آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر چیمپئینز ٹرافی سے باہر مچل مارش ذاتی وجوہات کی وجہ سے نہیں کھیلیں گے، سلیکٹر جارج بیلی پہلے ہی 3 بڑے کرکٹر فتنس اور ایک ریٹائرمنٹ کی وجہ سے باہر ہوچکے ہیں۔

آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جبکہ کپتان پیٹ کمنز کی جگہ اسٹیو اسمتھ کو قیادت سونپ دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر

انکے علاوہ آسٹریلوی ٹیم کے 2 کرکٹر جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز فٹنس مسائل جبکہ آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے اچانک ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز سمیت اہم فاسٹ بولر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر

آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، ایلکس کیری، مارنوس لبوشین، گلین میکسویل شان ایبٹ، نتھن ایلس، جیک فریزر، میک گریک، ایرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، میتھیو شارٹ، ایڈم زمپا، تنویر سنگھا، جوش انگلس،سپینسر جانسن، بین دارشیوس۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی ا سٹریلوی پیٹ کمنز

پڑھیں:

کیویز سے بدترین شکست پر صائم ایوب بھی خاموش نہ رہ سکے

انجری کے باعث چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونیوالے اوپنر صائم ایوب نے بھی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر لب کشائی کردی۔

جارح مزاج اوپنر صائم ایوب نے چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے قوم سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم اچھی ہے، امید ہے میگا ایونٹ میں اچھے نتائج آئیں گے۔

قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کہا کہ قسمت میں لکھا ہوتا ہے ہمیشہ وہی ہوتا ہے، میں چاہتا ہوں سب لوگ دعا کریں اور پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں۔

مزید پڑھیں: چوٹ راچن رویندرا کی درد بھارت کو! چیمپئینز ٹرافی منتقل کرنے پر اصرار

صائم ایوب نے کہا کہ لاہور اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب لائیو دیکھ رہا تھا، بہت اچھی تقریب تھی اور انتظامات بھی شاندار تھے، نیا گراؤنڈ دیکھ کر خوشی ہوئی، امید ہے جلد مجھے بھی وہاں کھیلنے کا موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی سینچری کا قحط مسلسل 62ویں اننگز تک بڑھ گیا

یاد رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کو نیوزی لیںڈ کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے میں 78 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئینز ٹرافی؛ افغان ٹیم پاکستان پہنچ گئی
  • چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کا ایک اور اہم کھلاڑی ٹیم سے آؤٹ، نئے کپتان کا اعلان بھی ہوگیا
  • چیمپئینز ٹرافی، آسٹریلوی اسکواڈ سے میچل اسٹارک بھی دستبردار
  • بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر
  • چیمپئینز ٹرافی؛ کیا بھارتی ٹیم وارم اَپ میچز نہیں کھیلے گی؟
  • چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ سے قبل انڈین میڈیا کا نسیم شاہ پر الزام
  • پہلے صائم اب حارث! چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کا مستقبل کیا؟
  • پاکستان ٹیم کیسے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے؟ سابق آسٹریلوی کپتان نے بتادیا
  • کیویز سے بدترین شکست پر صائم ایوب بھی خاموش نہ رہ سکے