Nawaiwaqt:
2025-04-15@19:00:28 GMT

پیکا ایکٹ پر پی پی رہنما کا دبنگ موقف سامنے آ گیا

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

پیکا ایکٹ پر پی پی رہنما کا دبنگ موقف سامنے آ گیا

صحافتی آزادیوں کو جکڑنے والے پیکا ایکٹ ترمیمی آرڈیننس پر پی پی رہنما نے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دبنگ موقف دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم پر میڈیا ہاؤسز اور صحافی برادری سے مشاورت نہیں کی گئی۔ پیکا ترامیم کیخلاف صحافی برادری کے تحفظات ہیں، جو ایک حد تک بجا بھی ہیں۔ حکومت کو چاہیے تھا کہ اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیتی اور مشاورت سے ترمیم لاتی۔ پی پی ایم این اے نے کہا کہ وفاقی حکومت ہم سے کسی طرح کی مشاورت نہیں کرتی۔ جب کمیٹی میں کوئی قانون لایا جاتا ہے، تو کہا جاتا ہے کہ بس پاس کردیں۔ ایسا اگر کوئی قانون بن جاتا ہے تو وہ حرف آخر نہیں ہوتا۔ اس معاملے پر ہم صحافی برادری کے ساتھ ہیں۔ یہ ترامیم حرفِ آخر نہیں، اگر حکومت تصحیح نہیں کرے گی تو پھر پیپلز پارٹی کرے گی۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز بھی چلتی ہے۔ صدر کو کسی چیز پر قانونی طور پر تحفظات ہیں، تو وہ اعتراض لگا کر واپس بھیج دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کثرت رائے سے منظور کر لیا تھا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

فتنے سے کوئی ڈیل ممکن نہیں: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے دین میں فتنے سے کوئی ڈیل ممکن نہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات میں حصہ لیا، وہ اب اس کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ اگر کسی کو قانونی عمل کے نتیجے میں سزا ہوئی ہے تو حکومت اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ ذرائع کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ جو لوگ سیاست کرنا چاہتے ہیں، انہیں پاکستان واپس آ کر سیاسی میدان میں حصہ لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بیٹھ کر لاکھوں ڈالر خرچ کر کے پاکستانی اداروں کو بدنام کرنا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ اس کا سخت نوٹس لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف سیاست میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور وفاقی و صوبائی حکومتیں ان سے مشاورت کرتی ہیں۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ حکومت ایک لاکھ ساٹھ ہزار ہنرمند افراد کو بیلاروس بھیجنے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ ملک کے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بات چیت اسی وقت ممکن ہے جب مخالفین سرینڈر کریں اور آئین و قانون کے دائرے میں آئیں۔پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران میں پیش آنے والا واقع بہت افسوس ناک ہے۔ مقتول افراد کے لواحقین سے رابطے میں ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانیوں کے قتل کی ایرانی حکومت نے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کی کاوشوں کی قدر کی، میں اسی ماہ وفد کے ساتھ افغانستان کا دورہ کروں گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ لاکھوں ڈالرز دے کر لیٹراسپانسر کرنے، لابیز کرنے اور مسلح افواج کو بدنام کرنے سے گھٹیا کوئی کام نہیں۔ وطن ماں کی طرح ہوتا ہے اور ماں کے خلاف ایسی حرکتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ حکومت بسنت تہوار منانے پر نظرثانی کر رہی ہے، حفاطتی اقدامات کے ساتھ بسنت کو منایا جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئی بھی رہنما ڈیل کیلئے مذاکرات نہ کرے:عمران خان
  • کوئی بھی رہنما ڈیل کیلیے مذاکرات نہ کرے، عمران خان
  • رحیم یار خان: کسانوں کا ڈپٹی کمشنر آفس و پریس کلب پر احتجاج
  •  پی ٹی آئی کے 2 ارکان کی امریکی وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت  بارے تفصیلات سامنے آگئیں
  • امریکی ارکان کانگریس کی بانی سے ملاقات سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی:عاطف خان
  • امریکی ارکان کانگریس کی بانی سے ملاقات سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی، عاطف خان
  • فتنے سے کوئی ڈیل ممکن نہیں: اسحاق ڈار
  • سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتے ہیں، سلمان اکرم راجا
  • کینالز کے معاملے پر اصولی فیصلہ ہوگا، کوئی ایشو نہیں بنے گا، خورشید شاہ
  • سزائے موت اسلامی قانون کا حصہ ہے، طالبان رہنما کا موقف