ایران کے صوبہ خراسان کے گورنر غلام حسین مظفری کا دورہ کراچی، گورنر سندھ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام ٹائمز: ملاقات کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اور ایران نہ صرف پڑوسی بلکہ برادر مسلم ممالک ہیں، ایران سے تجارت بڑھانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحت بڑھانا چاہتے ہیں، پاک ایران تعلقات خطہ سے غربت کے خاتمہ میں اہم ثابت ہورہے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے صوبہ خراسان کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس سندھ میں ہونے والی ملاقات کے دوران ایران سے تجارت بڑھانے، سیاحت کے فروغ اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اور ایران نہ صرف پڑوسی بلکہ برادر مسلم ممالک ہیں، ایران سے تجارت بڑھانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحت بڑھانا چاہتے ہیں، پاک ایران تعلقات خطہ سے غربت کے خاتمہ میں اہم ثابت ہورہے ہیں۔ گورنر خراسان ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان اور ایران ایران کے
پڑھیں:
وزیراعظم کے مشیر خواجہ احمد حسان کا وفد کے ہمراہ جامعہ نعیمیہ کا دورہ
علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے تفصیلی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو ان کے بیٹے حافظ محمد عبداللہ نعیمی کی شادی کی مبارکباد دی۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر مشیر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمد حسان نے لاہور میں وفد کے ہمراہ جامعہ نعیمیہ کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے ملاقات کی۔ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو ان کے بڑے بیٹے حافظ محمد عبداللہ نعیمی کی شادی کی مبارکباد دی اور نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دنوں رہنماؤں نے خواجہ برادران کے نعیمی خاندان کیساتھ دیرینہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سینئر مشیر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمد حسان نے نعیمی خاندان کی تعلیمی اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نعیمی خاندان کی دین اور تعلیم سے وابستگی قابل تحسین ہے۔ جامعہ نعیمیہ کا معاشرے میں دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے کردار قابل قدر ہیں۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ جامعہ نعیمیہ دینی تعلیم کیساتھ ساتھ طلبہ کو عصری علوم سے بھی آراستہ کر رہا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے سینئر مشیر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمد حسان کو عمرہ کی ادائیگی اور زیارت حرمین شریفین کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔