WASHINGTON:

امریکا کے وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے حماس کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے تمام طلبہ کو ملک بدر کردیا جائے گا اور اس ایگزیکٹیو آرڈر پر وہ جلد ہی دستخب کریں گے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل مخالف مؤقف کے تدارک اور شہریت کے بغیر تعلیم حاصل کرنے والے کالج طلبہ کے بے دخلی اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں میں حصہ لینے والے دیگربیرونی شہریوں کے خلاف ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کریں گے۔

ٹرمپ کے آرڈر کے حوالے سے جاری فیکٹ شیٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ جسٹس ڈپارٹمنٹ کو دہشت گردی کے خطرات، آگ لگانے اور امریکی یہودیوں کے خلاف کشیدگی پھیلانے والوں کے خلاف جارحانہ انداز میں سزائیں دینے کا حکم جاری کریں گے۔

فیکٹ شیٹ میں ٹرمپ نے بتایا کہ وہ تمام شہری جو دوسرے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور پروجہاد مظاہروں میں شرکت کرچکے ہیں ہم ان کو نوٹس پر رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو ڈھونڈ نکالیں گے اور آپ کو ملک بدر کردیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جامعات کے کیمپسز میں داخل وہ تمام طلبہ جو حماس سے ہمدردی رکھتے ہیں فوری طور پر ان کا اسٹوڈنٹ ویزہ ختم کردوں گا جنہوں نے بنیاد پرستی پھیلائی جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 21 جنوری کو صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو ان کے ممالک میں چھوڑ آنے کے احکامات جاری کردیے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران بھی کہا تھا کہ وہ صدر بن کر غیرملکیوں کو امریکا بدر کردیں گے۔

امریکی صدر نے دوسری طرف غزہ میں موجود فلسطینیوں کا بھی اردن اور مصر منتقل کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ دونوں ممالک کی  حکومتوں کو غزہ سے شہریوں کو پناہ دینی چاہیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف

پڑھیں:

امریکی اخبارنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ فاش کر دیا

امریکی اخبارنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ فاش کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز


نیویارک ٹائمز نے پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کا پردہ فاش کر دیا۔

امریکی جریدے کے مطابق پہلگام واقعہ کے بعد مودی سرکار اور انتہا پسند ہندوؤں کی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف مہم میں تیزی آ گئی، ہزاروں مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے گھر تک مسمار کردیئے گئے۔

ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے کہا کہ پہلگام میں حملہ کو اقلیتی گروپوں پر انتقامی کارروائیوں کے جواز کے طور پر نہیں استعمال کیا جانا چاہئے، ایسا کرنے سے مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی جریدے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم کی گواہی مودی سرکار کی جارحیت کا ثبوت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایک سو نوے ملین پائونڈ کیس:بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس:بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل کیا جائے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ پیر کو ملٹری کورٹس کیس کی حتمی سماعت ہونی ہے،، جج آئینی بینچ جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستانی سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے میں مصروف عالمی منڈی تک رسائی کیلئے ڈیجیٹائزیشن بہت ضروری ہے: اسحاق ڈار اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مجھے پوپ بنایا جائے ، ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا مطالبہ
  • امریکی اخبارنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ فاش کر دیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
  • بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں: امریکا
  • پاک-بھارت کشیدگی؛ سیکریٹری اسٹیٹ پاکستان اور بھارت سے بات کریں گے، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ
  • یمن نے امریکہ کے کروڑوں ڈالر مالیت کے 7 ڈرونز تباہ کر دیئے ہیں، رپورٹ
  • ’اب میں ملک ہی نہیں دنیا بھی چلا رہا ہوں‘: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
  • آرمی چیف ایک ذمہ دار فیصلہ کرنے والے ہیں، سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا دعویٰ
  • یوکرینی صدر روس سے جنگ بندی چاہتے ہیں، پیوٹن معاہدے کیلئے تیار نہیں، ٹرمپ
  • ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کی طرف سے کریمیا کے جزیرے سے دستبرداری کے حوالے سے پرامید