دفتر میں تھکن محسوس کریں تو توانائی بحال کرنا بہت آسان ہے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
دن بھر کام کے دوران اچانک تھکن محسوس کرنا عام بات ہے، خاص طور پر دفتری ملازمین کے لیے، جو طویل وقت تک ایک ہی پوزیشن میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کام کے دوران اکثر تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں تو یہ پریشان کن بات نہیں ہے۔ 2 ایسے آسان طریقے ہیں، جن پر عمل کرکے آپ اپنی توانائی بحال کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو دن بھر چاق و چوبند رکھ سکتے ہیں۔
کام کے دوران وقفہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ دفتری کام کے دوران کچھ دیر کا وقفہ لینا نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی توانائی بحال کرتا ہے۔ امریکا میں کی گئی تحقیق کے مطابق وقفہ لینے سے نہ صرف تھکاوٹ کم ہوتی ہے بلکہ نیند کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے اور اگلے دن توانائی میں اضافہ محسوس ہوتا ہے۔
اس آسان کام کے لیے آپ چند منٹ کے لیے کسی کتاب یا مضمون کا مطالعہ کر سکتے ہیں، چائے یا کافی کا وقفہ لے سکتے ہیں یا پھر کرسی سے اٹھ کر کچھ دیر کے لیے چہل قدمی بھی کر سکتے ہیں۔
ساتھیوں کی مدد کریں، ان سے معاونت لیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ کام کے دوران اگر آپ کو اپنے ساتھیوں کی مدد اور تعاون حاصل ہو تو ذہنی دباؤ کم ہو جاتا ہے اور تھکاوٹ بھی کم محسوس ہوتی ہے۔ دفتری ماحول میں خوشگوار تعلقات کام کا دباؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اسی طرح آپ اپنے کام میں مختصر وقفہ کرکے ساتھیوں کی مدد بھی کر سکتے ہیں۔
اس کے لیے آپ کو چاہیے کہ اپنے ساتھیوں سے بات چیت کریں، انہیں سپورٹ کریں یا ان کا تعاون لیں۔ ماحول کو خوشگوار رکھیں تاکہ کام کا دباؤ کم محسوس ہو۔ اسی طرح کسی مسئلے کی صورت میں ساتھیوں سے ان کی رائے پوچھیں، اس سے بھی ذہنی بوجھ میں کمی محسوس ہوتی ہے۔
کام کے دوران ایسی وجوہات جن سے تھکاوٹ بڑھتی ہے
پانی کی کمی: دن بھر کام کے دوران پانی پینا اکثر بھول جاتے ہیں، جس سے جسم میں ڈی ہائیڈریشن ہوتی ہے اور تھکن محسوس ہوتی ہے، لہٰذا دن میں کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی پیجیے۔
بیٹھنے کا غلط انداز: اگر آپ کرسی پر جھک کر بیٹھتے ہیں تو کمر، گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ بڑھتا ہے، جس سے تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے، لہٰذا سیدھے بیٹھیں اور ہر گھنٹے بعد ہلکی ورزش کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محسوس ہوتی ہے کام کے دوران سکتے ہیں محسوس ہو کے لیے
پڑھیں:
ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا رد عمل سامنے آگیا
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا، ایرانی سرزمین پر 8 پاکستانی شہریوں کے بیدردی سے قتل کے پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے بیدردی سے قتل پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا، ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران میں ہمارا سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متعلقہ ایرانی حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے افسوسناک واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ان کی میتوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔