰ کے سامنے آرٹیکل 184 کی شق 3 کا کیس نہیں...
    اسلام آباد(آن لائن)حکومتی کمیٹی نے تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب اسپیکر قومی اسمبلی کے حوالے کردیا، جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، عدالتی کمیشن بنانے یا نہ بنانے سے متعلق حالات اورقانونی وجوہات کا ذکر، حکومت نے اسپیکر کی سربراہی میں موجودہ کمیٹی کو ہی پارلیمانی کمیٹی کا درجہ دینے کی تجویز دی ہے قومی اسمبلی اسپیکر آفس کےذرائع نے بتایا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا معاملہ، حکومت نے تحریک انصاف کے مطالبات پر تحریری جواب اسپیکر ایاز صادق کے حوالے کردیا، حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، ذرائع کے مطابق حکومت نے ان حالات کا ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن بن سکتا...
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ بات چیت اور مصالحت کے بعد ہی کورٹ کا رخ کرنا چاہیے۔ کراچی میں آئی بی اے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 86 فیصد کیسز ڈسٹرکٹ کورٹس میں ہیں اور ضلعی عدالتوں میں 24 لاکھ مقدمات زیرالتوا ہیں، ہر کیس کورٹ میں لے جانے کی کوشش کے بجائے مصالحت اختیارکرنی چاہیے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیسز میں سست روی کے تناظر میں معاملات کے حل کے لیے دیگر ذریعے استعمال ہونے چاہئیں، انصاف تک رسائی کا مطلب مسئلے کا حل سمجھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکم امتناع...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں میں ہر ملازم 6 ہزار روپے کی مفت بجلی حاصل کررہا ہے، ہم نے اٹارنی جنرل آفس سے بات کی ہے کہ کیسز جلد ختم کرائیں جائیں تاکہ مفت بجلی بند کی جائے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیسز کی وجہ سے پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو بجلی کی مفتفراہمی بند نہیں کرسکتے، مفت بجلی کا فی سرکاری ملازم کا خرچہ 6 ہزار روپے ہے، ہم نے اٹارنی جنرل آفس سے بات کی ہے کہ کیسز جلد ختم کرائے جائیں تاکہ مفت بجلی بند کی جائے۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد (صباح نیوز) بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے قیمت میں کمی کیلئے نیپرا کو درخواست دی ہے، نیپرا درخواست پر قیمتوں کے حوالے سے آج (جمعرات )کو سماعت کرے گا۔ درخواست میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی گئی، اس میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، ماہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔ درخواست کے مطابق ایک ماہ میں پانی سے 22.80 فیصد بجلی کی پیداوار رہی،ماہ دسمبر...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سرمایہ کاروں کا وفد ملاقات کررہا ہے اسلام آباد (آن لائن /اے پی پی) ٹرمپ انتظامیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور ملک کے ساتھ گزشتہ 4 سال میں امریکی نامناسب رویے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں‘ دونوں ممالک کے د رمیان غلط فہمیاں دور کرنے اور سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ واشنگٹن پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے۔ رچرڈ گرینیل کو پاکستان کے بارے میں فیک اے آئی وڈیوز کے ذریعے گمراہ کیا گیا۔ امریکی سرمایہ کاری وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...
    کینو موسم سرما کا مزیدار پھل ہے جسے اسکی رسیلی مٹھاس کی وجہ سے بچے بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ کینو کھانے کے بے شمار فوائد ہیں کیونکہ اس میں موجود وٹامن سی سے جسم کوتوانائی ملتی ہے، لیکن اکثر لوگ کینو کھانے کے بعد اسکے چھلکوں کو بغیر سوچے سمجھے پھینک دیتے ہیں حالانکہ کینو کے ساتھ اس کے چھلکے بھی بے پناہ فوائد کے حامل ہیں۔ کینو کے چھلکوں کو آپ کلینر سے لے کر چہرے کے اسکرب تک اپنی روز مرہ کی زندگی میں کئی طریقوں سے استعمال کر سکتے ہیں، گھر میں کینو کے چھلکے استعمال کرنے کے چند آسان طریقے یہ ہیں۔ قدرتی ایئر فریشنر: کینو کے چھلکوں کو دار چینی اور لونگ...
    ANKARA: اسرائیل نے فضائی کارروائی میں لبنان کی سرحد سے اسرائیل میں داخل ہونے والے ترکیے کے 3 شہریوں کو شہید کردیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی فضائی کارروائی میں شہید ہونے والے 3 ترک شہری لبنان سے اسرائیل داخل ہو رہے تھے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ تینوں شہری غیرقانونی طور پر اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ترک وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ہم اس غیرقانونی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں 3 شہری شہید ہوگئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے بیان میں واضح نہیں کیا کہ تینوں شہریوں کو شہید کرنے کا واقعہ کب پیش...
    پاکستان میں بیٹھ کر بہت سے لوگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے بعد پاک امریکا تعلقات کی نئی جہتوں کو تلاش کرنے کی جو بھی کوشش کر رہے ہیں، اس پر بہت سے سوالیہ نشان ہیں۔ مسئلہ محض صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نہیں ہے بلکہ سابق صدر بائیڈن کی اپنی انتظامیہ کے دور میں بھی تعلقات مثالی نہیں تھے۔جن لوگوں کا خیال تھا کہ بائیڈن کے دور میں پاکستان امریکا کے درمیان کچھ غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہوں گی جو پاکستان کے حق میں ہوں گی مگر ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں مل سکا۔بائیڈن انتظامیہ نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں کسی بھی پاکستانی رہنما سے کوئی براہ راست بات چیت نہیں کی اور نہ ہی ان کے...
    اسلام  آباد:پاکستان کے دورے پر موجود امریکی وفد کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں امریکی سرمایہ کاروں کے ایک اعلیٰ سطح کے  وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاکستان آکر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ یہاں کے لوگ ذہین اور محنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات تاریخی ہیں اور اب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی اور کچھ...
    اسلام آباد(کامرس ڈیسک)امریکی ارب پتی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان آکر بہت خوش محسوس کررہاہوں، پاکستان کے لوگ بہت ذہین اور محنتی ہیں، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات تاریخی ہیں۔جینٹری بیچ نے کہا کہ دنیا میں امن اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکاہے، امریکہ میں پاکستان کے بارے میں کچھ غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں کی گئی ، ماضی میں امریکی عوام کو پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی، بائیڈن کے دور میں امریکہ کا افغانستان سے انخلا کا طریقہ بہت غلط تھا۔ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پر یقین رکھتے...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ مقابلوں کی نیٹ فلکس سیریز کا ٹریلیر جاری کردیا گیا۔اسٹریمنگ دیو نے پہلے ایک ٹیزر شیئر کیا تھا جس میں ایک جھلک پیش کی گئی تھی جو کرکٹ کے سب سے شدید اور جذباتی طور پر چارج ہونے والے شو ڈاون کی زبردست تلاش کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔بھارت اور پاکستان میں کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں ہے یہ زندگی کا ایک طریقہ ہے۔ جب یہ دونوں قومیں آمنے سامنے ہوتی ہیں تو اس کھیل سے ماورا ہوتے ہیں جو لاکھوں لوگوں کو کچے جذبات، سخت مقابلے اور ناقابل فراموش لمحات کے تماشے میں متحد کرتے ہیں۔ورلڈ کپ کے مشہور جھڑپوں سے لے کر آخری اوور کے سنسنی خیز مقابلوں تک اس...
    پاکستان کی ہر حکومت کو ہر سال ہر ماہ یہی مسئلہ درپیش رہا ہے کہ اس کی درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان کو قائم ہوئے اپنی معاشی پالیسی کو آزادانہ تشکیل دینے اور اپنی صنعتی ترقی کو بڑھانے کے لیے تقریباً 78 برسوں کا عرصہ بیت رہا ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ آج بھی ہم بہت سی غذائی اشیا اربوں ڈالر میں درآمد کیے چلے جا رہے ہیں۔ کئی اشیا یا مصنوعات ایسی بھی ہیں جو اس وقت ایک مقروض معیشت کے لیے انتہائی مضر اثرات رکھتی ہیں لیکن ہم درآمد کیے جا رہے ہیں۔ ان میں سے ایک لگژری اور قیمتی گاڑیاں بھی ہیں۔ پورے ملک میں ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو...
    MADINAH: سعودی عرب کے مدینہ ریجن کے امیر سلمان بن سلطان نے نئے منصوبے ‘پیغمبرکے نقش قدم پر" کا افتتاح کردیا، جس کا مقصد ہجرت کے وقت حضرت محمدﷺ نے جن مقامات سے سفر کیا تھا ان کو نمایاں کرنا ہے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق مدینہ ریجن کے امیر سلمان بن سلطان نے ‘پیغمبر کے نقش قدم’ منصوبے کا افتتاح پیر کو کیا اور یہ تقریب احد کی پہاڑی کے قریب منعقد ہوئی اور اس میں مکہ ریجن کے نائب امیر سعود بن مشعل سمیت دیگر علما اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ مدینہ ریجن کے امیر سلمان بن سلطان نے خطاب میں سعودی عرب کی جانب سے حرمین شریفین کے تحفظ اور ترقی کے عزم کو اجاگر...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آج کل 8 ججز کے فیصلے کو 2 لوگ بیٹھ  کے کہتے ہیں کہ غلط ہے جب کہ وزارت دفاع نے ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بینچ میں پیش کردیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری ٹرائل کے طریقہ کار پر دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ جج ایڈووکیٹ جنرل حلف اٹھاتا ہے کہ غیر جانبداری کو برقرار رکھے گا، سپریم کورٹ اس سماعت میں ہر کیس کا انفرادی حیثیت سے جائزہ...
    کراچی (پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع شمالی کی جانب سے نائب ناظمہ ضلع شمالی نصرت مسعود اور ٹاؤن کونسلر طلعت عمران نے نیو کراچی ٹاؤن کی یوسی خواتین کونسلرز کے ساتھ عائشہ منور پردہ پارک کا دورہ کیا اور 12 فروری کو ہونے والی نمائش میں صفائی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ۔نصرت مسعود نے پارک میں موجود خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی انسانی ضروریات کے ساتھ ساتھ کھیل و تفریح کے لیے مناسب انتظامات بھی عوام کا حق ہے، جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں کی کوششیں عوام کے سامنے ہیں، طلعت عمران نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود جماعت اسلامی کی اولین ترجیحات ہیں اور وہ اس پر پوری لگن...
    اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نےکہا ہےکہ علی امین گنڈاپور مجھے وزیر اعلیٰ  خیبرپختونخوا کے عہدے پرنظر نہیں آرہے، پی ٹی آئی کے ٹرمپ کارڈ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ  علی امین گنڈاپور مجھے وزارت اعلیٰ پربھی نظر نہیں آرہے، یں نےکہا تھا ٹرمپ کارڈ سے پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی، ٹرمپ کارڈ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لیے پنجاب سے کوئی نہیں نکلےگا،  اب تو بانی پی ٹی آئی خود کہہ رہے ہیں کہ ان کے رہنما کمپرومائزڈ ہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی وزیر اویس لغاری کی موجودگی میں چارجنگ اسٹیشنز سے متعلق سوال اٹھادیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس چیئرپرسن شیری رحمان کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر نے شرکت کی۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان 2030ء تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کا ہدف رکھتا ہے، چارجنگ انفرااسٹرکچر کی کمی اس عمل میں بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 2030ء تک 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد بڑھانا ہوگی، منسٹری کو یہ تک نہیں پتہ کہ چارجنگ اسٹیشنز کہاں ہیں؟پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ بہت سے کمپنیاں سولرائزیشن کےلیے مختلف علاقوں میں آتی ہیں، سرمایہ کار بھاگ جاتے ہیں...
    وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے پاکستان میں زیر استعمال موٹر سائیکلوں اور ان کے پیٹرول استعمال سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر نے شرکت کی اور بتایا کہ پاکستان میں 30 ملین یعنی 3 کروڑ موٹر سائیکلیں زیر استعمال ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ان 3 کروڑ موٹر سائیکلوں میں سالانہ 6 ارب ڈالرز یعنی 16 کھرب 71 ارب سے زائد کا پیٹرول استعمال ہوتا ہے۔اویس لغاری نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ موٹر سائیکل اور رکشے ملک کی کل پیٹرول کا 40 فیصد استعمال کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 200 میگاواٹ کے فرنس آئل کے پاور پلانٹس کو وقت سے پہلے ریٹائر کر رہے ہیں، اس...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ امریکا سے آئے چند پرائیویٹ لوگوں کے آنے پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، رچرڈ گرینیل کے ٹویٹ دنیا نے دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو اپروچ نہیں کیا، کبھی نہیں کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ آئے گی اور بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ امریکہ سے سرکاری نہیں نجی وفد پاکستان دورے کیلئے آیا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ امریکا سے آئے چند پرائیویٹ لوگوں کے آنے...
    راولپنڈی:بانی تحریک انصاف (  پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل محمد فیصل ملک کاکہنا ہے کہ عمران خان پر 9مئی کی منصوبہ بندی کا الزام ہے مگر ثبوت ایک بھی نہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق  عمران خان کے وکیل نے کہاکہ  آج پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کوئی یو ایس بیز جمع کرانی ہے کوئی بھی شواہد پیش کرنے سے قبل ملزمان یا وکلاء صفائی کو اسکی کاپیز فراہم کی جاتی ہیں آج ہم نے عدالت سے درخواست کی کہ پہلے ہمیں اس کی کاپیز فراہم کی جائیں اور عدالت نے ہماری استدعا منظور کی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  ہم نے بشری بی بی کو 26 نومبر کے مقدمات میں جیل میں شامل تفتیش کرنے کی استدعا کی  عدالت...
     پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سے اقوامِ متحدہ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ نے وفد کی قیادت کی۔دورانِ ملاقات مختلف شعبوں میں اقوامِ متحدہ کی عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ "جنگ " کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کے پی حکومت اقوامِ متحدہ کے اداروں کے ساتھ مزید مربوط انداز میں کام کرنا چاہتی ہے۔انسدادِ پولیو مہم کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، شعبۂ صحت میں کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ضم اضلاع کی 36 ہزار بچیوں کو تعلیمی وظائف دے رہے ہیں۔صوبے...
    ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے وفاق کو آئی جی پنجاب کی خدمات دینے سے انکار کردیا، وفاق کی جانب سے پہلے بھی 2 بار رابطہ کیا گیا، لیکن بلاوجہ افسران کی تبدیلی قابل قبول نہیں، پنجاب نے وفاق کو آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات لینے کے لئے پنجاب حکومت سے رابطہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کردیا، وفاق کی جانب سے پہلے بھی 2 بار رابطہ کیا گیا، لیکن بلاوجہ افسران کی تبدیلی قابل قبول نہیں، پنجاب نے وفاق کو آگاہ کیا۔ دوسری جانب حکام کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر عثمان...
    خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کے سربراہ قاضی انور نے صوبے میں ہونے والی کرپشن پر لب کشائی کردی۔ یہ بھی پڑھیں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کرپشن اسکینڈل: لاکھوں طبی دستانے اسٹور سے غائب نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزارتوں سے متعلق کچھ شکایات ہمیں موصول ہوئی تھیں، جس پر کچھ وزیروں کو بلایا بھی تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے وزرا کو بلا کر بتایا کہ آپ کی وزارتوں میں یہ یہ غلطیاں ہورہی ہیں۔ محکمہ صحت اور دیگر اداروں میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کی جائیں گی۔ قاضی انور نے کہاکہ حکومت کی جانب سے یوکرین سے مہنگی اور ناقص گندم خریدی گئی، اس حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا...
    قاہرہ: مصری صدر جنرل عبدالفتاح السیسی کاکہنا ہےکہ مصر فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کا حصہ نہیں بنے گا، یہ ایک “ناانصافی” ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق مصری صدر نے کہاکہ مصر  میں غزہ کے رہائشیوں کو پناہ دینا مصر کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ اور ایک “ناانصافی عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مصر نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن کے قیام کے لیے کام کرے گے، جو دو ریاستی حل پر مبنی ہوگا۔ انہوں نےمزید کہاکہ “فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کے ہمارے قومی سلامتی پر سنگین اثرات ہوں گے، فلسطینیوں کو بے دخل کرنا ایک ناانصافی...
    پشاور: خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی میں چالیس کروڑ کی بے قاعدگیاں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل پاکستان نےسال 22-2021 آڈٹ رپورٹ خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔ جس میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق غیر ضروری ڈیلی ویجرز کو پندرہ کروڑ سے ذائد ادائیگیاں کی گئیں۔انکو بھی کسی اسسمنٹ کی بنیاد کے بغیر رکھا گیا تھا، اسکے لئے کوئی افیشل آرڈر بھی نہیں کیا گیا تھا۔ کیڈرز کے غیر ضروری بھرتیوں پر بھی خزانہ کوچار کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ اسی طرح پراونشل ڈائریکٹرز کو ایک کروڑ تیس لاکھ روپے غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں۔ کونسل آف کامن انٹرسٹ کے  34 ویں اجلاس 2017 کے مطابق پراونشل ڈائریکٹرز اور الائیڈ...
     کرم :خیبر پختونخوا کے علاقے پاراچنار اور کرم میں آپریشن کرتے ہوئے بنکرز گرانے کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنکرز گرانے کے آپریشن میں  پارا چنار میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت میں مزید اضافہ ہوگیاہے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، لوئر کرم میں اب تک فریقین کے 10 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔ خیال رہےکہ حکومت کی جانب سے اب تک اشیا خوردونوش سے بھرے 313 ٹرک پہنچائے جاچکے ہیں تاہم یہ ٹرک بھی خوراک کی کمی پوری نہ کر سکے، اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے مزید کم از کم 500  ٹرک بھجوانے کا مطالبہ کیا...
    WASHINGTON: امریکا کے وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے حماس کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے تمام طلبہ کو ملک بدر کردیا جائے گا اور اس ایگزیکٹیو آرڈر پر وہ جلد ہی دستخب کریں گے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل مخالف مؤقف کے تدارک اور شہریت کے بغیر تعلیم حاصل کرنے والے کالج طلبہ کے بے دخلی اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں میں حصہ لینے والے دیگربیرونی شہریوں کے خلاف ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کریں گے۔ ٹرمپ کے آرڈر کے حوالے سے جاری فیکٹ شیٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ جسٹس ڈپارٹمنٹ کو دہشت گردی کے خطرات، آگ لگانے اور امریکی یہودیوں...
    بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سنی لیون اور معروف گلوکار و موسیقار ہیمیش ریشمیا نے ایک بار پھر شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے نیا گانا ‘تندوری ڈیز’ ریلیز کر دیا ہے۔  یہ گانا دھماکے دار بیٹس، شاندار لوکیشنز اور منفرد میوزک فیوژن کے ساتھ پارٹی ہٹ بننے جا رہا ہے۔ ‘تندوری ڈیز’ میں ہیمیش کے منفرد میوزک اور سنی لیون کے دلکش انداز کا زبردست امتزاج دیکھنے کو ملا ہے۔ دونوں کی اسکرین پر شاندار کیمسٹری نے گانے میں اضافی رنگ بھر دیے ہیں، جس کی وجہ سے یہ ریلیز ہوتے ہی وائرل ہو گیا۔ یہ گانا جدید اور دیسی انداز کا حسین امتزاج ہے، جسے پارٹی اینتھم قرار دیا جا رہا ہے۔ پاور پیکڈ بیٹس، شاندار کوریوگرافی اور...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے سپریم کورٹ ججز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جارہے ہیں، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں، سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان تحریک انصاف کو اور نہ عمران خان کو انصاف مل سکے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جارہے ہیں، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ...
    موسم سرما کو کھانے کا موسم بھی کہا جاتا ہے اور سردیاں شروع ہوتے ہی ہر طرف گرم گرم غذاؤں کے اسٹالز اور ہوٹلز پر رش لگ جاتا ہے جب کہ گھروں میں بھی لوگ گرم غذاؤں کو اہتمام سے تیار کرتے ہیں۔ موسم سرما میں زیادہ تر افراد کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خود کو سردیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایسی گرم غذائیں زیادہ سے زیادہ کھائیں جو سردی کی شدت کو کم کرتی ہیں۔تاہم بعض گرم غذائیں ایسی بھی ہیں جنہیں سردیوں میں زیادہ کھانے سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ہم درج ذیل کچھ ایسی غذاؤں کی فہرست دے رہے ہیں، جنہیں سردیوں کے لیے اچھی غذائیں مانا جاتا ہے لیکن اگر ان کا زیادہ استعمال...
      اسلام آباد :سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کیلئے نیپرا کو درخواست  دی ہے، نیپرا درخواست پر  کل جمعرات کو سماعت کرنے کے بعد فیصلہ کرے گی، توقع ہےکہ ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی ہو۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی درخواست میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی ہے، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، ماہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔ درخواست کے مطابق ایک ماہ میں پانی سے 22.80 فیصد بجلی کی پیداوار رہی،ماہ دسمبر میں مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد...
    سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ بھی نہیں رہیں گے۔ عمران خان کو ریلیف کے لیے 6 سے 8 ماہ تک کچھ نظر نہیں آرہا۔ یہ بھی پڑھیں احتجاج میں ساتھ نہ دینے پر پی ٹی آئی کارکنان علی امین گنڈاپور کیخلاف پھٹ پڑے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ٹرمپ کارڈ سے پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی اور بالآخر وہی ہوا۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ عمران خان کی سطح پر کوئی مذاکرات، ڈیل یا ڈھیل نہیں ہے۔ اب تو بانی پی ٹی آئی خود یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے رہنما کمپرومائزڈ ہیں۔ سینیئر سیاستدان نے کہاکہ پی ٹی آئی...
    بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور فیشن آئیکون ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں ایک شاندار فوٹو شوٹ کروایا، جس میں انہوں نے فیشن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔  ان کا ماننا ہے کہ فیشن صرف رجحانات کی پیروی کا نام نہیں، بلکہ یہ خود کو اظہار دینے اور بااعتماد محسوس کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ملائکہ اروڑا کے مطابق، فیشن کا مطلب ہے خود کو محدود نہ رکھنا بلکہ نت نئے تجربے کرنا۔ انہوں نے کہا، "فیشن اپنی حدوں کو چیلنج کرنے اور اپنی شخصیت کے مطابق انتخاب کرنے کا نام ہے۔ جو چیز آپ کے لیے صحیح لگے، وہی پہنیں، لیکن اپنی اصل پہچان کو نہ کھوئیں۔" اداکارہ نے مزید کہا کہ کپڑے اور انداز...
    ایبٹ آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے خاتمے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جو سیاسی حل نہیں چاہتےتھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں حکومت نے بند کیے. حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں تھی۔یہ بات انہوں نے ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہل کی اورکہا اپنے لیے ڈیل نہیں جمہوریت اور ملک کے لیے موقع دے رہا ہوں اور ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام پر مشتمل صرف دو مطالبات تھے۔ان کا کہنا...
    ’پاکستانیوں کا پاکستان کےلیے کردار‘ کے احوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں نارویجن سیاست دانوں سمیت پاکستانی سیاست دانوں خواتین و حضرات اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی کور کمیٹی پی ٹی آئی کے ممبر ندیم افضل بنٹی تھے، اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی سنائے گئے۔ تقریب سے ندیم افضل بنٹی سینٹروم پارٹی اینڈرس لارسن لیبر پارٹی تحریک انصاف ناروے کے سابقہ صدر اور سینئیر عہدیدار چوہدری مدثر علی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔کور کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کے ممبر ندیم افضل بنٹی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک بہت مشکلات میں ہے اور ہماری پارٹی پر بہت مشکل وقت ہے اور ان حالات...
    لندن: برطانیہ میں خواتین کینسر ویکسین کی عدم دستیابی پر پریشانی میں مبتلا ہونے سے متعلق مقامی میڈیا نے خبر نشر کی ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لندن کی یارکشائر کاو¿نٹی کے متعدد علاقوں میں سیکڑوں لڑکیاں اور خواتین ایسی ہیں جو انسانی پیپیلوما وائرس یعنی انگریزی اصطلاح (HPV) کے خلاف زندگی کو تحفظ دینے والی ویکسین سے محروم رہ جاتی ہیں، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ سروائیکل کینسر سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے تحفظ کے لیے دی جاتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی اعداد و شمارسے پتا چلا کہ یارکشائر بھر میں ویکسینیشن کی شرح پریشان کن حد تک معدوم ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے طبی ماہرین نے عدم تحفظ کے خدشات کا...
    مقبوضہ بیت المقدس:محصور فلسطینی پٹی غزہ میں تعینات اسرائیلی فوجیوں نے ایک چیک پوسٹ پر خوف کے عالم میں اپنے ہی ایک ساتھی پر حملہ آور سمجھ کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص 39 سالہ جیکب ایتان تھا، جو وزارت دفاع کا کنٹریکٹر اور فوج کے زیر نگرانی کھدائی کرنے والی مشینوں کا آپریٹر تھا۔ وہ وسطی غزہ کے نیٹزارم کوریڈور کے تباہ شدہ علاقے میں کھنڈرات صاف کرنے کے لیے پہنچا تھا لیکن فوجیوں نے اسے حملہ آور سمجھ کر گولیوں سے بھون ڈالا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ سادہ لباس میں آنے والے شخص کو دیکھ کر فوجیوں نے بغیر...
     بلوچستان کی سرحد پر پابندی کے باوجود افغانستان اور ایران سے اشیا کی اسمگلنگ جاری ہے۔ سرحد سے روزانہ کی بنیاد پر ایرانی پیٹرول، خشک میوہ جات، مصالحے، کمبل، قالین، الیکٹرانک آئٹمز سمیت مختلف اشیا پاکستان اسمگل کی جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کیا ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کا سلسلہ سال 2025 میں تھم جائےگا؟ حکومت کی جانب سے سختی کے باوجود اسمگل شدہ اشیا مارکیٹوں میں کھلے عام دستیاب ہیں۔ غیر قانونی طور پر منگوائی جانے والی ان اشیا میں سب سے زیادہ ایرانی پیٹرول اور ڈیزل شامل ہے۔ گزشتہ برس حکومت بلوچستان نے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی تھی، لیکن کچھ مدت بعد ہی ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی...
    CAIRO: مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے سے متعلق بیان کو ‘غیرمنصفانہ اقدام’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت اس میں شریک نہیں ہوگی۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے قاہرہ میں دورے پر آئے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مصر دو ریاستی حل کی بنیاد پر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدے کے لیے امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی بے دخلی کے حوالے سے جو کہا جا رہا ہے، اس کو برداشت نہیں کیا جاسکتا...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی سرکاری ملازمین کو نوکری چھوڑنے کے بدلے 8 ماہ کی تنخواہ دینے کی آفر دیتے ہوئے کہا ہےکہ  یہ آفر 6 فروری تک رہے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی ملازمین کو ایک میل موصول ہوئی ہے، جس میں امریکی صدر نے کہا کہ جو ملازمین یہ آفر لینا چاہتے ہیں وہ اس ای میل کے جواب میں استعفیٰ (Resign)  لکھ کر بھیج دیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کے خصوصی محکمے کی مشیر کی جانب سے تقریبا 20 لاکھ کے قریب سرکاری ملازمین کو ای میل بھیجی گئی ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ 10 فیصد ملازمین حکومت کی آفر کو قبول کرسکتے ہیں جو تقریباً 2 لاکھ ملازمین بنتے ہیں جس...
    گورنر خراسان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، اس ضمن میں ایس آئی ایف سی معاشی ترقی کی ضمانت ہے، ایس آئی ایف سی منصوبہ کے ذریعہ ایرانی تاجروں کو محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، ہم ایران سے دوستانہ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایران سے باہمی تجارت کے خواہاں ہیں، اس ضمن میں ایرانی سرمایہ کاروں کی آمد خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤ س میں خراسان کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔...
    اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے ہر سرکاری ملازم کو 6 ہزار روپے کی مفت بجلی دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس اسکیم کو ختم کرنے کے لیے قانونی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ قانونی کیسز کی وجہ سے پاور ڈویژن اور بجلی کمپنیوں کو مفت بجلی کی فراہمی بند نہیں کی جا سکتی، تاہم حکومت نے اٹارنی جنرل آفس سے رابطہ کیا ہے تاکہ ان کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جا سکے اور یہ سہولت ختم کی جا سکے۔ انہوں نے تجویز دی کہ...
    اسلام ٹائمز: ملاقات کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اور ایران نہ صرف پڑوسی بلکہ برادر مسلم ممالک ہیں، ایران سے تجارت بڑھانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحت بڑھانا چاہتے ہیں، پاک ایران تعلقات خطہ سے غربت کے خاتمہ میں اہم ثابت ہورہے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے صوبہ خراسان کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس سندھ میں ہونے والی ملاقات کے دوران ایران سے تجارت بڑھانے، سیاحت کے فروغ اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اور ایران نہ صرف پڑوسی بلکہ برادر مسلم ممالک ہیں،...
    دن بھر کام کے دوران اچانک تھکن محسوس کرنا عام بات ہے، خاص طور پر دفتری ملازمین کے لیے، جو طویل وقت تک ایک ہی پوزیشن میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کام کے دوران اکثر تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں تو یہ پریشان کن بات نہیں ہے۔ 2 ایسے آسان طریقے ہیں، جن پر عمل کرکے آپ اپنی توانائی بحال کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو دن بھر چاق و چوبند رکھ سکتے ہیں۔ کام کے دوران وقفہ ماہرین کا کہنا ہے کہ دفتری کام کے دوران کچھ دیر کا وقفہ لینا نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی توانائی بحال کرتا ہے۔ امریکا میں کی گئی تحقیق کے...
    مودی کی حکومت میں معیار زندگی بہتر ہونے کا امکان نہیں، سروے میں بھارتی شہریوں کی رائے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت میں زیادہ شہریوں کی امید معیار زندگی میں بہتری کے بارے میں کم ہو رہی ہے، اس کی وجہ اجرتوں میں اضافہ نہ ہونا اور مہنگائی کا بڑھنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں سی۔ووٹر کی جانب سے جاری سروے کے نتائج کے حوالے سے بتایا گیا کہ بجٹ سے قبل 37 فیصد افراد کو لگتا ہے کہ اگلے سال عام آدمی کا معیار زندگی خراب ہوگا، یہ 2013 کے بعد سے سب سے زیادہ تناسب ہے، جبکہ نریندر مودی 2014 سے وزیر اعظم ہیں۔ سی...
    عدالت نے قرار دیا ہے کہ بھکاری خواجہ سرا، مرد، خواتین اور بچے شہریوں کو نہ صرف پریشان بلکہ ہراساں کرتے ہیں، عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کو پریشان اور ہراساں کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ کراچی کے کسی بھی سگنل پر خواجہ سرا اور دیگر بھکاری موجود نہ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں کے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ ...
    کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہےکہ آئی پی پیز کے نظر ثانی شدہ معاہدوں سے ہونے والے 1100ارب روپے کا فائدہ عوام تک منتقل او ر بجلی کی قیمتیں کم نہ کرنے کے خلاف امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جمعہ 31جنوری کو حکومت اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف ملک گیر احتجاجی دھرنوں کے سلسلے میں کراچی میں بھی 13مقامات پر دھرنے ہوں گے۔ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ عوام دھرنوں میں بھر پور شرکت کریں،ہمارامطالبہ ہے آئی پی پیز مافیا سے بچت کا فائدہ عوام کو دیا جائے، بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے، کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک مافیا سے...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اپنے لیے 18 نمبر سے جذباتی وابستگی رکھتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی 18 نمبر کی کرکٹ جرسی میں انڈ 19 سے نظر آرہے ہیں، ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ میں بھی اُن کی جرسی کا نمبر 18 ہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کے نزدیک 18 نمبر اُن کی جذباتی واسبتگی تو ہے ہی تاہم وہ سمجھتے ہٰں کہ اس نمبر کے ملنے کے بعد سے انہوں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ اس کے علاوہ ویرات کے ریسٹورنٹ سمیت دیگر کاروبار کے ناموں میں بھی 18 نمبر کا تذکرہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 18 نمبر سے ویرات کوہلی کی جذباتی وابستگی...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پولیس حکومت کا ذیلی شعبہ ہے، لیکن پولیس پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ زمینوں پر قبضوں میں کمی واقع ہوئی ہے، بلاول ہاؤس میں گزشتہ روز کراچی کے بڑے تاجروں نے زمینوں پر قبضے کی شکایات کی گئی تھی۔ بدھ کو نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کہا کہ زمینوں پر 2023ء کے مقابلے میں قبضے کی کم شکایات موصول ہوئی ہیں، سال 2024ء میں زمینوں پر قبضے اور تجاوزات کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے، زمینوں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ کو امریکا میں ضم کرنے کے حوالے سے گرین لینڈرز کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی۔ یہ بھی پڑھیں: کولمبیا کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک رائے عامہ کے سروے کے نتیجے میں پتا چلا ہے کہ گرین لینڈ کے 85 فیصد باشندے اپنے آرکٹک جزیرے اور ڈنمارک کے ایک نیم خودمختار علاقے کو امریکا کا حصہ بنائے جانے پر راضی نہیں ہیں۔ سروے کیے گئے افراد کی تقریباً نصف تعداد نے کہا کہ وہ امریکی صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ارادے کو اپنے لیے ایک خطرہ سمجھتے ہیں۔ ٹرمپ نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ...
    اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جینٹری بیچ نے کہا کہ میں یہاں مذاکرات کیلئے نہیں کاروبار کیلئے آیا ہوں، میرا حکومت کی معاشی سفارتکاری سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے پاس اپنا گھر ہو، ایسی تعمیراتی ٹیکنالوجی یہاں لانا چاہتے ہیں جس سے ایک ماہ میں 30 منزلہ عمارت بن جاتی ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جینٹری بیچ نے کہا کہ میں یہاں مذاکرات کیلئے نہیں کاروبار کیلئے آیا ہوں، میرا حکومت کی معاشی سفارتکاری سے کوئی تعلق نہیں، ہم پاکستان میں معدنیات، توانائی اور ریئل اسٹیٹ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ سرمایہ کار جینٹری بیچ نے اعتراف کیا ہے کہ سابق امریکی حکومت نے پاکستان کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کیے رکھا۔ امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔ جینٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، امریکا پاکستان میں معدینات، توانائی اور رئیل اسٹیٹ میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ جو...
    امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیج نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے جب کہ امریکی عوام کو پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی، گزشتہ 4 سال میں بائیڈن انتظامیہ نے جو کیا وہ مناسب نہیں تھا۔ امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیج نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوش محسوس کررہا ہوں، یہاں کے لوگ بہت ذہین اور محنتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، صدر ٹرمپ کی سربراہی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دورکا آغاز ہور ہا ہے، پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں دور...
    پارلیمنٹ ہائوس میں حکومت اور اپوزیشن کا غیر رسمی اجلاس،سپیکرقومی اسمبلی نے مذاکرات کے سوال پر کیا جواب دیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور سے اختلاف رائے ہوتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں، صوبے میں نیا وزیراعلی نہیں آرہا ہے۔ پارلیمنٹ ہا ئو س میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پی ٹی آئی رہنماں سے ملاقات ہوئی۔ہا ئوس کے کیفیٹریا میں ایاز صادق سے ملاقات کرنے والوں میں تحریک انصاف کے جنید اکبر، عاطف خان اور ارباب شیر علی شامل تھے جب کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے نئے ممکنہ سربراہ کا نام سامنے آگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات کرنے والے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سلمان چوہدری کے بطور ڈی جی ایف آئی اے تعنیات کرنے کی منظوری لی جائے گی جس کے بعد انہیں ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سلمان چوہدری اس سے قبل آئی جی موٹر وے پولیس بھی رہ چکے ہیں جو اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کے عہدے پر تعینات ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مراکش کشتی حادثہ...
    اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ اندرونی تجارت اور مارکیٹ ہیرا پھیری کے تمام مقدمات کی تفصیلات شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور مجرمانہ شکایات متعلقہ عدالتوں میں دائر کی گئی ہیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق یہ فیصلہ ایف آئی اے کی جانب سے اندرونی تجارت اور مارکیٹ بدعنوانی سے متعلق تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے جواب میں کیا گیا ہے تاکہ اے ایم ایل ایکٹ 2010 کے تحت متوازی تحقیقات کی جا سکیں۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ مقدمات کی حوالگی ان کمپنیوں کو الزام نہیں دیتی جن...
    لاہور: صدر بازار کینٹ کے قریب چمن آئس کریم کے علاقے میں واقع دکان میں سلنڈر دھماکا ہوا جس کے بعد آگ لگی۔ ریسکیو1122 کے مطابق سلنڈر دھماکا چمن آئس کریم میں دکان میں ہوا، ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر موجود ہیں اور آ گ بجانے میں مصروف ہیں۔
    کراچی: ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ زمینوں پر قبضوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بلاول ہاؤس میں گزشتہ روز کراچی کے بڑے تاجروں نے زمینوں پر قبضے کی شکایات کی گئی تھی۔  بدھ کو نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کہا کہ زمینوں پر 2023 کے مقابلے میں قبضے کی کم شکایات موصول ہوئی ہیں۔ سال 2024 میں زمینوں پر قبضے اور تجاوزات کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ زمینوں پر قبضے یا دیگر مسائل ہوں، پولیس افسران کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے اور انھیں سزائیں بھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں جرائم کے...
    ایبٹ آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے خاتمے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جو سیاسی حل نہیں چاہتےتھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں حکومت نے بند کیے، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہل کی اورکہا اپنے لیے ڈیل نہیں جمہوریت اور ملک کے لیے موقع دے رہا ہوں اور ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام پر مشتمل صرف دو مطالبات تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ مذاکرات ہوئے کوئی حل نہیں نکلا،...
    پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے قائم کمیٹی کا مستقبل کیا؟ اسپیکر، حکومت شش و پنج کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے جب کہ اس حوالے سے قائم حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کیا مستقبل ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی کا افس اور حکومت شش و پنج کا شکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا، اسپیکر ایاز صادق کمیٹی برقرار رکھنے جب کہ حکومت 31 جنوری کے بعد اسے ختم کرنے کی خواہاں ہے۔ ذرائع اسمبلی نے کہا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آج کل 8 ججز کے فیصلے کو 2 لوگ بیٹھ کے کہتے ہیں کہ غلط ہے جب کہ وزارت دفاع نے ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بینچ میں پیش کردیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری ٹرائل کے طریقہ کار پر دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ جج ایڈووکیٹ جنرل حلف اٹھاتا ہے کہ غیر جانبداری کو برقرار رکھے گا، سپریم کورٹ اس سماعت میں ہر کیس کا انفرادی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ارکان پارلیمنٹ نے تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیسے آتے کس کو برے لگتے ہیں، ایسا اضافہ تو ہر سال ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اور اپوزیشن ارکان تنخواہوں میں اضافے پر یک زبان ہیں، ارکان پارلیمنٹ تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیسے آتے کس کو برے لگتے ہیں، تنخواہوں میں ایسا اضافہ تو ہر سال ہونا چاہیے۔ اس پارلیمان کے اراکین کبھی کسی عوامی مسئلے پر ایسے یک زبان نہیں ہوئے جیسے اپنی تنخواہوں کیلئے ہوئے، کیا ہی اچھا ہوتا اگر یہی نمائندے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کبھی ایک ہوتے۔ یاد رہے 25 جنوری کو فنانس کمیٹی...
    پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پرشب خون مارا گیا، ہم اس کے خلاف مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے۔ عالیہ حمزہ نے لاہور میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹرکی جانب سے آج درخواست جمع کروائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کوپاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پرشب خون مارا گیا، ہم اس شب خون کے خلاف احتجاجی جلسہ کریں گے۔ عالیہ حمزہ نے کہا کہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ملتی تو ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ پی ٹی آئی پنجاب کی...
    لندن: یورپی ممالک میں ملک برطانیہ کے اندر پرائیویٹ کمپنیوں میں ملازمین کے ہفتے میںکام کے ایام آرام کے دنوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔بین الا قوامی ویب ڈیسک کے مطابق مقامی میڈیا نے ملک برطانیہ میں ذہنی و جسمانی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے 200 برٹش کمپنیاں مستقل طور پر اپنے ملازمین کو ایک ہفتے میں 4 دن کام اور 3 دن چھٹی دینے پرآمادہ ہو گئیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی 2 سو کمپنیوں نے اپنے ملازمین کے لیے تنخواہ میں بغیر کٹوتی کے مستقل طور پر 4 دن ورکنگ ڈیز اور3 دن کی چھٹی کے لیے دستخط کر چکی ہیں۔ اس اقدام کی وجہ یہ ہے کہ ذہنی امراض میں متواتر اضافہ ہے،...
    امریکا سے ہنگامی بنیادوں پر تارکینِ وطنوں کی جبری بیدخلی، گرفتاریوں اور چھاپوں پر روتے ہوئے ویڈیو بیان ریکارڈ کروانے والی اداکارہ سلینا گومز کو ٹرمپ حکومت کا جواب سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن کے مشیر نے سلینا گومز کی ویڈیو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جذباتی ویڈیوز سے حقیقت کو نہیں بدلا جا سکتا۔ ٹرمپ کے مشیر نے مزید کہا کہ اس امیگریشن پالیسی پر کسی کو معافی نہیں مل سکتی۔ سب کے ساتھ ایک سا سلوک ہوگا۔ مشیر برائے امیگریشن نے کہا کہ یہ کارروائیاں امریکا کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں : ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر سلینا گومز پھوٹ پھوٹ...
    ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان چوہدری ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سلمان چوہدری اس سے قبل آئی جی موٹر وے پولیس رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  وفاقی کابینہ سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے نام کی منظوری لی جائے گی۔ وہ حالیہ کشتی حادثے کی تحقیقات کےلیے 4 رکنی ٹیم کے ساتھ مراکش گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سلمان چوہدری نے مراکش میں کشتی حادثے کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی تھی۔  وزیراعظم نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری کو تحقیقاتی رپورٹ پر سراہا تھا۔ 
    جینٹری بیچ : فوٹو اسکرین گریپ امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے پاس اپنا گھر ہو، ایسی تعمیراتی ٹیکنالوجی یہاں لانا چاہتے ہیں جس سے ایک ماہ میں 30 منزلہ عمارت بن جاتی ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جینٹری بیچ نے کہا کہ میں یہاں مذاکرات کیلئے نہیں کاروبار کیلئے آیا ہوں، میرا حکومت کی معاشی سفارتکاری سے کوئی تعلق نہیں، ہم پاکستان میں معدنیات، توانائی اور ریئل اسٹیٹ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔جینٹری بیچ نے کہا کہ گزشتہ 4 سال جو کچھ بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان سے کیا وہ مناسب نہیں تھا، رچرڈ گرینیل ایک زبردست...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے جبکہ اس حوالے سے قائم حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کیا مستقبل ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی کا افس اور حکومت شش و پنج کا شکار ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا،سپیکر ایاز صادق کمیٹی برقرار رکھنے جبکہ حکومت 31جنوری کے بعد اسے ختم کرنے کی خواہاں ہے۔ ذرائع اسمبلی نے کہاکہ حکومت نے تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا، حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، حکومت نے ان حالات کا ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن...
    پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور سے اختلاف رائے ہوتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں، صوبے میں نیا وزیراعلیٰ نہیں آرہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔ ہاؤس کے کیفیٹریا میں ایاز صادق سے ملاقات کرنے والوں میں تحریک انصاف کے جنید اکبر، عاطف خان اور ارباب شیر علی شامل تھے جب کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ اور جے یو آئی (ف) کے نور عالم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صحافی کی جابن سے اسپیکر قومی اسمبلی سے سوال کیا گیا ’آپ نے...
    ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، لوئر کرم میں اب تک فریقین کے 10 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ختم نہ ہوسکی، پارا چنار میں عوام کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے اب تک اشیاء خوردونوش سے بھرے 313 ٹرک پہنچائے جاچکے ہیں تاہم یہ ٹرک بھی خوراک کی کمی پوری نہ کر سکے۔ اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے مزید کم از کم 500 ٹرک بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب لوئر کرم میں بنکرز گرانے کا عمل ایک بار پھر شروع کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے...
    چین کے جدید ترین اے آئی ماڈل DeepSeek نے، چیٹ جی پی ٹی، جیمینی اور کلاڈ اے آئی جیسے ممتاز اے آئی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیک کی دنیا میں طوفان برپا کر دیا ہے۔  چینی چیٹ بوٹ ایپل ایپ اسٹور کے چارٹ میں سب سے اوپر پہنچ گیا ہے اور چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ ڈیپ سیک کی شاندار کامیابی کا سہرا اس کی نوجوان اختراع کاروں کی باصلاحیت ٹیم کو دیا جا سکتا ہے جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود یہ اے آئی  ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔ اس ٹیم کی ایک ممتاز ممبر لو فولی ہیں جنہیں چین میں "AI prodigy" کہا جاتا ہے یعنی اے آئی کی غیر معمولی صلاحیتوں والی۔ 29...
    امریکی سرمایہ کار کا کہنا ہے کہ میں یہاں مذاکرات کے لیےنہیں. کاروبارکے لیے آیا ہوں۔ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے متعددمواقع موجود ہیں۔ اسلام آباد میں امریکی ارب پتی سرمایہ کاروں کےوفد کےسربراہ جینٹری بیچ نےصحافیوں سےملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سےمتعلق غلط فہمیوں کودورکرنے کی ضرورت ہے، ہم پاکستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں، جوبائیڈن حکومت نے جو پاکستان کے ساتھ کیاوہ نامناسب تھا۔امریکی سرمایہ کارنے کہا کہ دنیا میں امن وترقی کا نیا دور شروع ہوگیا ہے. ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پریقین رکھتے ہیں، پاکستانی حکومت امریکن نئی قیادت کےساتھ ہم آہنگ ہے۔ پاکستان میں معدنیات، توانائی اور رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے...
    ویب ڈیسک— امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقرر کردہ وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکریٹری نے ٹک ٹاک کا مواد بنانے والے تخلیق کاروں اور پوڈ کاسٹرز کو وائٹ ہاؤس کے پریس کارڈز حاصل کرنے کی دعوت دی ہے تاکہ وہ روزانہ ہونے والی بریفنگ کی کوریج کر سکیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوِٹ نے منگل کو پہلی پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں سوشل میڈیا کونٹینٹ کری ایٹرز کے لیے سب سے اگلی قطار میں نشستیں مختص کرنے کا اعلان کیا۔ بریفنگ کے دوران کیرولائن لیوِٹ نے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں شہریوں کا میڈیا کے بڑے اداروں پر اعتماد انتہائی کم ترین سطح پر آ چکا ہے۔...
    کراچی: آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ میں نیا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے اپنے سابق ہم وطن کھلاڑیوں رکی پونٹنگ، اسٹیو وا اور ایلن بارڈر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ اپنے 10ہزار رنز مکمل کرکے چوتھے آسٹریلوی بلے باز بن گئے۔ اسمتھ نے بائیں ہاتھ کے اسپنر پرباتھ جے سوریا کی گیند پر ایک رن بنا کر یہ سنگل میل عبور کیا۔ اننگز کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اسٹیو اسمتھ 205 اننگز میں 10ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر یہ سنگل میل عبور کرنے والے دنیا کے 15ویں کھلاڑی ہیں۔ بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ...
    امریکی ارب پتی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے  کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ اسلام آباد میں معروف صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میں پاکستان آکر بہت خوش محسوس کررہاہوں،  پاکستان کے لوگ بہت ذہین اور محنتی ہیں،  پاکستان اور امریکہ کے تعلقات تاریخی ہیں۔  جینٹری بیچ نے کہا کہ  دنیا میں امن اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکاہے،  امریکہ میں پاکستان کے بارے میں کچھ غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں کی گئی ،  ماضی میں امریکی عوام کو پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی،  بائیڈن کے دور میں امریکہ کا افغانستان سے انخلا کا طریقہ بہت غلط تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری...
    راولپنڈی: راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل محمد فیصل ملک نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں پراسیکیوشن کا اصل کیس نو مئی کی منصوبہ سازی ہے اور منصوبہ سازی سے متعلق ابھی تک پراسیکیوشن کوئی دستاویز یا شواہد پیش نہیں کرسکے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کیس میں آج ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے بنیادی طور پر اس کیس میں سازش کا الزام ہے میں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سازش سے متعلق ابھی تک کوئی شواہد مواد پیش نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کوئی یو ایس بیز جمع...
    چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال کا سنگ بنیاد اسی سال رکھیں گے:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(سب نیوز )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال کا سنگ بنیاد اسی سال رکھیں گے.اس سلسلے میں سعودی عرب کا بنک فنڈ فراہم کر رہا ہے.واپڈا کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ لفٹ کینال کے منصوب سے آبادی کو کم سے کم نقصان ہو. بین الاقوامی ہوائی اڈی بھی یارک کے قریب ہی قائم ہو گا. یہاں کے علاقے کو ترقی ملے گی،لوگوں کو روزگار ملے گا،وہ یارک میں مرکزی جمعیت اہل حدیث و اہل حدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام چالیس لاکھ روپے...
    نیٹ فلکس انڈیا نے اپنی نئی ڈاکو سیریز ’دی گریٹیسٹ رائیولری: انڈیا بمقابلہ پاکستان‘ کا ٹریلر جاری کر دیا۔ نیٹ فلکس نے اس سنسنی سے بھرپور ویب سیریز کو 7 فروری 2025 کو ریلیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کا شاندار ٹریلر ریلیز کیا ہے جو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔ یہ دستاویزی سیریز کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی اور شدید حریف ٹیموں، بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلوں کی تفصیلات پر روشنی ڈالے گی۔ٹریلر کے آغاز میں شائقین سے بھرے ہوئے اسٹیڈیم کی شاندار جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، جو اس تاریخی مقابلے کی شدت کو نمایاں کرتی ہیں۔ بھارتی سابق کرکٹر وریندر سہواگ اس کا آغاز کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ...
    بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری، 59 لاکھ ریٹرنز میں سے 26 لاکھ کی قابل ٹیکس آمدن صفر ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )مجموعی طور پر59لاکھ موصول شدہ ٹیکس ریٹرنز میں سے 43.3 فیصد نِل فائلرز کے ساتھ پاکستان بھر میں صرف 3651 ٹیکس فائلرز ایسے ہیں جن کی قابل ٹیکس آمدنی 10کروڑروپے سے تجاوز کرتی ہے۔سرکاری اعداد و شمار سے انکشاف ہوا کہ زیادہ مالیت والے افراد کی تعداد زیادہ نہیں تھی، کیونکہ صرف چند ہزار افراد ایسے تھے جن کی قابل ٹیکس آمدنی موجودہ مالی سال کے دوران جمع کرائے گئے تازہ ترین انکم ٹیکس ریٹرنز میں 100 ملین روپے سے زیادہ تھی۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود...
    صحافتی آزادیوں کو جکڑنے والے پیکا ایکٹ ترمیمی آرڈیننس پر پی پی رہنما نے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دبنگ موقف دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم پر میڈیا ہاؤسز اور صحافی برادری سے مشاورت نہیں کی گئی۔ پیکا ترامیم کیخلاف صحافی برادری کے تحفظات ہیں، جو ایک حد تک بجا بھی ہیں۔ حکومت کو چاہیے تھا کہ اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیتی اور مشاورت سے ترمیم لاتی۔ پی پی ایم این اے نے کہا کہ وفاقی حکومت ہم سے کسی طرح کی مشاورت نہیں کرتی۔ جب کمیٹی میں...