Daily Mumtaz:
2025-01-30@13:49:42 GMT

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پرجلسے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پرجلسے کا فیصلہ

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پرشب خون مارا گیا، ہم اس کے خلاف مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے۔
عالیہ حمزہ نے لاہور میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹرکی جانب سے آج درخواست جمع کروائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کوپاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پرشب خون مارا گیا، ہم اس شب خون کے خلاف احتجاجی جلسہ کریں گے۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ملتی تو ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر کا حال میں بھی منظور کردہ متنازع پیکا قانون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ صحافیوں پر نہیں 25 کروڑعوام کے حق پر لگا ہے، یہ ایکٹ سچ کو دبانے کے لیے لگایا گیا ہے۔
عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ ہم صحافیوں کو بھی یوم سیاہ میں دعوت دیتے ہیں، صحافی بھی جلسے میں شریک ہوں، ہم کسی لولے لنگڑے این او سی پر جلسہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس دفعہ کسی قدغن کو نہیں مانیں گے، جلسے کا کوئی وقت نہیں ہوتا، اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو یوم سیاہ منائیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ کریں گے کہا کہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی۔

تفصیلات مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور لاہور میں جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی۔درخواست عالیہ حمزہ اورملک احمدبھچراوراعجاز بٹر کی جانب سے جمع کرائی گئی. درخواست میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔درخواست میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پرامن طریقے سے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کو آئین کے آرٹیکل 16 کے تحت جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں ملک گیر احتجاج ہوں گے۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر رکھا ہے اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ، درخواست جمع
  • پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستا ن پر جلسے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان
  • پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان لاہور پر جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دے دی
  • تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا لاہور میں پاور شو کرنے کا فیصلہ، 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسہ منعقد ہوگا