اسٹیو اسمتھ کی کہنی انجرڈ، سری لنکن ٹور کے لیے روانگی میں تاخیر
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسٹیو اسمتھ کو سری لنکا جانے سے قبل کہنی کی انجری پیش آگئی جس کے باعث دبئی میں ٹریننگ کیمپ کیلیے ان کی روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔
آسٹریلوی بلے باز ابھی معالج سے مزید مشورہ کرنا چاہتے ہیں، پیٹ کمنز کی عدم دستیابی پر انھیں سری لنکا سے سیریز کے لیے قائم مقام کپتان بنایا گیا ہے۔
بگ بیش میچ کے دوران انھیں گیند تھرو کرنے پر کہنی میں تکلیف ہوئی ہے، وہ ماضی میں بھی کہنی کی تکلیف کا شکار رہے ہیں جبکہ ان کے دائیں بازو کی سرجری 2019 میں ہو چکی ہے۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کو امید ہے کہ تجربہ کار بیٹر جلد ہی دبئی روانہ ہو جائیں گے، ان کے نہ جانے پر ٹریوس ہیڈ کے پہلی بار ٹیسٹ میں کپتانی کرنے کا امکان روشن ہو جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے اور زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے خلاف فتویٰ جاری
لاہور کے مشہور ادارے جامعہ نعیمیہ نے بیرون ملک سفر کے لیے غیر قانونی طریقوں کے استعمال کی مذمت کا فتویٰ جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یورپ جانے کا جنون، بحیرہ روم میں ایک اور کشتی الٹنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک
ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی اور مفتی عمران حنفی کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری ہونے والے فتوے میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کا عمل نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف ہیں۔
فتوے میں زور دیا گیا ہے کہ کوئی بھی ایسا اقدام کرنا جس سے کسی کی جان کو خطرہ ہو، بشمول خودکشی، شریعت میں سختی سے ممنوع ہے۔
جامعہ نعیمیہ لاہور کا بیرونی منظرمعتبر علما کے فتوے کے مطابق اسلام اپنی زندگی کو ختم کرنے یا ایسے کاموں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دیتا جس سے موت واقع ہو، خواہ حالات کچھ بھی ہوں۔
انہوں ایسے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر سفر کرنے کے لیے قانونی اور محفوظ ذرائع کو ترجیح دیں۔
یہ بھی پڑھیں:یونان میں پاکستانیوں سے بھری کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، متعدد لاپتا
جامعہ نعیمیہ کے فتوے میں غیر قانونی سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایجنٹوں کی جانب سے رقم وصول کرنے کو ناجائز قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان لوگوں کے خلاف سخت اقدامات کرے جو غیر قانونی طریقوں کے ذریعے معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر ان کا استحصال کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جامعیہ نعیمیہ لاہور ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی ڈنکی غیرقانونی فتویٰ مفتی عمران حنفی