غزہ میں تعینات اسرائیلی فوجیوں پر خوف کا عالم:دشمن سمجھ کر اپنے ہی ساتھی کو مارڈالا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
مقبوضہ بیت المقدس:محصور فلسطینی پٹی غزہ میں تعینات اسرائیلی فوجیوں نے ایک چیک پوسٹ پر خوف کے عالم میں اپنے ہی ایک ساتھی پر حملہ آور سمجھ کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص 39 سالہ جیکب ایتان تھا، جو وزارت دفاع کا کنٹریکٹر اور فوج کے زیر نگرانی کھدائی کرنے والی مشینوں کا آپریٹر تھا۔ وہ وسطی غزہ کے نیٹزارم کوریڈور کے تباہ شدہ علاقے میں کھنڈرات صاف کرنے کے لیے پہنچا تھا لیکن فوجیوں نے اسے حملہ آور سمجھ کر گولیوں سے بھون ڈالا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ سادہ لباس میں آنے والے شخص کو دیکھ کر فوجیوں نے بغیر شناخت کے فائرنگ کر دی۔ فوج نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ فوجی خوفزدہ ہو کر جلد بازی میں فائرنگ کیوں کر بیٹھے۔
واضح رہے کہ یہ جنگ کے دوران غزہ میں مارا جانے والا اسرائیلی وزارت دفاع کا دوسرا کنٹریکٹر ہے۔ اس سے قبل مئی میں30 سالہ لیرون یتزاک بھی جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں مارا گیا تھا، جب فوجی اڈے پر مارٹر حملہ کیا گیا تھا۔
اس واقعے نے اسرائیلی فوج کے جنگی دباؤ میں ہونے اور ان کی ناقص حکمت عملی کو مزید بے نقاب کر دیا ہے، جہاں وہ دشمن اور اپنے ساتھیوں میں فرق کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج
پڑھیں:
اداکارہ مہر النسا کو برطانیہ میں جیون ساتھی مل گیا؛ نکاح مسجد میں ہوا
ابھرتی ہوئی اداکارہ مہرالنساء اقبال کی شادی برطانیہ میں ایک سادہ مگر باوقار تقریب میں انجام پاگئی۔
ڈراما عشقیہ میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لینے والی اداکارہ مہرالنسا کا نکاح لندن کی سب سے پہلی مسجد فضل مسجد میں ہوا۔
شادی کی مختصر مگر سادہ سی تقریب میں دلہن دلہا کے اہل خانہ اور دوستوں سمیت سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور بہو نیہا تاثیر بھی شریک ہوئیں۔
مہر النسا کی شادی زکریا نامی نوجوان سے ہوئی ہے جو برطانیہ میں ہی مقیم ہیں۔ دونوں کی پسند کو اہل خانہ نے بھی قبولیت کا درجہ دیا۔
قبل ازیں مہر النسا نے اپنی مایوں اور مہندی کی تصاویر خود سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں اور اب نکاح اور رخصتی کی تصاویر ان کی دوستوں نے وائرل کی ہے۔
تصاویر پر کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور مداحوں نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔