امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، جینٹری بیچ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد:پاکستان کے دورے پر موجود امریکی وفد کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں امریکی سرمایہ کاروں کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاکستان آکر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ یہاں کے لوگ ذہین اور محنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات تاریخی ہیں اور اب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کا وقت آ گیا ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی اور کچھ عناصر نے پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی۔ صدر جو بائیڈن کے دور میں افغانستان سے امریکا کا انخلا غلط طریقے سے کیا گیا، جس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوئے۔
جینٹری بیچ نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار مصنوعی ذہانت، رئیل اسٹیٹ اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے جو کہ ملکی معیشت کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی سفارت کاری کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ امریکی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع تلاش کرنے کے لیے آیا ہے۔
جینٹری بیچ نے مزید کہا کہ رچرڈ گرینیل پاکستان کے عدالتی نظام کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں انصاف کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے مواقع موجود ہیں۔انہوں نے صدر ٹرمپ کو شاندار اور محنتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا اقتصادی سفارت کاری کا ایجنڈا پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری پاکستان میں جینٹری بیچ کی سرمایہ انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
امریکی ٹیرف: پاکستان کی برآمدات کے حجم میں ایک ارب ڈالر زائدکی کمی کا خدشہ
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد ٹیرف سے پاکستانی برآمدات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کی جانب سے 29 فیصد جوابی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کی برآمدات کے حجم میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر تک کمی آسکتی ہے۔
پائیڈ رپورٹ کے مطابق پاکستانی ایکسپورٹس میں 25 فیصد کمی ہونے کا خدشہ ہے اور پیداوار متاثر ہونے سے 5 لاکھ ملازمتیں ختم ہوجائیں گی جبکہ صورتحال کا فائدہ بھارت اور بنگلہ دیش اٹھا سکتے ہیں۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پاکستان کے لئے خطرہ ضرور ہے لیکن ساتھ ہی اپنی برآمدی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرنے اور مستقبل کے لئے بہتر حکمت عملی بنانے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے حج کی سعادت سے محروم ہونے کا خدشہ
مزید :