آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
آسٹریلیش کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے ابھی تک انہوں نے بولنگ کا آغاز نہیں کیا۔ ان کی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کی قیادت اسٹیو اسمتھ کر رہے ہیں۔
آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس بات کی تصدیق کی کہ کپتانی کے حوالے سے اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ سے مشاورت کی جا رہی ہے۔
میکڈونلڈ نے کہا کہ پیٹ کمنز نے ابھی تک بولنگ نہیں کی، اور ان کی انجری کی بنا پر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان بہت زیادہ ہے، اگلے چند روز میں میڈیکل رپورٹس سامنے آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی فٹنس مسائل کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹرافی سے باہر پیٹ کمنز
پڑھیں:
کوئٹہ، مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال کیلئے کنٹرول روم قائم
ڈی سی کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا کہ ڈی سی آفس میں ہنگامی صورتحال کیلئے کنٹروم روم قائم کیا گیا ہے، جو پی ڈی ایم اے اور تمام وفاقی و صوبائی محکموں سے رابطے میں رہیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کے سلسلے میں انتظامیہ نے کنٹرول روم قائم کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق مون سون سیزن 2025 میں شدید بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈی سی آفس کوئٹہ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم پی ڈی ایم اے بلوچستان کوئٹہ میں پہلے سے قائم صوبائی کنٹرول روم کے ساتھ رابطے میں رہنے کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والی تمام ایجنسیوں اور تمام صوبائی و وفاقی محکموں کے ساتھ رابطہ رکھے گا۔ اس کے علاوہ حکومت بلوچستان کی طرف سے تفویض کردہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم کا عملہ تیار رہے گا۔ انچارج کنٹرول روم کوئٹہ کو مذکورہ کنٹرول روم کے فوکل پرسن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔