میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پولیس حکومت کا ذیلی شعبہ ہے، لیکن پولیس پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ زمینوں پر قبضوں میں کمی واقع ہوئی ہے، بلاول ہاؤس میں گزشتہ روز کراچی کے بڑے تاجروں نے زمینوں پر قبضے کی شکایات کی گئی تھی۔ بدھ کو نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کہا کہ زمینوں پر 2023ء کے مقابلے میں قبضے کی کم شکایات موصول ہوئی ہیں، سال 2024ء میں زمینوں پر قبضے اور تجاوزات کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے، زمینوں پر قبضے یا دیگر مسائل ہوں، پولیس افسران کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے اور انھیں سزائیں بھی ہوئی ہیں۔ 

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پولیس میں جرائم کے حوالے سے زیرو ٹالرینس ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ آباد نے جھوٹی شکایات لگائی ہیں، زمینوں پر قبضے سے متعلق آباد کی شکایات کسی خاص بلڈر سے متعلق ہو سکتی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی نے 2024ء میں زمینوں پر قبضے کے حوالے سے سال بھر کہ شکایات جلد منظرعام پر لانے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ گریبنگ نہ ہونے کے برابر ہے، میرا دعویٰ ہے کہ محکمہ پولیس میں جتنی سزائیں ہیں، کہیں اور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس حکومت کا ذیلی شعبہ ہے، لیکن پولیس پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی، برف کے کارخانے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب برف کے کارخانے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کارخانے کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شوہر کے چھری کے وار سے بیوی قتل
  • کراچی، برف کے کارخانے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق
  • امام جعفر صادق (ع) کی حیات طیبہ عالم بشریت کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • لاکھوں روپے ریویو فیس ادا نہ کرنے پر کراچی کے صارف کی درخواست مسترد، نیپرا ممبر کا فیصلے کیخلاف اختلافی نوٹ
  • بھارت کی وکلا تنظیم نے وقف ایکٹ کو متعصبانہ قانون قرار دے دیا
  • وفاقی محتسب کا سفارتی برادری کو ٹیکس شکایات کے ازالے کے طریقہ کار پر بااختیار بنانے کے لیے سیمینار کا انعقاد
  • مسلمانوں کی زمینوں سے متعلق بل پر بھارت میں شدید احتجاج، 3 افراد ہلاک، 118 گرفتار
  • برطانیہ کے چینی اسٹیل کمپنی پر قبضے کی وجہ کیا بنی؟
  • ملتان، علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ تقی نقوی سے ملاقات، بھائی کی وفات ہر اظہار افسوس 
  • نیب کی کرپشن کے الزامات پر سندھ بلنڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جیز کیخلاف تحقیقات