چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کی وجہ کیا ہے؟ آسٹریلوی کپتان نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کی وجہ بیان کردی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 رنز سے زیادہ کا ہدف نہ دینا نتیجے پر اثر انداز ہوا۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
انہوں نے کہاکہ یہ ہماری حکمت عملی تھی کہ بھارت کو 300 سے زیادہ رنز کا ٹارگٹ دیں گے، لیکن ہم اس میں ناکام رہے۔
آسٹریلوی کپتان نے کہاکہ اگر ہم اپنی حکمت عملی کے مطابق 300 سے زیادہ رنز اسکور کر لیتے تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا، تاہم اب مستقبل میں ٹیم کی کارکردگی بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ فل ٹاس پر وکٹ گنوانا میچ کا فیصلہ کن لمحہ ثابت ہوا۔
واضح رہے کہ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
آج کے میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے 73 رنز اسکور کیے اور وہ محمد شامی گیند پر آؤٹ ہوئے جب آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 198 تھا۔
یہ بھی پڑھیں پہلا سیمی فائنل: بھارتی کھلاڑیوں نے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں کیوں باندھیں؟
آسٹریلوی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ دبئی کی پچ سلو ہے جس نے بیٹنگ کو مشکل بنایا، اس کے علاوہ ہماری ٹیم میں کچھ نئے کھلاڑی بھی ہیں جنہیں بڑے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلوی کپتان آسٹریلیا اسٹیو اسمتھ بھارت چیمپیئنز ٹرافی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم سیمی فائنل شکست کی وجہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آسٹریلوی کپتان آسٹریلیا اسٹیو اسمتھ بھارت چیمپیئنز ٹرافی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم سیمی فائنل شکست کی وجہ وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے سیمی فائنل نے کہاکہ
پڑھیں:
چیمیئنز ٹرافی سیمی فائنل: آسٹریلیا کی 2 وکٹ کے نقصان پر بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری
چیمیئنز ٹرافی سیمی فائنل کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
سیمی فائنل کے یہ اہم میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے جہاں 2 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔
آسٹریلیا کو میچ کے آغاز میں ہی ایک وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر کاپر کانولی، محمد شامی کے بال پر آؤٹ ہوکر پولین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ہم نے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، ٹیم میں کاپر کانولی اور تنویر سانگا کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما کے مطابق ان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی پہلا سیمی فائنل: آسٹریلیا بمقابلہ انڈیا، ناک آؤٹ مرحلے میں کس کا پلڑا بھاری؟
واضح رہے کہ اس سے قبل انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کی تھی جبکہ آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا انڈیا سیمی فائنل