بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ جو کچھ کیا وہ مناسب نہیں تھا، امریکی وفد کے سربراہ کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ سرمایہ کار جینٹری بیچ نے اعتراف کیا ہے کہ سابق امریکی حکومت نے پاکستان کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کیے رکھا۔
امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔
جینٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، امریکا پاکستان میں معدینات، توانائی اور رئیل اسٹیٹ میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ جو کچھ کیا وہ مناسب نہیں تھا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہورہا ہے، پاکستان کے ساتھ غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا ’میرا خیال ہے کہ رچرڈ گرینیل کو ڈیپ فیک ویڈیو سے گمراہ کیا گیا، وہ ایک زبردست امریکن ہیں جنہوں نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ترقی اور امن کے نئے دور کا آغاز ہوچکا، ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سرمایہ کاری پر یقین رکھتے ہیں، ماضی میں امریکا میں پاکستان کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اور امریکی عوام کو پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی۔
جینٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ بھی بزنس مین ہیں، پاکستان کی موجودہ قیادت اور ڈونلڈ ٹرمپ کا مائنڈ سیٹ ایک ہے۔ ’میں یہاں سرمایہ کاری کے لیے آیا ہوں، چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے پاس اپنا گھر ہو، میں مذاکرات کے لیے نہیں کاروبار کے لیے آیا ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو امریکا کے اتحادی کے طور پر دیکھ رہے ہیں، ایسی ٹیکنالوجی پاکستان میں لانا چاہتے ہیں جس سے ایک ماہ میں 30 منزلہ عمارت بن جائے۔
پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانیں قربان کی، امریکا پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، پاکستان اور امریکا کا مستقبل تابناک ہے۔
یاد رہے کہ امریکا کا اعلیٰ سطحی سرمایہ کاری وفد گزشتہ روز 2 روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچا تھا، وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے مینیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں، وفد کے دورہ پاکستان پر پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔
جینٹری بیچ ٹرمپ خاندان کے انتہائی قریبی ساتھی اور صدر ٹرمپ کے گزشتہ انتخابی مقابلوں میں پیش پیش رہے ہیں، نئی امریکی حکومت آنے کے بعد کسی بھی امریکی وفد کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
مزیدپڑھیں:’یادِ ماضی عذاب ہے یا رب‘، ریحام خان نے دلہن بنے ماضی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا کہا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کے جینٹری بیچ نے پاکستان میں ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کی نے کہا کہ
پڑھیں:
ٹرمپ انتظامیہ کا محکمہ خارجہ کی فنڈنگ تقریباً نصف کرنے پر غور، امریکی میڈیا
ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ خارجہ کی فنڈنگ تقریباً نصف کٹوتی کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
امریکی میڈیا نے محکمہ خارجہ میں موجود ایک میمو کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ خارجہ اور یو ایس ایڈ کا اگلے مالی سال کا بجٹ 28 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کرنے کی تجویز ہے۔
محکمہ خارجہ کے فنڈ میں 27 ارب ڈالر یعنی 48 فیصد کٹوتی کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ عالمی امن مشنز کے لیے فنڈنگ میں مکمل کٹوتی کی تجویز ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق انسانی بنیادوں پر امداد میں 54 فیصد کمی کی تجویز ہے اور گلوبل ہیلتھ فنڈنگ میں 55 فیصد کٹوتی کی تجویز ہے۔
یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ، نیٹو اور 20 دیگر تنظیموں کی فنڈنگ ختم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1946 سے جاری فل برائٹ پروگرام بھی ختم کرنے کی تجویز ہے۔
اس میمو پر ردعمل میں امریکن فارن سروس ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ کانگریس کٹوتی کی تجاویز مسترد کر دے، فنڈز میں کٹوتیاں ہوئیں تو چین اور روس خلا پُر کریں گے۔
متنازع تجاویز سے بھرے میمو پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ردعمل آج آنے کا امکان ہے۔
Post Views: 2