سابق آسٹریلوی کپتان کا ویرات کوہلی کے حوالے سے بڑا بیان
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کے طور پر یاد رکھے جانے کے لیے خود کو بھرپور موقع دیں گے۔
اتوار کے روز دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان اور بھارت کے مقابلے میں ناقبلِ شکست 100 رنز کے بعد ویرات کوہلی آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبر آگئے جبکہ 50 اوور فارمیٹ میں 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے۔
تیز ترین 14 ہزار رنز اسکور کرنے والے ویرات کوہلی، دوسری پوزیشن کے لیے کمار سنگاکارا سے 149 رنز جبکہ پہلی پوزیشن کے لیے سچن ٹینڈولکر سے 4341 رنز پیچھے ہیں۔
آئی سی سی ریویو پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ ویرات جیسے کھلاڑی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ یہ ریکارڈ بنانے کے بعد ان کے عزائم بلند ہوں گے۔ اب جب ان سے آگے صرف دو کھلاڑی اور ہیں تو وہ اپنا نام سب سے زیادہ رنز بنانے والے کے طور پر درج کرانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک بات ان میں رنز کی بھوک کی ہے تو فٹنس کے اعتبار سے وہ ہمیشہ کی طرح اس حوالے سے سخت محنت کرتے ہیں۔ اگر ان میں طلب ہے تو ان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی کے لیے
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے تیسرے میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسکواڈ:
کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، جیمز ونس، شان مسعود، ٹِم سائفرٹ(وکٹ کیپر)، عرفان خان، خوشدل شاہ، ایڈم ملنے، عرفات منہاس، حسن علی، فواد علی، عباس آفریدی
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، شاہد عزیز، ڈیوڈ ولی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عاکف جاوید