Express News:
2025-04-13@16:59:10 GMT

آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ کا ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

کراچی:

آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ میں نیا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے اپنے سابق ہم وطن کھلاڑیوں رکی پونٹنگ، اسٹیو وا اور ایلن بارڈر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ اپنے 10ہزار رنز مکمل کرکے چوتھے آسٹریلوی بلے باز بن گئے۔ اسمتھ نے بائیں ہاتھ کے اسپنر پرباتھ جے سوریا کی گیند پر ایک رن بنا کر یہ سنگل میل عبور کیا۔

اننگز کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اسٹیو اسمتھ 205 اننگز میں 10ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر یہ سنگل میل عبور کرنے والے دنیا کے 15ویں کھلاڑی ہیں۔

بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ 9999 رنز پر آؤٹ ہو کر یہ اعزاز اپنے نام نہیں کر پائے تھے۔

بھارت کے سچن ٹنڈولکر، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے ٹیسٹ میں تیز ترین 10ہزار رنز 195 اننگز میں بنائے تھے جبکہ رکی پونٹنگ نے 196 اننگز میں سنگ میل عبور کیا تھا۔ پانچویں نمبر پر بھارت کے راہول ڈریورڈ ہیں جنہوں نے 206 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے سابق کپتان یونس خان نے ٹیسٹ کی 213 اننگز میں 10ہزار99 رنز بنائے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ میں

پڑھیں:

سونا 10ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا،موجودہ قیمت جانیں

امریکی ٹیرف کے باعث سونے کی قیمت پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 10ہزارو پے اضافے سے 3لاکھ 38ہزار800روپے ہو گئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 8573روپے اضافے 2لاکھ 90ہزار466 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازارمیں سونے کی قیمت 100ڈالر اضافے سے3218ڈالر فی اونس ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • وِن یا لَرن؛ ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے “کپتان” کو ٹرول کردیا
  • پی ایس ایل 10: بابر اعظم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، رضوان کی پہلی سینچری
  • خاتون کا انوکھا کارنامہ، دنیا کا سب سے بڑا مُنہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
  • پیوٹن کی امریکا کے خصوصی مندوب سے ملاقات
  • جارح مزاج بیٹر کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • عمان میں وٹکوف کا کڑا امتحان
  • سونا 10ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا،موجودہ قیمت جانیں
  • سب سے بڑا مُنہ کھولنے والی خاتون، نیا عالمی ریکارڈ قائم
  • کوہلی کی IPL میں ریکارڈ ایک ہزار باؤنڈریز