امریکا سے ہنگامی بنیادوں پر تارکینِ وطنوں کی جبری بیدخلی، گرفتاریوں اور چھاپوں پر روتے ہوئے ویڈیو بیان ریکارڈ کروانے والی اداکارہ سلینا گومز کو ٹرمپ حکومت کا جواب سامنے آگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن کے مشیر نے سلینا گومز کی ویڈیو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جذباتی ویڈیوز سے حقیقت کو نہیں بدلا جا سکتا۔

ٹرمپ کے مشیر نے مزید کہا کہ اس امیگریشن پالیسی پر کسی کو معافی نہیں مل سکتی۔ سب کے ساتھ ایک سا سلوک ہوگا۔

مشیر برائے امیگریشن نے کہا کہ یہ کارروائیاں امریکا کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر سلینا گومز پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کے خلاف کارروائی کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم یہ ذمہ داری پوری کریں گے چاہے کسی کو پسند آئے یا نہ آئے۔ 

یاد رہے کہ امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز نے ویڈیو بیان میں روتے ہوئے کہا تھا کہ یہ چھاپے خاندانوں کو تقسیم کر رہے ہیں اور بہتر زندگی کا خواب لیے امریکا آنے والے ہزاروں افراد مایوسی کا شکار ہیں۔

سلینا گومز نے مزید کہا کہ ہم انسان ہیں، ہمیں محبت اور ہمدردی چاہیے لیکن یہ پالیسیاں تکلیف دہ ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سلینا گومز کہا کہ

پڑھیں:

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کراچی کی تقریب میں رقص، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔

کراچی میں منعقد ہونے والی ایک رنگارنگ ریو پارٹی کے دوران بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے اینیمیٹڈ اوتار پر مبنی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ایک رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پارٹی کے منتظم اور ڈی جے شاٹ باکس نے شیئر کی جس میں کرینہ کا ڈیجیٹل روپ متحرک انداز میں رقص کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔منفرد اور غیر معمولی انداز کی اس پیشکش نے دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔پی او وی، آپ کراچی، پاکستان میں ایک ریو پارٹی میں ہیں اور کرینہ کپور آپ کے سامنے ڈانس کرنا شروع کر دیتی ہیں۔اس کے بعدسکرین پر کرینہ کپور کا ایک اینیمیٹڈ اوتار نمودار ہوتا ہے جو مغربی لباس میں ملبوس، پونی ٹیل باندھے، تیز میوزک کی دھن پر پرجوش انداز میں رقص کرتا ہے۔جہاں پاکستان میں یہ ویڈیو خاصی مقبولیت حاصل کر چکی ہے، وہیں بھارت میں اداکارہ کے مداحوں نے اس پرملاجلا ردعمل دیا ہے۔کچھ صارفین نے اسے تفریحی قرار دیا جبکہ متعدد افراد نے اینیمیشن کے معیار اور اداکارہ کی مشابہت نہ ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ایک بھارتی صارف نے تبصرہ کیاکہ یہ اینیمیشن بہت بری ہے اور وہ اتنی عجیب کیوں لگ رہی ہے جیسے آفس جا رہی ہو؟دوسرے نے لکھاکہ ٹریک اور اینیمیشن دونوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، یہ دونوں بہت ایوریج لگ رہے ہیںجبکہ ایک تیسرے صارف نے واضح طور پر کہاکہ بالکل نہیں، یہ کرینہ کپور نہیں ہے۔کئی صارفین نے ہنسی کے ایموجیز کے ذریعے ویڈیو کو مضحکہ خیز قرار دیا ۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • امریکا میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبا کے لیے خطرے کی گھنٹی، 122 کی امیگریشن حیثیت منسوخ
  • ٹرمپ کا گرین کارڈ ہولڈرزاور تارکین وطن کی سخت نگرانی کا حکم
  • بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کراچی کی تقریب میں رقص، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔
  • ٹرمپ کی سخت گیر پالیسی کا نفاذ، گرین کارڈ ہولڈرز سمیت تمام تارکین وطن کی کڑی نگرانی کا فیصلہ
  • ٹیرف وار؛ چین نے امریکی فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکا دیدیا
  • “ریڈ 2″تمنا بھاٹیہ کے آئٹم نمبر کی ویڈیو لیک
  • فلسطینیوں کی غزہ سے جبری ہجرت کی تیاریاں شروع
  • ہالی ووڈ فلموں بھی امریکا چین ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں