چینی چیٹ بوٹ ’ڈیپ سیک‘ کی کامیابی کے پیچھے یہ نوجوان خاتون کون ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
چین کے جدید ترین اے آئی ماڈل DeepSeek نے، چیٹ جی پی ٹی، جیمینی اور کلاڈ اے آئی جیسے ممتاز اے آئی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیک کی دنیا میں طوفان برپا کر دیا ہے۔
چینی چیٹ بوٹ ایپل ایپ اسٹور کے چارٹ میں سب سے اوپر پہنچ گیا ہے اور چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ گیا ہے۔
ڈیپ سیک کی شاندار کامیابی کا سہرا اس کی نوجوان اختراع کاروں کی باصلاحیت ٹیم کو دیا جا سکتا ہے جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود یہ اے آئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔
اس ٹیم کی ایک ممتاز ممبر لو فولی ہیں جنہیں چین میں "AI prodigy" کہا جاتا ہے یعنی اے آئی کی غیر معمولی صلاحیتوں والی۔
29 سالہ اے آئی محقق نے نیچرل لینگویج پروسیسنگ (این ایل پی) میں اپنی اہم شراکت کے لئے وسیع پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے۔
لو کا سفر بیجنگ نارمل یونیورسٹی سے شروع ہوا جہاں انہوں نے ابتدا میں کمپیوٹر سائنس میں شروع شروع میں جدوجہد کی لیکن آخر کار انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے پیکنگ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹیشنل لینگویج میں جگہ حاصل کی جہاں انہوں نے 2019 میں اے سی ایل کانفرنس میں آٹھ مقالے پیش کیے۔
اس قابل ذکر کامیابی نے علی بابا اور ژیاؤمی جیسے ٹیک جائنٹس کی توجہ لو کی طرف موڑ دی۔ علی بابا میں ایک محقق کے طور پر لو نے کثیر لسانی پری ٹریننگ ماڈل VECO کی ترقی میں مدد کی۔
اس کے بعد انہوں نے 2022 میں ڈیپ سیک میں شمولیت اختیار کی۔ نیچرل لینگیج پروسیسنگ میں ان کی مہارت نے ڈیپ سیک کو تیار کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے ڈیپ سیک اے ا ئی
پڑھیں:
بھارتی فوجیوں نے کشتواڑ میں 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چترو جنگل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ گزشتہ روز اسی علاقے میں ایک نوجوان کو شہید کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کشتواڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے جس سے گزشتہ روز سے شہید ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چترو جنگل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ گزشتہ روز اسی علاقے میں ایک نوجوان کو شہید کیا گیا تھا۔ بھارتی فورسز نے علاقے میں آپریشن بدھ کے روز شروع کیا تھا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔