2025-03-04@21:39:04 GMT
تلاش کی گنتی: 18
«آسٹریلوی کپتان»:
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کی وجہ بیان کردی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 رنز سے زیادہ کا ہدف نہ دینا نتیجے پر اثر انداز ہوا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا انہوں نے کہاکہ یہ ہماری حکمت عملی تھی کہ بھارت کو 300 سے زیادہ رنز کا ٹارگٹ دیں گے، لیکن ہم اس میں ناکام رہے۔ آسٹریلوی کپتان نے کہاکہ اگر ہم اپنی حکمت عملی کے مطابق 300 سے زیادہ رنز اسکور کر لیتے تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا،...
آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے کے لیے تیار ہے اور دبئی کی کنڈیشنز سے آگاہ ہے۔ بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے ہیں اور اسٹیو اسمتھ پُر اعتماد ہیں کہ ان کے کھلاری کنڈیشنز کو جلدی سمجھ لیں گے۔ میچ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ اس میچ میں بس اپنا کھیل کھیلنا پیش کرنا، کنڈیشنز استعمال کرنا 100 اوورز تک اچھا کھیلنا ہوگا۔ دو اچھی ٹیمیں کھیلنے جارہی ہیں، اس میچ کو ایک اچھا مقابلہ ہونا چاہیئے۔ آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ان کو لگتا ہے کہ یہ میچ اس بات پر انحصار...
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل سے قبل اہم بیان دیا ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ وہ سمی فائنل میں بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنے کوشش کریں گے، یہاں کسی کو چپ کرانے نہیں آئے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی، سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا، اہم کھلاڑی انجرڈ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر تماشائیوں کرانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ وہ شائقین کو خاموش کرانے نہیں، کھیل میں بہترین کارکردگی دکھانے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیمی فائنل میں بھارت سے...
افغانستان کیخلاف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کواڈ انجری کا شکار ہونے کے بعد آسٹریلوی ٹاپ آرڈر بلے باز میتھیو شارٹ شاید چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ سے باہر ہوجائیں۔ چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے لیے آسٹریلیا کو اپنے ٹاپ آرڈر میں ردوبدل کرنے کا امکان ہے جس سے کواڈ انجری سے دوچار میتھیو شارٹ کے ٹیم سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 29 سالہ میتھیو شارٹ افغانستان کی اننگز میں دیر سے انجری کا شکار ہوئے اور اگرچہ انہوں نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم وہ وکٹوں کے درمیان دوڑتے ہوئے مشکل میں نظر آئے اور بڑی حد تک باؤنڈری مارنے کی...
آسٹریلیوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے افغانستان کے خلاف میچ کے 47 ویں اوور میں نور احمد کے خلاف رن آؤٹ کی اپیل واپس لے کر اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کر دیا۔ لاہور میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے نویں میچ میں آسٹریلوی کپتان کی جانب سے اس وقت اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا گیا جب وکٹ کیپر جوش انگلس نے اوور پکارے جانے سے قبل نور احمد کے کریز چھوڑنے پر بیلز اڑائیں۔ نور احمد کی جانب سے کریز چھوڑنے کا مقصد رن لینا نہیں تھا بلکہ غلطی سے بال کو ڈیڈ سمجھ کر وہ ساتھی بیٹر عظمت اللہ عمر زئی سے بات کرنے بیچ پچ پر چلے گئے تھے، جبکہ بال لائیو تھی اور امپائر نے ’اوور‘ نہیں کہا...
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کے طور پر یاد رکھے جانے کے لیے خود کو بھرپور موقع دیں گے۔ اتوار کے روز دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان اور بھارت کے مقابلے میں ناقبلِ شکست 100 رنز کے بعد ویرات کوہلی آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبر آگئے جبکہ 50 اوور فارمیٹ میں 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے۔ تیز ترین 14 ہزار رنز اسکور کرنے والے ویرات کوہلی، دوسری پوزیشن کے لیے کمار سنگاکارا سے 149 رنز جبکہ پہلی پوزیشن کے لیے سچن ٹینڈولکر سے 4341 رنز پیچھے ہیں۔ آئی سی سی ریویو...
سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ پاکستانی کھلاڑی بھارت کے خلاف جیتنے کی کوشش میں نہیں بلکہ آؤٹ ہونے کے ڈر سے آؤٹ ہوئے۔ ایک پوڈکاسٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی گیند گرنے سے پہلے یہ دیکھ لیا تھا کہ پاکستان کو اپنے گھر میں ہونے والے اتنے بڑے ایونٹ اور توقعات کا پریشر برداشت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان نے صرف ایک تبدیلی کی وہ بھی فخر زمان کی انجری کی وجہ سے۔ دبئی کی کنڈیشنز اس جگہ سے بالکل الٹ تھیں جہاں وہ نیوزی لینڈ...
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھارت کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ سے قبل پاکستان کو خبردار کردیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: پاکستان کی انڈیا کے خلاف محتاط بیٹنگ، 2 کھلاڑی آؤٹ رکی پونٹنگ نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کے لیے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے لیکن بھارت کو ہرانا اتنا آسان نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستانی ٹیم بھارت کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان نیوزی لینڈ کو آرام سے ہرا دے گا، لیکن وہ درست ثابت نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ پاکستان...
آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس نوجوان تیزرفتار بولرز ہیں لہٰذا چیمپیئنز ٹرافی میں اچھا نتیجہ ہی سامنے آئے گا۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کا ایک اور اہم کھلاڑی ٹیم سے آؤٹ، نئے کپتان کا اعلان بھی ہوگیا لاہور میں جمعے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فارمیٹ کے لیے ان کی ٹیم نے اپنا مائنڈ سیٹ کیا ہوا ہے اور پھر ان کے پاس نوجوان تیز رفتار بولرز بھی ہیں اس لیے پریشانی کی بات نہیں ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کا مقابلہ ہفتے کے روز قذافی اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔ میچ دیکھنے کے لیے آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر چیمپئینز ٹرافی سے باہر مچل مارش ذاتی وجوہات کی وجہ سے نہیں کھیلیں گے، سلیکٹر جارج بیلی پہلے ہی 3 بڑے کرکٹر فتنس اور ایک ریٹائرمنٹ کی وجہ سے باہر ہوچکے ہیں۔ آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جبکہ کپتان پیٹ کمنز کی جگہ اسٹیو اسمتھ کو قیادت سونپ دی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر انکے علاوہ آسٹریلوی ٹیم کے 2 کرکٹر جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز فٹنس مسائل جبکہ آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے اچانک ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا...
آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ اور سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کے حوالے سے آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کیا۔ روی شاستری نے کہا کہ جب بھی آپ اس خطے میں ہوم گراو¿نڈ پر کھیلتے ہیں تو دباو رہتا ہے ، چاہے یہ ٹیمیں انڈیا، سری لنکا، بنگلا دیش یا پاکستان ہو ں، میرے خیال میں پاکستان نے گزشتہ 6 سے 8 مہینوں میں بڑی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ خاص کر پاکستان ٹیم کی جنوبی افریقا میں کارکردگی اچھی رہی ہے، پاکستان نے صائم ایوب کو ٹاپ آرڈر میں مس کیا ہے، صائم بڑا اہم کھلاڑی ہے، ہوم کنڈیشنز میں پاکستان ایک خطرناک...
کراچی: آسٹریلیا ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز سمیت اہم فاسٹ بولر پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے۔ بھارت کے خلاف گواسگر بارڈر ٹرافی کے دوران پیٹ کمنز ٹخنے کے مسائل کا شکار ہوئے تھے لیکن اب تک وہ صحتیاب نہیں ہو سکے جبکہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی کولہے اور پنڈلی میں کھنچاو کا شکار ہیں۔ آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی کمرے کی تکلیف کے سبب اسکواڈ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ انکی انجری کی بحالی میں وقت درکار ہے۔ مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل آسٹریلوی کھلاڑی کا فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان دوسری جانب، بیٹنگ آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے بھی ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔...
پاکستان اور بھارت کے بعد آسٹریلیا کو بھی کپتان کی انجری کی صورت میں چیمپئینز ٹرافی ایونٹ میں بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں اور تاحال بالنگ شروع نہیں کی ہے، انکی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں اسٹیو اسمتھ کپتانی کے فرائض نبھارہے ہیں۔آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے بھی آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی انجری پر انکے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شامل ہونے پر تشویش کا اظہار کردیا ہے جبکہ کپتانی کے معاملے پر ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ سے بات چیت کی بھی تصدیق کی ہے۔ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز نے ابھی بولنگ کا...
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان ہے۔ پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں تاحال انہوں نے بولنگ شروع نہیں کی، ان کی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں اسٹیو اسمتھ کپتانی کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے شدید خدشے کا اظہار کر دیا اور کپتانی کے لیے ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ سے بات چیت کی بھی تصدیق کر دی۔ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز نے ابھی بولنگ کا آغاز نہیں کیا ہے، ان کی انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے۔ انہوں نے کہا...

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو جھٹکا، کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار، چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان
سڈنی (نیوزڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان ،پیٹ کمنزٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ باؤلنگ بھی شروع نہیں کر سکے،ان کی جگہ سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں اسٹیو اسمتھ کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ آسٹریلیا ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے ٹیم کی کپتانی کیلئے ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ سے بات چیت کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹ کمنز نے ابھی باؤلنگ کا آغاز نہیں کیا، انجری کی وجہ سے ان کے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ان کی غیرموجودگی میں...
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ آسٹریلیش کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے ابھی تک انہوں نے بولنگ کا آغاز نہیں کیا۔ ان کی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کی قیادت اسٹیو اسمتھ کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس بات کی تصدیق کی کہ کپتانی کے حوالے سے اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ میکڈونلڈ نے کہا کہ پیٹ کمنز نے ابھی تک بولنگ نہیں کی، اور ان کی انجری...
2 مرتبہ ٹورنامنٹ چیمپیئن آسٹریلیا نے آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنے ابتدائی 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، اس اعلان کی خبر ان کے کپتان پیٹ کمنز کی واپسی کے باعث سرخیوں میں شامل ہے۔ حال ہی میں اس بات کی تصدیق کے بعد کہ پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کی وجہ سے اس ماہ کے آخر میں ٹیسٹ ٹیم کے ہمراہ سری لنکا کا سفر نہیں کر رہے ہیں، وہ پاکستان میں کھیلے جانیوالی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025: شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار، شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار میٹ شارٹ اور ایرون ہارڈی کو آئی سی سی ایونٹ...