آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز سمیت اہم فاسٹ بولر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی:
آسٹریلیا ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز سمیت اہم فاسٹ بولر پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے۔
بھارت کے خلاف گواسگر بارڈر ٹرافی کے دوران پیٹ کمنز ٹخنے کے مسائل کا شکار ہوئے تھے لیکن اب تک وہ صحتیاب نہیں ہو سکے جبکہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی کولہے اور پنڈلی میں کھنچاو کا شکار ہیں۔
آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی کمرے کی تکلیف کے سبب اسکواڈ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ انکی انجری کی بحالی میں وقت درکار ہے۔
مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل آسٹریلوی کھلاڑی کا فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
دوسری جانب، بیٹنگ آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے بھی ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ مارکس اسٹونس چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا حصہ تھے۔
آسٹریلیا کو آئندہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنے ابتدائی اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کرنا ہوں گی اور امکان ہے کہ سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر اعلان کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی
پڑھیں:
چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا، پیٹ کمنز کی شرکت مشکوک، اگلا کپتان کون ہوگا؟
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی ٹیم میں شمولیت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پیٹ کمنز بھارت کے خلاف حالیہ بارڈر گواسکر ٹیسٹ سیریز میں ٹخںے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے اور تاحال مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوئے اور نہ ہی وہ بولنگ کرانے کے قابل ہوسکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا بڑا نقصان، اہم کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی سے آؤٹ
آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے انکشاف کیا کہ آسٹریلوی ون ڈے کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق جمعرات کو سری لنکا روانہ ہوگی، تاہم آسٹریلوی اسکواڈ میں پیٹ کمنز کے شامل ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیٹ کمنز انجری کے بعد سے اب تک دوبارہ بولنگ نہیں کرسکے، ان کی ٹیم میں شمولیت کے امکانات بھی کم ہیں جس کا مطلب ہے کہ آسٹریلیا کو ایک نئے کپتان کی ضرورت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں گھنٹے سے بھی کم وقت میں فروخت
کوچ نے مزید بتایا کہ پیٹ کمنز کی غیرموجودگی میں اسٹیو اسمتھ یا ٹریوس ہیڈ کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کا کپتان بنایا جاسکتا ہے۔ کوچ نے کہا کہ پیسر جوش ہزل ووڈ کے بھی ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہیں، وہ ہپ کے مسئلے سے نمٹ رہے ہیں، وہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔
توقع کی جارہی ہے کہ پیٹ کمنز اور ہیزل ووڈ کی عدم موجودگی میں شان ایبٹ کو ون ڈے اسکواڈ میں واپس بلایا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسپینسر جانسن کو بھی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اتنے نالائق سلیکٹرز نہیں دیکھے‘، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹیم سلیکشن پر سابق کھلاڑیوں کی تنقید
واضح رہے کہ کچھ روز قبل آسٹریلیا نے آل راؤنڈر مچل مارش کے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کی تصدیق کی تھی۔ مچل مارش کو کمر کی انجری کے باعث چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش کو مسلسل کمر درد اور عدم استحکام کے باعث آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کر دیا گیا ہے۔ نیشنل سلیکشن پینل (NSP) اور آسٹریلوی مینز میڈیکل ٹیم نے انہیں مکمل بحالی کے لیے مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آسٹریلیا اسکواڈ باہر پیٹ کمنز ٹخنے کی انجری ٹیم دھچکا نقصان