2025-01-30@18:50:30 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«اسٹیو اسمتھ»:

    گالے: آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ اور کپتان اسٹیو اسمتھ کی جوڑی نے ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 46 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔ سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوران عثمان خواجہ اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 266 رنز بنائے جو ایشیا کے میدانوں میں سب سے بڑا اسکور ہے۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں عثمان خواجہ کے 121 رنز اور اسٹیو اسمتھ کے 141 رنز شامل تھے۔ مزید پڑھیں؛ عثمان خواجہ کی پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں ڈبل سنچری، اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا اس سے قبل، آسٹریلیا کی جانب سے ایلن بارڈر اور کم ہیوز نے سن 1979 میں چنئی میں بھارت کے خلاف تیسری وکٹ کی شراکت...
    کراچی: آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرکے چند اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ڈبل سنچری اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ عثمان خواجہ پہلے آسٹریلوی بلے باز ہیں جنہوں نے سری لنکا کی سرزمین پر ڈبل سنچری بنائی۔ اڑتیس سالہ آسٹریلوی اوپنر نے 290 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ڈبل سنچری اسکور کی۔ مزید پڑھیں؛ آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ کا ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ عثمان خواجہ سے قبل سابق آسٹریلوی کھلاڑی مارک ٹیلر، گریگ چیپل، ڈین جونز، میتھیو ہیڈن اور جیسن گلیسپی ایشیا میں ڈبل سنچری اسکور کر چکے ہیں۔ اس طرح، ایشیا میں ڈبل سنچری بنانے والے...
    آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک بڑا ریکارڈ توڑ کر لسٹ میں پہلی جگہ حاصل کر لی۔ اسٹیو اسمتھ نے گال میں گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کیے، ساتھ ہی انہوں نے سنچری بھی اسکور کی جو کہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری تھی۔ انہوں نے ٹیسٹ کی 205 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کیے اور وہ 10ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے 15 ویں کھلاڑی ہیں۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی اسٹیو اسمتھ نے سری لنکا کے خلاف جو سنچری بنائی وہ ان کے کیریئر کی 17 ویں سنچری تھی جو انہوں نے اپنے ملک سے...
    گال: آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ بھی ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گال میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کیرئیر میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے 15 ویں بیٹرز اور چوتھے آسٹریلوی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ35 سالہ بیٹر اپنے ہم وطن کھلاڑیوں رکی پونٹنگ، ایلن بورڈر، اسٹیو واگ کے ساتھ 10 ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، جبکہ ریڈ بال میں سب سے زیادہ 15 ہزار 921 رنز بناکر سچن ٹنڈولکر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے سب سے پہلے...
    آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا کارنامہ انجام دے لیا۔  اسٹیو اسمتھ نے یہ اہم سنگ میل آج سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا رن بنا کر عبور کیا اور ساتھ ہی اس میچ میں سنچری بھی اسکور کی، بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ 9999 رنز پر آؤٹ ہو کر یہ اعزاز اپنے نام نہیں کر پائے تھے۔ اسٹیو اسمتھ نے 10 ہزار رنز تک پہنچنے کے لیے 205 ٹیسٹ اننگز کھیلیں، انہوں نے اسپنر پرباتھ جے سوریا کی گیند پر ایک رن بنا کر یہ سنگل میل عبور کیا۔ ساتھ اسٹیو اسمتھ دنیا کے 15 کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں...
    کراچی: آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ میں نیا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے اپنے سابق ہم وطن کھلاڑیوں رکی پونٹنگ، اسٹیو وا اور ایلن بارڈر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ اپنے 10ہزار رنز مکمل کرکے چوتھے آسٹریلوی بلے باز بن گئے۔ اسمتھ نے بائیں ہاتھ کے اسپنر پرباتھ جے سوریا کی گیند پر ایک رن بنا کر یہ سنگل میل عبور کیا۔ اننگز کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اسٹیو اسمتھ 205 اننگز میں 10ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر یہ سنگل میل عبور کرنے والے دنیا کے 15ویں کھلاڑی ہیں۔ بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ...
    آسٹریلیا کے بہترین بلے باز اسٹیو اسمتھ نے اپنی 205ویں اننگز میں بائیں ہاتھ کے اسپنر پرباتھ جے سوریا کی گیند پر مڈ آن پر ایک رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا اور 5ویں ٹاپ بیٹر بن گئے۔ اسٹیو اسمتھ نے اپنی اننگز کی پہلی شارٹ کے ساتھ سری لنکا کے خلاف گالے ٹیسٹ میں 10 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کیے۔ آسٹریلینز میں سابق کپتان رکی پونٹنگ نے 196 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کررکھا ہے۔ جبکہ ماسٹر بلے باز سچن ٹنڈولکر، برائن لارا اور کمار سنگاکارا نے یہ کارنامہ اپنے کیریئر کی 195ویں اننگز میں انجام دیا تھا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز، بابر اعظم نے ایک بار...
    اسٹیو اسمتھ کو سری لنکا جانے سے قبل کہنی کی انجری پیش آگئی جس کے باعث دبئی میں ٹریننگ کیمپ کیلیے ان کی روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ آسٹریلوی بلے باز ابھی معالج سے مزید مشورہ کرنا چاہتے ہیں، پیٹ کمنز کی عدم دستیابی پر انھیں سری لنکا سے سیریز کے لیے قائم مقام کپتان بنایا گیا ہے۔ بگ بیش میچ کے دوران انھیں گیند تھرو کرنے پر کہنی میں تکلیف ہوئی ہے، وہ ماضی میں بھی کہنی کی تکلیف کا شکار رہے ہیں جبکہ ان کے دائیں بازو کی سرجری 2019 میں ہو چکی ہے۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کو امید ہے کہ تجربہ کار بیٹر جلد ہی دبئی روانہ ہو جائیں گے، ان کے نہ جانے پر...
    آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے 2028 اولمپکس میں شرکت کو ہدف بنا لیا، وہ ٹی 20 فارمیٹ کی بدولت کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں شریک ہونے کی امید رکھتے ہیں۔ اسٹیو اسمتھ نے حال ہی میں بگ بیش میں سنچری بنا کر واپسی کی ہے، وہ گزشتہ برس آسٹریلیا کی جانب سے ٹی 20 میں جگہ نہیں بنا سکے تھے۔ انہوں نے گزشتہ دن پرتھ اسکورچرز کے خلاف سڈنی سکسرز کی جانب سے 64 بالز پر 121 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ آسٹریلوی بیٹر 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں شرکت کی آرزو رکھتے ہیں، جہاں ایک صدی بعد کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی ہوگی۔
۱