فیشن صرف لباس نہیں، طاقت کا ذریعہ ہے - ملائکہ اروڑا کا نیا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور فیشن آئیکون ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں ایک شاندار فوٹو شوٹ کروایا، جس میں انہوں نے فیشن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ان کا ماننا ہے کہ فیشن صرف رجحانات کی پیروی کا نام نہیں، بلکہ یہ خود کو اظہار دینے اور بااعتماد محسوس کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
ملائکہ اروڑا کے مطابق، فیشن کا مطلب ہے خود کو محدود نہ رکھنا بلکہ نت نئے تجربے کرنا۔ انہوں نے کہا، "فیشن اپنی حدوں کو چیلنج کرنے اور اپنی شخصیت کے مطابق انتخاب کرنے کا نام ہے۔ جو چیز آپ کے لیے صحیح لگے، وہی پہنیں، لیکن اپنی اصل پہچان کو نہ کھوئیں۔"
اداکارہ نے مزید کہا کہ کپڑے اور انداز صرف ظاہری نہیں بلکہ اندرونی طاقت بھی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "جب میں ایسا لباس پہنتی ہوں جو میری شخصیت کی عکاسی کرتا ہے، تو وہ نہ صرف مجھے اعتماد دیتا ہے بلکہ میں خود کو زیادہ پُرسکون محسوس کرتی ہوں۔"
ملائکہ کا ماننا ہے کہ رجحانات آتے جاتے ہیں، لیکن حقیقی انداز ہمیشہ قائم رہتا ہے۔ انہوں نے کہا، "مجھے ہمیشہ وہی پہننا پسند ہے جو مجھے خوش اور پُرسکون رکھے، کیونکہ فیشن کا اصل مقصد یہی ہے۔"
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
دی کپل شرما شوسے متعلق اداکارہ سمونا چکرورتی کا حیران کن انکشاف
بھارت کے مشہور کامیڈی شو “دی کپل شرما شو” کے بارے میں ایک عرصے سے یہ سوال اٹھایا جا رہا تھا کہ آیا یہ مکمل طور پر سکرپٹڈ ہوتا ہے یا اس میں اداکاروں کو اپنی مرضی سے مکالمے بولنے کی آزادی دی جاتی ہے۔ اب شو کا حصہ رہنے والی اداکارہ سمونا چکرورتی نے اس حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں سمونا چکرورتی نے بتایا کہ اس شو میں سکرپٹ پر سختی سے عمل کرنا پڑتا تھا اور مکالموں میں تبدیلی یا فی البدیہہ جملے شامل کرنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا “میرے اپنے مزاح کا ایک الگ انداز ہے لیکن وہ اس شو میں کام نہیں کرتا اس لیے میرے لیے یہ خالص اداکاری تھی۔”
سمونا نے مزید کہا “جب ہمیں سکرپٹ ملتا تھا تو میں قلم اور کاغذ لے کر بیٹھتی، تمام جملوں کو ہائی لائٹ کرتی، انہیں لفظ بہ لفظ یاد کرتی، کیونکہ پنچ لائنز بہت اہم ہوتی تھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ میں کپل شرما کے مکالمے بھی یاد رکھتی تھی تاکہ مزاح کی صحیح ٹائمنگ برقرار رہے۔” انہوں نے تصدیق کی کہ شو کے فارمیٹ میں کسی قسم کی فی البدیہہ مزاحیہ گفتگو (Improv) کی اجازت نہیں تھی، اور تمام فنکاروں کو مخصوص مکالمے اور ایپی سوڈ کے بہاؤ کے مطابق چلنا ہوتا تھا۔