سابق آسٹریلوی کپتان نے انگلش کھلاڑی پر دو سال کی پابندی کو صحیح قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے بی سی سی آئی کے انگلش کھلاڑی ہیری بروک پر آئی پی ایل میں دو سال کی پابندی عائد کرنے کی حمایت کر دی۔
بھارتی بورڈ نے پابندی کا فیصلہ انگلش بلے باز کی جانب سے آئی پی ایل میں 6.25 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت ہونے کے بعد اپنا نام واپس لینے کے بعد کیا۔ہیری بروک کو دہلی کیپیٹلز نے آئی پی ایل آکشن میں خریدا تھا۔
بی سی سی آئی قوانین کے مطابق اگر کسی کھلاڑی کو نیلامی میں خریدا جاتا ہے اور وہ کھلاڑی پھر نام واپس لینے کا فیصلہ کرتا ہے تو اس پر دو سال تک پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس حوالے سے مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے میں بی سی سی آئی کی پوزیشن سمجھتے ہیں۔ کھلاڑی اپنی مطلوبہ قیمت نہ ملنے پر اپنا نام واپس نہیں لے سکتے۔ اس طرح نام واپس لینے کی اجازت ایمرجنسی صورتوں میں ہی ہونی چاہیئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نام واپس
پڑھیں:
تیسرا ٹی20؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان نے نیوزی لیںڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش ہوگی میچ میں فتح حاصل کرکے سیریز جیتنے کی کوشش کریں۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ ہی سیریز جتنا چاہتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپ مین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ایش سودھی، مچ ہے، کائل جیمیسن، جیکب ڈفی، بین سیئرز
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، حارث رؤف