Daily Mumtaz:
2025-03-05@22:09:26 GMT

اسٹیو اسمتھ کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

اسٹیو اسمتھ کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تاہم وہ ٹی ٹوئنٹی کےلیے دستیاب رہیں گے۔

اسٹیو اسمتھ نے منگل کو بھارت کے خلاف آسٹریلیا کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں سب سے زیادہ اسکور کرنے کے بعد ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

اسمتھ نے میچ کے بعد ساتھیوں سے کہا کہ وہ ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائر ہو جائیں گے۔ وہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے دستیاب رہیں گے۔

سن 2010 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف لیگ اسپننگ آل راؤنڈر کے طور پر ڈیبیو کرنے کے بعد اسمتھ نے 170 ون ڈے میچز میں 43.

28 کی اوسط سے 5800 رنز بنائے جس میں 12 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں شامل ہیں اور 34.67 کی اوسط سے 28 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی 2015 اور 2023 آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں کے رکن، سمتھ 2015 میں ون ڈے کے کپتان بنے اور پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں عبوری بنیادوں پر اپنے فائنل میچ میں کپتانی سنبھالی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسمتھ نے کرکٹ سے

پڑھیں:

بنگلہ دیش کے اہم بلے باز مشفق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اہم بلے باز مشفق الرحیم نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں آج سے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہورہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں ٹرافی کے ہمراہ بنگلہ دیشی کپتان اپنے وطن پہنچے تو کیسا استقبال ہوا؟

انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش جب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے بغیر کوئی مچ جیتنے کے باہر ہوا، یہ لمحہ ہمارے لیے چیلنجنگ تھا۔

انہوں نے کہاکہ اگرچہ ہماری کامیابیاں عالمی سطح پر محدود رہی ہیں لیکن میں نے جب بھی میدان میں قدم رکھا تو ایمانداری کے ساتھ 100 فیصد محنت کی۔

مشفق الرحیم نے مزید کہاکہ میں اپنے خاندان، دوستوں اور اپنے مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جن کے لیے میں نے گزشتہ 19 سال کرکٹ کھیلی۔

واضح رہے کہ مشفق الرحیم نے 2005 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا، اور 2006 میں پہلا ون ڈے میچ کھیلا۔

مشفق نے ایک روزہ کرکٹ میں کئی اعزازات حاصل کیے، وہ اپنی ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش کی راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف پہلی تاریخی فتح

انہوں نے اپنے 274 ایک روزہ میچز میں 9 سینچریوں اور 49 نصف سینچریوں کے ساتھ 7795 ون ڈے رنز مکمل کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اعلان بنگلہ دیش بنگلہ دیش کرکٹ مشفق الرحیم ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • مشفق الرحیم کا ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • بنگلہ دیش کے اہم بلے باز مشفق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں بھارت سے ہار آسٹریلیا کو ہضم نہ ہوئی، بڑا استعفیٰ آگیا
  • آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • سیمی فائنل میں بھارت سے شکست، آسٹریلوی کپتان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • اسٹیو اسمتھ کا اچانک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، ڈریسنگ روم میں ساتھی کھلاڑیوں سے آخری بات کیا کی؟
  • اسٹیو اسمتھ بولڈ ہونے کے باوجود بھی آؤٹ نہ ہوئے، ویڈیو وائرل
  • چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کی وجہ کیا ہے؟ آسٹریلوی کپتان نے بتادیا
  • بھارت کے خلاف سیمی فائنل معرکے کا بے صبری سے انتظار ہے، آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ