آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ اور سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کے حوالے سے آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کیا۔

روی شاستری نے کہا کہ جب بھی آپ اس خطے میں ہوم گراو¿نڈ پر کھیلتے ہیں تو دباو رہتا ہے ، چاہے یہ ٹیمیں انڈیا، سری لنکا، بنگلا دیش یا پاکستان ہو ں، میرے خیال میں پاکستان نے گزشتہ 6 سے 8 مہینوں میں بڑی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ خاص کر پاکستان ٹیم کی جنوبی افریقا میں کارکردگی اچھی رہی ہے، پاکستان نے صائم ایوب کو ٹاپ آرڈر میں مس کیا ہے، صائم بڑا اہم کھلاڑی ہے، ہوم کنڈیشنز میں پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنا چاہئے، وہاں ہر کسی کا اپنا کھیل ہو گا، اگر پاکستان ٹیم ناک آوٹ مرحلے میں پہنچتی ہے تو وہ کسی بھی ٹیم کے لئے خطرناک ہوگی، پاکستانی ٹیم ناک آوٹ مرحلے میں دگنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی لیجنڈ رکی پونٹنگ نے روی شاستری کی رائے سے اتفاق کیا اور کہاکہ صائم ایوب ایک کوالٹی پلیئر ہے، صائم کی کمی کوپورا کرنا مشکل ہو گا،پاکستان کی بولنگ بہت اچھی ہے، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ حالیہ سیریز میں بڑے شاندار رہے ہیں، دونوں بولرز کسی بھی بیٹنگ لائن آپ کو پریشان کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔

پونٹنگ کا کہنا تھا کہ حالیہ سالوں میں بابر اعظم کی بیٹنگ میں نشیب و فراز آئے ہیں، اگر بابر اور رضوان دونوں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو پاکستان ایک خطرناک ٹیم بن جائےگی۔انہوں نے کہا کہ ہوم گراونڈ پر کھیلنے سے تماشائیوں کی وجہ سے آپ متحرک رہتے ہیں، کراو¿ڈ کی سپورٹ آپ کو بڑے مواقع پر کھیلنے میں مدد دیتی ہے، پاکستان ٹیم میں متعددکوالٹی پلیئرز ہیں جو کسی بھی ٹیم کو کسی بھی دن ہرا سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستان ٹیم کسی بھی کہا کہ

پڑھیں:

سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیدی

لاہور:سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 331 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں قومی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گلین فلپس کی جارحانہ سنچری کی بدولت مقرری 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔
اس سے قبل، کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے ول یونگ اور رچن روینڈرا نے بالترتیب 4 اور 25 رنز کی اننگز کھیلی۔
کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں، ولیمسن 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور ڈیرل مچل نے 81 رنز کی اننگز کھیلی، وکٹ کیپر بلے باز ٹام لیتھم کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔
کیوی بلے باز گلین فلپس نے آخری لمحات میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی، انہوں نے 71 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، ابرار احمد نے 2 اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کیوی کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ سیریز بہت اہم ہے اور پاکستان کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
قومی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ پہلے بیٹنگ کریں یا باؤلنگ، جبکہ جو اہم چیزیں چیمپئنز ٹرافی میں کرنا چاہتے ہیں اس سیریز میں اس کی تیاری کریں گے۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:
پاکستان: محمد رضوان (کپتان)، فخر زمان، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور نسیم شاہ
نیوزی لینڈ: مچل سینٹنر (کپتان)، وِل ینگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، بین سیئرز اور وِل اورورکے

متعلقہ مضامین

  • ٹام کروز ’مشن امپاسبل‘ کی شوٹنگ کے دوران کئی مرتبہ بیہوش کیوں ہوئے؟
  • رکی پونٹنگ نے صائم ایوب کی عدم موجودگی کو پاکستان کیلئے بڑا خلا قرار دے دیا
  • پاکستان کے دیہاتی بہن بھائی نے اٹلی کی معروف یونیورسٹی کی اسکالرشپ کیسے حاصل کی؟
  • نیوزی لینڈ سے بدترین شکست پر صائم ایوب بول پڑے، قوم سے اپیل کرڈالی
  • موبائل فون صارفین ہوجائیں ہوشیار! ایف بی آئی نے خطرناک اسکیم سے خبردار کردیا
  • گلین فلپس کی بیٹنگ نے فرق ڈال دیا، کیوی کپتان
  • سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیدی
  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کو78 رنز سے شکست دیدی
  • سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری