آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان ہے۔

پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں تاحال انہوں نے بولنگ شروع نہیں کی، ان کی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں اسٹیو اسمتھ کپتانی کر رہے ہیں۔

آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے شدید خدشے کا اظہار کر دیا اور کپتانی کے لیے ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ سے بات چیت کی بھی تصدیق کر دی۔

اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز نے ابھی بولنگ کا آغاز نہیں کیا ہے، ان کی انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹ کمنز کی غیرموجودگی میں ہمیں نئے کپتان کی ضرورت ہو گی، اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ کے ساتھ کپتانی پر بات چیت چل رہی ہے۔

آسٹریلوی ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد صورتِ حال واضح ہو گی۔

آسٹریلوی ون ڈے اسکواڈ جمعرات کو دورۂ سری لنکا کے لیے روانہ ہو گا، پیٹ کمنز اسکواڈ کے ہمراہ سری لنکا نہیں جائیں گے۔

یاد رہے کہ آل راؤنڈر مچل مارش فٹنس مسائل کے باعث پہلے ہی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو پیٹ کمنز

پڑھیں:

وِن یا لَرن؛ ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے کپتان کو ٹرول کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اپنے ہی کپتان کو ٹرول کردیا۔

گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔

مزید پڑھیں: سرد جنگ؛ ملتان سلطانز کے مالک نے پھر بورڈ پر "سنگین الزامات" لگادیے

میچ میں شکست کے بعد ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر مزاحیہ انداز میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لَرن تو ہوگیا، جیمز ونس اور خوشدل سے خاص طور پر!۔ 

مزید پڑھیں: پی ایس ایل سے متعلق بیان؛ بورڈ بھی میدانِ جنگ میں کود پڑا

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے تنقیدی نشتر چلاتے ہوئے لکھا کہ چلو کوئی نہیں فیلڈنگ تو کی ہم نے!۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل پر تنقید؛ کیا فرنچائز اونرز آپس میں الجھ پڑے؟

دوسری جانب کراچی کنگز سے شکست کے بعد علی ترین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہیں ٹرول کیا جارہا ہے، کیونکہ حالیہ دنوں میں فرنچائز مالک کی جانب سے کئی مواقعوں پر پی ایس ایل سے متعلق متنازع بیانات دیے تھے۔

قبل ازیں ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے بورڈ کے فرنچائز ریٹین کے رینٹل ماڈل پر شدید تنقید کی تھی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ "ہمیں فرنچائزز کے کوئی مالکانہ حقوق حاصل نہیں" انکشاف

انہوں نے کہا کہ ہم سال فرنچائز اونرز ٹیموں کو اپنے پاس رکھنے کیلئے رینٹ (یعنی کرایا) ادا کرتے ہیں، اگر نہ دیں تو ہمیں کوئی مالکانہ حقوق حاصل نہیں ہیں جبکہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی طرح غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع بھی موجود نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف سے مذاکرات، پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی عائد ہونے کا امکان
  • سنگاپور ایئرپورٹ سے پرفیوم چوری کرنے والی آسٹریلوی خاتون 2 سال بعد گرفتار
  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد کے کل سے مذاکرات شروع ہونے کا امکان
  • وِن یا لَرن؛ ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے کپتان کو ٹرول کردیا
  • ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان
  • کراچی، آج گرمی بڑھنے، پارہ 38 پر پہنچنے، شدت 41 درجے کی محسوس ہونے کا امکان
  • تیل کے عالمی نرخوں میں کمی، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات10 روپے سستی ہونے کا امکان
  • آپکی کپتانی کافی سیکھ لیا کیا ملتان سلطانز ون کی طرف جائیگی؟
  • پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز