عثمان خواجہ اور اسٹیو اسمتھ کی جوڑی نے ٹیسٹ میں 46سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
گالے:
آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ اور کپتان اسٹیو اسمتھ کی جوڑی نے ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 46 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔
سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوران عثمان خواجہ اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 266 رنز بنائے جو ایشیا کے میدانوں میں سب سے بڑا اسکور ہے۔
تیسری وکٹ کی شراکت میں عثمان خواجہ کے 121 رنز اور اسٹیو اسمتھ کے 141 رنز شامل تھے۔
مزید پڑھیں؛ عثمان خواجہ کی پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں ڈبل سنچری، اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا
اس سے قبل، آسٹریلیا کی جانب سے ایلن بارڈر اور کم ہیوز نے سن 1979 میں چنئی میں بھارت کے خلاف تیسری وکٹ کی شراکت میں 222 رنز بنائے تھے۔
اسی طرح، تیسری وکٹ کی شراکت کے اعتبار سے سری لنکا میں یہ سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔ اس سے قبل، ایڈم گلکرسٹ اور ڈیمین مارٹن نے سن 2004 میں سری لنکا کے گراؤنڈ کینڈی میں تیسری وکٹ کی شراکت میں 200 رنز بنائے تھے۔
اسٹیو اسمتھ اور مارنس لبوشین کی جوڑی نے بھی 2022 میں گال اسٹیڈیم میں 134 رنز کی شراکت قائم تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عثمان خواجہ اسٹیو اسمتھ
پڑھیں:
متنازع کینال منصوبے پر انوکھا احتجاج، کراچی کے نوجوان نے اے آئی گانا تیار کر ڈالا
کراچی :دریائے سندھ سے نہرین نکالنے کے متنازع ’کینال منصوبے‘ پر صدائے احتجاج بلند کرنے کیلیے کراچی کے نوجوان نے منفرد طریقہ اپنایا ہے۔
مصنوعی ذہانت پر کمال مہارت رکھنے والے کراچی کے نوجوان ایاز خان نے متنازع کینال منصوبے کیوجہ سے سندھ میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اے آئی کی مدد سے گانا تیار کیا۔
اس گانے کو انہوں نے ’ایک تھا دریائے‘ سندھ کا نام دیا ہے جس کو ایاز نے ماحولیات اور نہری منصوبے کیخلاف آواز اٹھانے والوں کے نام کیا۔
احتجاجی گانے کی ویڈیو کا بیشتر حصہ اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کے بول ایاز خان نے خود لکھے ہیں۔
گانے کی موسیقی، دھن اے آئی اور آواز کی مدد سے ترتیب دی گئی ہے۔
ایاز خان نے کہا کہ میری یہ چھوٹی سی کوشش اُن لوگوں کیلیے ہے جو دریائے سندھ اور متنازع نہری منصوبے پر مسلسل آواز بلند کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ان مسائل پر توجہ نہ دی تو وہ دن دور نہیں جب ہم اپنی آنے والی نسل کو صرف تصویریں دکھا کر کہیں گے “ایک تھا دریائے سندھ”۔
واضح رہے کہ متنازع نہری منصوبے کے تحت دریائے سندھ سے پنجاب کے علاقے چولستان کیلیے مزید نہریں نکالنے کا منصوبہ سامنے آیا تھا، جس پر سندھ کی قوم پرست اور دیگر سیاسی جماعتوں نے احتجاج کیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے اس معاملے پر سخت مؤقف اپنایا اور کہا ہے کہ سندھ کے پانی پر کسی کو حق حاصل نہیں جبکہ پی پی کے پارلیمنٹ میں احتجاج کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی حصہ کسی دوسرے صوبے کو نہیں دیا جائے گا اور انہیں پورا پانی فراہم کریں گے۔
Post Views: 1